اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اللہ جانے رونق کیسے ہوتے ہیں۔ ہمارے گھر میں تو کوئی بچہ آ جائے تو گھر کا نظام الٹ پلٹ ہو جاتا ہے۔ اور میں دعائیں مانگ رہی ہوتی ہیں کہ مہمان جاہیں سہی۔ :( ۔۔۔۔۔۔۔۔

میں نے اپنے بچوں کی بات کی تھی، محلے والوں کے بچوں کی نہیں۔

ہر کسی کو اپنے ہی بچے رونق لگتے ہیں۔
 
سارا

محفلین
ہاں جی۔۔۔آپ بھی اپنے بچوں کا کوئی تجربہ شئیر کریں یا بچوں کے بارے میں کوئی بات بتائیں اچھی سی۔۔۔:rolleyes:
 
شعیب خالق

محفلین
بچوں کے بارے میں‌ ہم بچے کیا بولے جو کچھ بھی بو لنا ہے بڑوں نے بولنا ہے اور بچوں کا کام صرف سنا ہے
 
سارا

محفلین
میں نے اپنے بچوں کی بات کی تھی، محلے والوں کے بچوں کی نہیں۔

ہر کسی کو اپنے ہی بچے رونق لگتے ہیں۔
ہمیں تو سب کے ہی بچے اچھے لگتے ہیں۔۔میری کزن کا ایک بیٹا ہے جو فلحال ہماری فیملی میں سب سے چھوٹا ہے 1 سال کا ہوا ہے۔۔تو ان کا گھر ہم سے کافی دور ہے پھر میں ہم صرف اس کے دیکھنے کے لیے ہفتے میں ایک دفعہ ضرور جاتے ہیں۔۔یا ان کو آنے کی دعوت دیتے ہیں۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
ل و ل ۔۔
یہ بھی تو رونق ہی ہوتی ہے نہ ۔۔ وہ بچہ ہی کیا جو الٹ پلٹ نہ کرے ۔۔:tounge:

کمپیوٹر کی نہ سہی پوسٹ کی تو چھٹی ہو گئی نہ ۔۔
میں خود بہت بزی ہوں ۔۔ امی کی طبیعت ٹھیک نہیں اور ان کی مزاج پرسی کے لئے ایک کے بعد ایک کوئی نہ کوئی آ رہا ہے ۔۔ اور میں گھن چکر بنی ہوئی ہوں ۔۔ :( میں بھی دو تیں دن کم کم ہی آیا کروں گی ۔۔

کیوں، کیا ہوا آنٹی کو؟۔ نہیں نہ ان کی مدد کرواتی سارا کام انھی کو کرنا پڑتا ہو گا۔:(
 
ماوراء

محفلین
مس ہماری دو دن کی غیر حاضری قبول فرمائیے ! ہم درخواست دینے کے قائل نہیں ہیں۔۔۔۔ کیونکہ آپ نے ہمیں یہ سکھایا ہی نہیں۔۔۔۔

آپ نے سیکھا ہی کب ہے؟ سکول میں بیگ رکھ کر تو سارا دن باہر کھیلنے نکل جاتے ہیں۔ سیکھیں گے کیسے؟
 
ماوراء

محفلین
ہمیں تو سب کے ہی بچے اچھے لگتے ہیں۔۔میری کزن کا ایک بیٹا ہے جو فلحال ہماری فیملی میں سب سے چھوٹا ہے 1 سال کا ہوا ہے۔۔تو ان کا گھر ہم سے کافی دور ہے پھر میں ہم صرف اس کے دیکھنے کے لیے ہفتے میں ایک دفعہ ضرور جاتے ہیں۔۔یا ان کو آنے کی دعوت دیتے ہیں۔۔۔
بچے واقعی سبھی اچھے ہوتے ہیں۔چھوٹے بچے مجھے بھی دور دور سے اچھے لگتے ہیں۔ صرف دیکھنے کی حد تک۔ اٹھایا کبھی نہیں میں نے کسی کو۔
لیکن ذرا بڑے بچے (جو تنگ کرنے والے نہ ہوں) ان سے میری بنتی ہے۔ ہمارے محلے کے کافی بچے میرے دوست ہیں۔
 
میں تو نزدیک بھی جاتی ہوں۔۔اٹھاتی بھی ہوں۔۔اور اگر ان کی والدہ مصروف ہوں تو کچھ دیر تک اسے پاس رکھ بھی سکتی ہوں۔۔۔:rolleyes:
 
ماوراء

محفلین
گڈ۔ لیکن مجھےشاید عادت نہیں ہے۔ بچے اتنے بھاری ہوتے ہیں کہ تھوڑی دیر کے لیے اٹھاؤ تو بازوؤں میں درد شروع ہو جاتی ہے۔:grin:

اچھا سارا، اگلا موضوع اب تم دے دینا۔ پاکستان کا موضوع تو بور ہی تھا۔ :confused:
 
