اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
یونس رضا، آپ کی حاضری لگا دی گئی ہے، لیکن معصوموں کے کالم میں نہیں۔۔معصوموں کا داخلہ ممنوع ہے۔ کیا آپ نے فارم فِل کرتے ہوئے پڑھا نہیں تھا؟

اور بالکل۔۔۔ساری ضروری معلومات شئیر کی جا سکتی ہیں۔

ٹھیک ہے پھر "نالائقوں" کے کالم ہی میں لگا دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر زینب ناراض ہو جائے گی !
ایک نیام میں دو تلواریں کیسے رہ سکتی ہیں ؟
 
ماوراء

محفلین
میرے سٹوڈنٹس ہوں۔۔۔اور نالائق ہوں۔۔۔؟ یہ نہیں ہو سکتا۔

زینب کو ترقی ملنے والی ہے۔ وہ جلد ہی سکول کی کینٹین چلانا شروع کر دے گی۔
 
میرے سٹوڈنٹس ہوں۔۔۔اور نالائق ہوں۔۔۔؟ یہ نہیں ہو سکتا۔

زینب کو ترقی ملنے والی ہے۔ وہ جلد ہی سکول کی کینٹین چلانا شروع کر دے گی۔

خدا کی لئے جتنی جلدی ہو اس ترقی پر عملدرآمد کرالیں پلیز ۔۔۔۔۔ یہ پہلا کام ہے اس ملک میں جو جلد آید اور صد فی صد درست آید ہے :)
 
استانی جی میں بچوں کو 'پی-ٹی' کرنا سیکھا دیا کروں گا۔ (حسن علوی پی-ٹی ماسٹر) کیا خیال ھے;)

علوی یہ نہ کرنا بھئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے اسکول میں ایک پی ٹی ماسٹر تھے نعیم صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بچوں نے انکا نام "آدھا ٹنڈا" رکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ ہاف گنجے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب سوچ لو ؟
 
حسن علوی

محفلین
علوی یہ نہ کرنا بھئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے اسکول میں ایک پی ٹی ماسٹر تھے نعیم صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بچوں نے انکا نام "آدھا ٹنڈا" رکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ ہاف گنجے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب سوچ لو ؟

بھئی یہاں تو بالوں کی ابھی کوئی کمی نہیں ماشاءاللہ سے تو بچے کم از کم یہ نام نہیں رکھ سکیں گے۔ انہیں کچھ اور ہی سوچنا پڑے گا;)
 
ماوراء

محفلین
استانی جی میں بچوں کو 'پی-ٹی' کرنا سیکھا دیا کروں گا۔ (حسن علوی پی-ٹی ماسٹر) کیا خیال ھے;)
حسن، کیا یاد کروا دیا ہے۔ شکر کیا ہے سکول سے فارغ ہوئے ہیں۔ ورنہ تو پی ٹی کروا کروا کر ہی مار دیتے تھے۔ ویسے زندگی تھوڑی پی ٹی کرواتی ہے کہ اب تم یہ کام سکول میں بھی شروع کرنا چاہتے ہو۔ میری طرف سے پی ٹی ماسٹر بن جاؤ لیکن میرے سبجیکٹس کا ہوم ورک تمھیں کرنا ہی پڑے گا۔ ایسا نہ ہو کہو کہ ماسٹر بن گیا ہوں تو ہوم ورک معاف۔:p
 
ماوراء

محفلین
اچھا چلو، بن جاؤ۔۔۔! تم ویسے بھی اتنا پڑھتے رہتے ہو۔ یہاں کی پڑھائی تو کم ہو۔ ویسے پی ٹی کون کون کرے گا؟:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
جو کینٹن والی مائی چھوڑ کر گئی تھی اب تم سنبھال لو اور ہاں حفظانِ صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھنا کینٹین میں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا تو میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔
کون کون شامل ہے اس سازش میں؟ ویسے میں بھی اپنے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔
 
سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

سر جی میں اس سازش میں بالکل شامل نہیں ہوں۔۔آپ کو پتا ہے نا میں کتنی معصوم ہوں۔۔۔;)
 
سارا

محفلین
و علیکم السلام

سازش برطرف، آپ ہیں کہاں؟ اتنے دنوں سے آئی ہی نہیں۔

سر جی ذرا بزی تھی۔۔2 دن تو دعوت میں گزر گئے۔۔ہمارے پاکستان سے رشتہ دار آئے ہیں تو انہیں بلوایا تھا۔۔اور کلاس بھی جو لے رہے ہیں قرآن کی اس کا بھی ٹیسٹ ہونا تھا تو تیاری میں لگے ہوئے تھے۔۔اور بھابھی ممانی دونوں ڈرائیونگ سیکھ رہی ہیں۔۔اور ایک میں ہی 'ویلی' ملی ہوئی ہوں اس لیے ان کو ٹائم دے رہی ہوں۔۔:rolleyes:
 
اچھا تو اور سب کے لیے " ٹائم " ہے، اور نہیں ہے تو اسکول کے لیے۔
ایک دن میں کم از کم ایک حاضری ضروری ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top