اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ حسن پھر سے غیر حاضر بغیر کسی درخواست کے، ایسے تو امتحانوں تک اس کی حاضریاں پوری نہیں ہوں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب آپ کو آلو پیاز تو چھیلنے کے لیے کہنا نہیں، آپ خود سے کوئی اچھی سی بات شیئر کر دیں، بس یہی آپ کا ہوم ورک ہے۔
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

میں کلاس میں انتظار کر رہی ہوں اور کوئی بھی آج نہیں آیا۔۔کہاں ہیں سب؟
 

شمشاد

لائبریرین
ٹیچر آج آپ کا چشمہ کہاں ہے؟ کہاں بھول آئی ہیں؟ یہ دیکھیں میں موجود تو ہوں آپ کے سامنے۔
 

ماوراء

محفلین
ہاں، اب نظر آ رہے ہیں۔ پہلے واقعی چشمہ بھول گئی تھی۔:rolleyes:

اگلے ہفتے کا ٹاپک۔ "پاکستان کے بارے میں معلومات" (کسی بھی قسم کی)
 

سارا

محفلین
وعلیکم السلام۔۔۔
اوکے ٹیچر میں کل ڈھونڈ کر کوئی معلومات لاؤں گی انشا اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان زمینی طور پر 1947 میں انگریز کے تسلط سے آزاد ہوا لیکن ہم ذہنی طور پر 60 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود آزاد نہیں ہو سکے۔
 

سارا

محفلین
بہت صحیح کہا ہے آپ نے سر جی۔۔۔
مجھے تو بس ملی نغمے ہی یاد آرہے ہیں۔۔۔جیسے سوہنی دھرتی اللہ رکھےقدم قدم آباد تجھے۔۔۔اور۔۔ یہ تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے اس پر دل قربان اس پر جان بھی قربان ہے۔۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
جنوبی ایشیا میں واقعہ اسلامی جمہوریہ پاکستان، جس کی مشرقی سرحد ہندوستان سے، شمال مشرقی سرحد چین سے، جنوب مغربی سرحد ایران سے اور مغرب اور شمال میں افغانستان سے ملتی ہے۔ بحرہ عرب جنوب کی طرف 1064 کیلومیٹر پاکستان کی سرحد کا کام دیتا ہے۔

پاکستان کا کل رقبہ سات لاکھ چھیانوے ہزار پچانوے کیلومیٹر ہے جو کہ انگلستان کے تقریبا چار گنا کے برابر ہے۔

پاکستان میں پنجابی، سندھی، بلوچی اور پٹھان بستے ہیں۔ نہیں بستے تو بس اس میں پاکستانی نہیں بستے۔ جتنے بھی پاکستانی ہیں وہ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بستے ہیں۔ ان میں سے بھی کئی ایک اپنے آپ کو پاکستانی کہلوانا پسند نہیں کرتے۔

اور یہی اس ملک کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ +رونا+
 

ماوراء

محفلین
پاکستان زمینی طور پر 1947 میں انگریز کے تسلط سے آزاد ہوا لیکن ہم ذہنی طور پر 60 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود آزاد نہیں ہو سکے۔

پاکستان کی خامیاں نکالنے کو نہیں کہا تھا۔ صرف معلومات۔ اتنا کافی تھا۔ "پاکستان 1947 میں انگریز کے تسلط سے آزاد ہوا"
 

ماوراء

محفلین
قومی ترانہ
پاکستان کا قومی ترانہ شاعر ابو لاثر حفیظ جالندھری نے لکھا۔ جو جون 1954 میں منظور ہوا۔قومی ترانہ کی دھن موسیقار احمد جی چھاگلہ نے مرتب کی تھی جسکا کل دورانیہ ایک منٹ اور بیس سیکنڈ پر محیط ہے۔ پاکستان کے قومی ترانے کی موسیقی میں 38 ساز استعمال ہوتے ہیں۔
 

خان zaki

محفلین
ھم بھی آئے ہے نئے اور نئے سکول جانے کےسوچ رہےہے مگروہاں جاکر لوگ میرا مذاق تونہیں اُڑاگے
 

شمشاد

لائبریرین
آئیں جی آئیں اس اسکول میں، اور بھلا آپ کو مذاق کیوں اڑائیں گے، ہیں جی، بلکہ ہمیں تو خوشی ہو گی۔ جی آیاں نوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top