اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم۔۔۔
میرا ہوم ورک۔۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تبارک و تعالٰی سے روایت کرتے ہیں کہ‌ :
''میں مشرک کے شرک سے سب سے زیادہ بے نیاز ہوں۔۔جس کسی نے کسی عمل میں میرے ساتھ کسی دوسرے کو شریک کیا میں اس کو اور اس کے زرکیہ عمل کو چھوڑ دیتا ہوں۔۔''
(صحیح مسلم )

شکریہ سارا لیکن یہ یہ " زرکیہ " کیا ہے؟ کوئی ٹائپو ہے کیا؟
 
حسن علوی

محفلین
کہاں غیر حاضر ہیں سر جی یہ دیکھیں حسن تو یہ رہا وِد ہوم ورک:(:)

شیخ سعدی نے فرمایا:

-مطالعہ غم اور اداسی کا بہترین علاج ھے

-جو شخص دوسروں کے غم سے بےغم ھے وہ آدمی کہلانے کا مستحق نہیں۔

-مصیبت کا پوشیدہ رکھنا جوانمردی ھے۔
 
چاند بابو

محفلین
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مرتبہ جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے تو وہاں کوئی شخص خوف خدا سے رو رہا تھا جبرائیل نے فرمایا کہ انسان کے تمام اعمال کا وزن ہو گا مگر خدا اور آخرت کے خوف سے رونا ایسا عمل ہے جس کو تولا نہ جائیگا بلکہ ایک آنسو ہی جہنم کی بڑی سے بڑی آگ کو بجھا دے گا۔
 
چاند بابو

محفلین
سوری ٹیچر سکول میں کافی چھٹیوں کے بعد حاضری ہوئی ہے وجہ کچھ مصروفیات تھیں امید ہے نام نہیں کٹا ہو گا۔
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
میرا ہوم ورک۔۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تبارک و تعالٰی سے روایت کرتے ہیں کہ‌ :
''میں مشرک کے شرک سے سب سے زیادہ بے نیاز ہوں۔۔جس کسی نے کسی عمل میں میرے ساتھ کسی دوسرے کو شریک کیا میں اس کو اور اس کے زرکیہ عمل کو چھوڑ دیتا ہوں۔۔''
(صحیح مسلم )

جزاک اللہ
سارا پلیز اسکی تشریح کرینگی۔ مجھے صحیح سمجھ نہین آئی :(
 
شمشاد

لائبریرین
نہ ہی طالبعلم باقاعدگی سے آ رہے ہیں، نہ ہی کسی نے فیس دی ہے، نہ ہی ٹیچر آ رہے ہیں۔ میرا خیال ہے اسکول بند کر کے یہاں شاپنگ پلازہ بنا لوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لیں کر لیں بات، جب ٹیچر ہی ایسی بات کریں گی تو باقیوں کا اللہ ہی حافظ ہے۔

خیر ابھی دوسروں کی بھی رائے لے لوں پھر سوچتا ہوں۔
 
ظفری

لائبریرین
اکثر لوگ زندگی کی کتاب پڑھنا شروع کر دیتے ہیں بغیر اس کے کہ انھوں نے زندگی کی زبان سیکھی ہو ۔
 
چاند بابو

محفلین
نہ ہی طالبعلم باقاعدگی سے آ رہے ہیں، نہ ہی کسی نے فیس دی ہے، نہ ہی ٹیچر آ رہے ہیں۔ میرا خیال ہے اسکول بند کر کے یہاں شاپنگ پلازہ بنا لوں۔

ارے واہ ماسٹر جی اور وہ میری فیس کا کیا؟
لگتا ہے وہ ماسٹر جی خود ہی گول کر گئے۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
فیسوں کا نہی پوچھیں، اتنے ساری تنخواہیں سر پر چڑھی ہوئی ہیں۔ ورلڈ بنک اور آئی ایم آیف کو مدد کے لیے درخواستیں تو بھیجی ہیں، ابھی ان کا جواب نہیں آیا۔ میری کوٹھی کا رنگ روغن بھی خراب ہوا ہوا ہے۔
 
چاند بابو

محفلین
دیکھا دیکھا دیکھا میں نا کہتا تھا کہ یہ ماسٹر جی خود ہی فیسیں ہڑپ کر گئے ہیں اسی لئے تو میں کہوں کہ سکول کی حالت کیا ہو گئی ہے۔ ماسٹر جی ابھی بھی وقت ہے اپنے آپ کو درست کر لیں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ورنہ مجھے بھی حصہ دیا کریں۔
 
زونی

محفلین
نہ ہی طالبعلم باقاعدگی سے آ رہے ہیں، نہ ہی کسی نے فیس دی ہے، نہ ہی ٹیچر آ رہے ہیں۔ میرا خیال ہے اسکول بند کر کے یہاں شاپنگ پلازہ بنا لوں۔

سر جی میں تو اس سکول میں باقاعدہ داخلے کا سوچ رہی تھی :( لیکن شاپنگ پلازہ زیادہ مناسب رہے گا،پہلی خریدار میں ہونگی :grin::grin:
 
شمشاد

لائبریرین
فیسیں ملیں گی تو کچھ کروں گا ناں۔ مجھے خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسکول کی پہلی ٹیچر کافی فیسیں اکٹھی کر کے اسکول چھوڑ گئی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top