اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تعبیر

محفلین
بہت اچھی بات شئیر کی آپ نے تعبیر۔۔لیکن میں آپ کو ایک بات کہنا چاہوں گی امید ہے آپ برا نہیں مانیں گی۔۔وہ یہ کہ کسی بھی بات کے آخر میں حدیث لکھ دینا کافی نہیں ہوتا ہے۔۔ہمیں لازمی یہ ساتھ لکھنا چاہیے کہ یہ بات کس کے ذریعے سے آئی یا ساتھ حدیث کی کتاب کا حوالہ۔۔جیسے مسلم' بخاری' ترمذی وغیرہ۔۔اور اگر یہ نہ معلوم ہو تو آخر میں حدیث لکھے بغیر ہی بات لکھ دینی چاہیے۔۔جزاک اللہ خیرا

جزاک اللہ۔ لین آپ نے تو مجھے اچھی بات بتائی ہے پھر بھلا میں کیوں برا مانون گی ۔اب کیا وہ پوسٹ ایڈٹ کر دوں :confused:
 

سارا

محفلین
اکثر لوگ برا مان جاتے ہیں اس لیے لکھا ہے۔۔
ویسے یہ بات میں نے بھی کہیں پڑھی ہے لیکن مجھے یہ پتا نہیں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے اگر آپ کو بھی کنفرم نہیں ہے تو حدیث کا لفظ ہٹا دیں۔۔جزاک اللہ خیر۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، " طاقتور (پہلوان) وہ نہیں جو پچھاڑ دے، اصل طاقتور (پہلوان) وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس پر قابو رکھے۔" (متفق علیہ)
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

''بہت ہی خود غرض لفظ ہے ''میں '' اس سے بچیے۔۔''

''بہت ہی اطمینان بخش لفظ ہے ''ہم'' اسے اپنائیے۔۔''

''بہت ہی خوبصورت جذبہ ہے ''محبت'' کا اس کی قدر کیجیے۔۔''
 

چاند بابو

محفلین
آپ کا ہوم ورک یہی ہے کہ اوپر پوسٹ نمبر 476 میں ربط ہے اس کو کھولیں اور اس کو پڑھیں۔

سر جی میں نے ہوم ورک مکمل کرنے کے لئے اس ربط کو کھول لیا ہے لیکن پتہ نہیں میرے نیٹ کا کمال ہے یا یہ فائل ہی اتنی بڑی ہے کہ 3 پیج تو نظر آ رہے ہیں لیکن پچھلے آدھے گھنٹے سے ان صفحات پر کچھ لکھا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔
 

تعبیر

محفلین
2yypow4.gif
 

شمشاد

لائبریرین
تعبیر یہ آپ نے آج تصویری ہوم ورک کیوں کیا ہے، یونیکوڈ میں کیوں نہیں لکھا؟ خیر ہے تو اچھا ہی۔
 

سارہ خان

محفلین
میرا تو یہی وقت ہے اور میں اس ہی وقت کروں گی ۔۔:tounge:

عقل انسان کی بہترین ساتھی ہوتی ہے لیکن کچھ لوگ جذبات کے سر پٹ گھوڑے پر سوار اس کو راہ میں چھوڑ دیتے ہیں ۔۔
 

سارا

محفلین
سر جی شاگردوں کی حاضری بہت کم ہو گئی ہے کیا بات ہے۔۔سر جی خود بھی کم کم نظر آ رہے ہیں اور نئی ٹیچر بھی جب مرضی ہو تشریف لاتی ہیں۔۔:rolleyes:اسکول کے لیے سب شاگر کچھ تجاویز رکھیں جس سے اسکول چلنے کی بجائے دوڑنے لگے۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے نئی ٹیچر کے خلاف کوئی کاروائی کرنا پڑے گی۔ یہ سب اسی کے ڈھیل دینے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top