یعنی اس دفعہ کچھ بچوں کے بارے میں لکھنا پڑے گا۔۔۔ سوچتی ہوں کچھ۔۔۔
پہلے تو میں آرام سے نقل کر کے کچھ بھی لکھ لیتی تھی۔۔
یہ کونسی تبدیلیاں کروا رہے ہو حسن ۔۔ کہیں ماسٹر واسٹر بننے کا تو شوق نہیں چرایا آپ کو۔۔:tounge: ٹیچر جی ویسے ہی تنگ آئی ہوئی ہیں نئے بچوں سے ۔۔
حسن تبدیلیاں اسکول میں نہیں حکومت پاکستان میں ہونے والی ہیں، تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے۔
چاند بابو یہ تو آپ نے نئی بات بتائی ۔۔ شکریہ جی ہمارے علم میں اضافہ کرنے کے لئے۔۔۔
ویسے سمجھ نہیں آیا اگر یہ چرنے والا جانور ہے تو نام کیوں ایسا ۔۔
مس میں نے آج خصوصی تیاری کی ہے کلاس کی میں آج پاکستان کے قومی جانور کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں پاکستان کا قومی جانور مارخور ہے اور یہ ایک بکرے سے ملتا جلتا جانور ہے۔مارخور کا نام تھوڑا عجیب ہے۔ اس کا مطلب فارسی میں "ایک سانپ کھانے والا پہاڑی جانور" ہے۔ ویسے یہ ایک چرندہ ہے اور سانپ کھا نہیں سکتا۔
لو جی اگر پتہ چل جاتا کہ ایسا کیوں تو پھر میں نہ لکھ دیتا۔ ویسے ایک بات اس مارخور کے بارے میں سپیروں نے مشہور کر رکھی ہے میرا خیال ہے کہ اسی بنا پر اسکا نام مارخور پڑا ہے۔ وہ یہ ہے کہ یہ مارخور سانپ کھاتا ہے اور اس وقت اس کے منہ سے جھاگ نکلتا ہے جو زمین پر گر کر جم جاتاہے اور ایک موتی کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ اس موتی کو کسی ایسے آدمی جسے سانپ نے ڈسا ہو اس کے زخم پر رکھا جائے تو یہ سارا زہر اپنے اندر جذب کر لیتا ہے۔ (اس موتی کا نام میرے ذہن سے نکل گیابڑامشہور ہے اگر کسی کو علم ہو تو بتا دے)
شمشاد بھائی آپ نے تو سید قمر نقوی کو پڑھا ہے انہوں نے اپنی کسی کتاب میں اوپر والی بات بتائی تھی مجھے یاد نہیں کس میں بحرحال امید ہے کہ آج کا میرا سبق تمام مِسوں اور اساتذہ کو پسند آیا ہو گا۔
سارا سوچنا ذرا بعد میں پہلے یہ بتاؤ کہ پوسٹ 253 میں ماوراء کا شکریہ کس چکر میں ادا کیا گیا ھے
ہوم ورک تو اچھا ہے چاند بابو۔ لیکن مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی۔ کیونکہ ایسا کچھ میں نے آج تک سنا ہی نہیں۔ اس کے منہ کی جھاگ کا موتی۔۔۔بڑی بات ہے۔
اچھا، اس جانور کی کوئی تصویر وغیرہ ہو تو دکھائیے گا۔ اور اس کو قومی جانور کس نے قرار دیا ہے؟ اور اتنے جانور ہیں۔۔صرف یہی کیوں؟
اللہ جانے رونق کیسے ہوتے ہیں۔ ہمارے گھر میں تو کوئی بچہ آ جائے تو گھر کا نظام الٹ پلٹ ہو جاتا ہے۔ اور میں دعائیں مانگ رہی ہوتی ہیں کہ مہمان جاہیں سہی۔بچے گھر کی رونق ہوتے ہیں ۔۔
آج ٹیچر جی نے پھر چھٹی کر لی ۔۔
ہاہاہاہا۔ بیچارہ حسن۔کیونکہ مجھے وہ پوسٹ بہت پسند آئی تھی۔۔۔
تو اور کیا۔ہم تو پہلی دفعہ ہی سن رہے ہیں اس جانور کے بارے میں۔۔
اللہ جانے رونق کیسے ہوتے ہیں۔ ہمارے گھر میں تو کوئی بچہ آ جائے تو گھر کا نظام الٹ پلٹ ہو جاتا ہے۔ اور میں دعائیں مانگ رہی ہوتی ہیں کہ مہمان جاہیں سہی۔
چھٹی نہیں کرتی۔ صبح آٹھ بجے سے کمپیوٹر کے سامنے بیٹھتی ہوں، رات گیارہ بجے تک۔ محفل بھی ساتھ کھلی ہوتی ہے۔ لیکن بس مصروف ہوں تو پوسٹ نہیں کی۔ جمعرات اور جمعہ بھی مصروف ہوں۔ مسنجر پر انتظار نہ کرنا۔ آج بھی مجھے جانا ہے۔ اور تمھیں پتہ ہے کہ کہاں جانا ہے۔نہیں پتہ، تو اب میں کیا کروں۔