اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
ہاہا وہ سنا نہیں آپ نے خربوزے کو دیکھ رنگ پکڑنا ۔۔ :tounge: خیر ہوم ورک میں ابھی کر دیتی ہوں اب رات کے 3:30 بھی کوئی ہوم ورک کا ٹائیم ہوتا ہے کیا ۔۔:cool:

:roll:
باقی اثر تو مجھ سے لیتی نہیں۔۔اور یہ ہوم ورک نہ کرنے کا رنگ بڑی جلدی پکڑ لیا ہے۔;)
 

حسن علوی

محفلین
شیخ سعدی فرماتے ہیں:-


- رزق کی کمی ہو یا پھر زیادتی دونوں ہی انسان کو برائی کی طرف لے جاتی ہیں۔

- آہستہ آہستہ مگر مسلسل چلنا ہی کامیابی کی ضمانت ھے۔

- اچھی عادات کی مالکہ، نیک اور پاکباز عورت اگر کسی فقیر کے گھر بھی ہو تو اسے بادشاہ بنا دیتی ھے۔
 

تعبیر

محفلین
لیکن ہمیں تو کوئی چھٹی نہیں تھی۔ یہاں سوائے عیدین کے اور کوئی چھٹی نہیں ہوتی۔


خیر یہ تو نہ کہیں کل جمعے کی چھٹی نہین تھی آپ کی طرف




جی یہاں بھی چھٹی نہیں تھی۔۔ساری دنیا والی بات غلط ہے۔۔;)

آپ کا پتہ نہیں کہ آپ کہاں رہتی ہیں۔کل تین مذاہب نے اپنے تہوار منائے تھے ۔ اس لیے کل ہر جگہ چٹھی تھی
 

ظفری

لائبریرین
- دوست کی ناکامی پر غمگین ہونا اتنا مشکل نہیں ، جتنا اس کی کامیابی پر مسرور ہونا ۔
- ہم اگر چاہیں تو ہم اپنے خیالات بدل کر اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں ۔
- اپنی کوتاہیوں اور غلط کاریوں کے تلخ نتائج کو بدقسمتی کا نام دینا ہی بدقسمتی ہے ۔
 

پپو

محفلین
جناب میرے بھائی کی شادی ہے میں ابھی سکول میں حاضر نہیں‌ہو سکتا پندرہ یوم کی رخصت دی جائے
اور ہاں میری تنخواہ مجھے ایڈوانس چاہیے کیونکہ شادی پر خرچہ تو ہو گا نا
سکول ٹیچر پپو
 

زینب

محفلین
لیں ٹیچر صاحب ہی لمبی چھٹی پے ہیں بچے کیا خاک پڑھیئں گے۔۔۔سر جی انہیں نکال کے کوئی نیئا استاد رکھیں۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
زینب ان کو پندرہ دن کی تنخواہ دے کر فارغ کرو، میں کوئی اور ٹیچر ڈھونڈتا ہوں۔
 

چاند بابو

محفلین
زینب ان کو پندرہ دن کی تنخواہ دے کر فارغ کرو، میں کوئی اور ٹیچر ڈھونڈتا ہوں۔

نہیں بھئی یہ نہ صرف نئے ٹیچر کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ سروس رولز کے تحت خلاف قانون بھی۔ چھٹی لینا اور وہ بھی کسی ضروری کام کے لئے یہ تو ان کا قانونی حق ہے اور آپ لوگ ان کو ان کے حق سے محروم نہیں کر سکتے ایسا نہ ہو کہ الٹا آپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنا پڑے۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
میرا ہوم ورک۔۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تبارک و تعالٰی سے روایت کرتے ہیں کہ‌ :
''میں مشرک کے شرک سے سب سے زیادہ بے نیاز ہوں۔۔جس کسی نے کسی عمل میں میرے ساتھ کسی دوسرے کو شریک کیا میں اس کو اور اس کے شرکیہ عمل کو چھوڑ دیتا ہوں۔۔''
(صحیح مسلم )
 

ظفری

لائبریرین
- ٹائٹینک بنانے میں ستر لاکھ ، جبکہ اس کے بارے میں فلم بنانے پر دو کروڑ ڈالرز خرچ ہوئے ۔
- انگلیاں چٹخانے سے جو آواز آتی ہے ۔ وہ دراصل نائٹروجن گیس کے بلبلے پھوٹنے کی آواز ہوتی ہے ۔
- خون کا ہر سرخ خلیہ بیس سیکنڈ میں پورے جسم کا چکر لگا لیتا ہے ۔
- آنکھ کا قرنیہ جسم کا واحد حصہ ہے ۔ جس میں بلکل خون نہیں ہوتا ۔ وہ ہوا سے براہِ راست آکسجین حاصل کرتا ہے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top