چاند بابو

محفلین
سر جی ، میڈم جی میں حاضر ہو گیا ہوں۔
میرے کل کے مارخور والے سبق کو پڑھ کر اتنے لوگوں نے اعتراض اٹھائے کہ مجھے خود ایسا لگا کہ شائد میں نے جھوٹ ہی بول دیا ہے اور ایسااپنے پاس سے ہی لکھ بیٹھا ہوں۔ لیکن شکر ہے کہ ایسا نہیں ہے اور نیٹ سرچ سے میری بات سچ ثابت ہو گئی۔ اس کی تصویر ذیل میں ہے۔
72746876nd8.jpg

Capra_falconeri_hepteneri.jpg

اور اس کے بارے میں مزید پڑھنے اور یہ ثابت کرنے کے لئے کہ یہ پاکستان کا قومی جانور ہے
ویکیپیڈیا کے اس ربط کو کلک کریں
یہ جانور پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پایا جاتا ہے۔ اس کو عرفِ عام میں پہاڑی بکرا کہا جاتا ہے۔ یہ پالتو نہیں ہے۔وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔
 
چاند بابو

محفلین
ہوم ورک تو اچھا ہے چاند بابو۔ لیکن مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی۔ کیونکہ ایسا کچھ میں نے آج تک سنا ہی نہیں۔ اس کے منہ کی جھاگ کا موتی۔۔۔بڑی بات ہے۔
اچھا، اس جانور کی کوئی تصویر وغیرہ ہو تو دکھائیے گا۔ اور اس کو قومی جانور کس نے قرار دیا ہے؟ اور اتنے جانور ہیں۔۔صرف یہی کیوں؟:confused:

لو جی مجھے کیا پتہ کہ اس کا نام ایسا کیوں ہے یہ تو اب آپ اساتذہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہمیں بتائیں کہ ایسا کیوں میں نے تو جو پڑھا لکھ دیا اب آپ جانیں اور آپ کا کام۔ ویسے موتی والی بات صرف کہانیوں تک ہی محدود ہے اس میں حقیقت نہیں لگتی۔
رہا قومی جانور کا انتخاب تو کیا بھئی بھینس کو قومی جانور قرار دیا جاتا۔ اس کی وجہ شائد یہ ہے کہ یہ پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے اور شائد اور کہیں بھی نہیں۔
 
پپو

محفلین
کیا آپ کے سکول میں ایک ٹیچر کی پوسٹ خالی ہے بندہ کو بھی ٹیچنگ کا شوق ہے اور وہ پہلے بھی ایک سکول میں پڑھا رہا ہے یہ الگ با ت کہ سکول میرا اپنا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ چاند بابو
آپ نے بہت ہی اچھی معلومات کا اضافہ کیا۔ اب چونکہ پاکستان کا کوئی قومی جانور بھی ہے پہلی دفعہ سنا، تو اپنی کم علمی پر حیرت ہوئی۔ یہ جانور گلگت کے سفر کے دوران میرا دیکھا ہوا تو ہے اور ہم اسے پہاڑی بکرے کے نام سے ہی جانتے ہیں۔ اس کا نام مارخور ہے یہ پہلی دفعہ سنا تھا۔

بہت شکریہ آپ کا۔ امید ہے آئندہ بھی ایسی ہی قیمتی معلومات لیکر اسکول آتے رہیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا آپ کے سکول میں ایک ٹیچر کی پوسٹ خالی ہے بندہ کو بھی ٹیچنگ کا شوق ہے اور وہ پہلے بھی ایک سکول میں پڑھا رہا ہے یہ الگ با ت کہ سکول میرا اپنا ہے

شکر ہے کوئی تو نیا ٹیچر آیا، یہ لیں پکڑیں رجسٹر اور ہو جائیں شروع۔
 
ماوراء

محفلین
لو جی مجھے کیا پتہ کہ اس کا نام ایسا کیوں ہے یہ تو اب آپ اساتذہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہمیں بتائیں کہ ایسا کیوں میں نے تو جو پڑھا لکھ دیا اب آپ جانیں اور آپ کا کام۔ ویسے موتی والی بات صرف کہانیوں تک ہی محدود ہے اس میں حقیقت نہیں لگتی۔
رہا قومی جانور کا انتخاب تو کیا بھئی بھینس کو قومی جانور قرار دیا جاتا۔ اس کی وجہ شائد یہ ہے کہ یہ پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے اور شائد اور کہیں بھی نہیں۔
یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ٹیچر کو نہ پتہ ہو۔ ٹیچر کو پتہ تھا۔۔۔بس وہ بچوں کا امتحان لے رہیں تھیں۔:grin:

باقی انفارمیشن کا شکریہ۔ نام بھی عجیب سا ہے، اس لیے پوچھا تھا، کہ کبھی سنا ہی نہیں۔
 
ماوراء

محفلین
کیا آپ کے سکول میں ایک ٹیچر کی پوسٹ خالی ہے بندہ کو بھی ٹیچنگ کا شوق ہے اور وہ پہلے بھی ایک سکول میں پڑھا رہا ہے یہ الگ با ت کہ سکول میرا اپنا ہے

شکر ہے کوئی تو نیا ٹیچر آیا، یہ لیں پکڑیں رجسٹر اور ہو جائیں شروع۔

شمشاد بھائی، یہ کوئی کرسی خالی ہے کیا؟ اگر میری کرسی دے رہے ہیں۔ تو پوچھا بِنا ہی۔۔:eek:
:hmm:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top