اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سیکھنا اپنی جگہ لیکن تم بھی “ہوم ورک“ کر کے آیا کرو اور وہ یہ ہے کہ کوئی ایک اچھی بات یہاں لکھو۔
 

پپو

محفلین
1 کام صرف رضائے خدا کے لئے انجام دیں ۔ اگر خدا کی رضا حاصل ہوجائے تو انسان کا دل بہت ہلکا اور پاکیزہ ہوجاتاہے
2 تمام کاموں میں خدا پر بھروسہ کرو ۔ ہمارے اس ضعیف کو اگر خداوند عالم لمحہ بھر کے لئے بھی ہمارے حال پر چھوڑ دے تو سوائے ہلاکت کے اور کچھ نصیب نہ ہوگا ہمیشہ خدا کی یاد میں رہو ۔ خدا ہی سے ہر چیز مانگو ۔
 

مقدس

لائبریرین
کچھ لوگ گھر کی طرح ہوتے ہیں۔جیسےانسان اپنے گھر میں سکون محسوس کرتا ہے۔اسی طرح کچھ لوگوں کی صحبت بھی سکون بخش ہوتی یے،
 

پپو

محفلین
زبان کی لغزش قدم کی لغزش سے زیادہ خطرناک ہے۔

اس دن پر آنسو بہاؤ، جو دن تم نےبغیر نیکی کیئے گزار دیا۔

بدترین شخص وہ ہے، جسکے ڈر سے لوگ اسکی عزت کرنے پر مجبور ہوں۔

جو شخص چاہے کہ اللہ اس پر ہمیشہ کرم کرتا رہے، وہ خدا کے بندوں پر کرم کرتا رہے۔

اصل طاقت برداشت کرنے میں ہے، انتقام لینے میں نہیں۔

اللہ کی راہ بظاہر کانٹوں بھری ہے، مگر درحقیقت اطمینان اور سکون کی دولت سے بھری پڑی ہے۔
 

پپو

محفلین
چلو آج پھر نہیں آیا کوئی مگر سبق تو یاد کرنا ہے

مسکراہٹ روح کا دروازہ کھول دیتی ہے۔(البیرانی)۔

بدی کے اندھیرے علم کی رو شنی سے چھٹ سکتے ہیں۔(جوا ہر لعل نہرو)۔

عا لم پا نی کے بغیر سیرا ب ہےاور جا ہل پا نی کی مو جوں میں رہ کر بھی تشنہ ہی ر ہتا ہے۔(فردوسی)۔

پرا نا تجربہ نئی تعبیر کی بنیاد ہے۔(جان ڈالٹن)۔

معا شرے میں دو قسم کے لوگ ہیں،ستا نے والے اور ستا ئے ہوئے۔(بائرن)۔

جو یہ سوچ کر لڑے کہ میں ہار جا ؤں گا تووہ ضرور ہار جا ئے گا۔(نپو لین بو نا پارٹ)۔

امید کا دوسرا نام غربیوں کی قوت ہے۔(راجر بیکن)۔

اچھا لباس پہن کر گنواراور جاہل لو گ بھی مہذب کہلا تے ہیں۔مہذب نہیں ہو سکتے۔(آسکروئلڈ)۔

خندہ روی سے پیش آنا سب سے پہلی نیکی ہے۔(حضرت علی)۔

جدو جہد میں زند گی کا راز مضر ہے۔(علامہ اقبال)۔

انتقام کسی غیر انسا نی زبان کا لفظ ہے۔(حکیم سینکا)۔

اگر غرور کوئی علم ہو تا تو اسکے سند یا فتہ بہت ہو تے۔(ہربرٹ سپنسر)۔
 

پپو

محفلین
وقت ایک متاع

وقت ایسا لمحہ ہے جس میں ہر انسان کی تقدیر کا فیصلہ ہوتا ہے ۔
وقت اتنی قیمتی شئی ہے کہ اسے کبھی دولت سے نہیں خریدا جاسکتا۔
وقت ایساترازو ہے جسکے ایک پلڑے میں زندگی اور دوسرے میں موت ہے ۔
وقت کو ٹھو کر مارنے والے لوگ ہمیشہ دوسروں کی ٹھوکر وں کا نشانہ بن تے ہیں ۔
تقدیر ان لوگوں کے ہاتھ میں ہو تی ہے جو ہمشہ وقت کی قدر کرتے ہیں ۔
وقت ایسالمحہ ہے جو انسان کو بنا بھی سکتا ہے اور گنوا بھی سکتا ہے ۔
کامیاب انسان بننے کے لئے ہمیشہ وقت کی دہلیز کو عبور کرنا پڑتا ہے۔
وقت کا ہر لمحہ سو نے کے ہر ذرہ کی طرح قیمتی ہے ۔
بعض اوقات وقت انسان کو اتنی بھی مہلت نہیں دیتا کہ وہ ایک سیکنڈکیلئے پلک جھپکا سکے ۔
جن لوگوں نے وقت کی قدر کی ہے وہ ہمیشہ کا میاب رہے ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب پپو بھائی۔ واقعی وقت کی قدر کرنا بہت ہی ضروری ہے۔ اس کی اہمیت اور قدر و قیمت :

اس کھلاڑی سے پوچھیں جو ایک سیکنڈ کی تاخیر سے پیچھے رہ گیا۔
اس خوش قسمت انسان سے پوچھیں جو حادثے سے ایک منٹ قبل وہاں موجود تھا۔
اس طالبعلم سے پوچھیں جو فیل ہو گیا اور اس کی پڑھائی کا ایک قیمتی سال ضائع ہو گیا۔

اس ایک سیکنڈ اور ایک سال کے درمیان بہت سے ایسے حالات پیش آتے ہیں کہ انسان وقت کی قدر و قیمت جان سکے۔
 

پپو

محفلین
جس پر نصحیت اثر نہ کرئے وہ جان لے کہ اس کا دل ایمان سے خالی ہے (حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ )

خشوع اور خضوع کا تعلق دل سے ہے ظاہری حرکات سے نہیں ( حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
 

پپو

محفلین
اس میں کوئی شک نہیں کہ ”آزادی “کی بھوک اسیری کی سیری سے ہزار درجہ بہتر ہے ۔
جس میں’’برداشت‘‘ کی قوت نہیں
وہ سب سے زیادہ کمزور اور سب سے زیادہ بے وقوف ہے ۔
فضول امیدوں سے بچو کہ یہ احمقوں کا سرمایہ ہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ایک سمجھدار انسان جب زندگی کے سفر پر نکلتا ہے تو آسان راستہ اختیار کرتا ہے۔ وہ بلندی پر جانے کا پروگرام بنا کر نہیں نکلتا کہ نشیب میں اترنے کے خوف سے کانپتا رہے وہ تو بس سفر پر نکلتا ہے اور راستے سے جھگڑا نہیں کرتا۔ جو جھگڑا نہیں کرتا، وہ منزل پر جلد پہنچ جاتا ہے۔

اشفاق احمد کی بابا صاحبا، صفحہ 533 سے اقتباس
 

پپو

محفلین
چیزیں استعمال کے لیے ہوتی ہیں اور لوگ پیار کے لیے مگر معاملہ تب بگڑتا ہے جب لوگ چیزوں سے پیار کرتے ہیں اور لوگوں کو استعمال
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
"آگے جانے والے پیچھے رہے ہوئے لوگوں کو کبھی یاد نہیں کرتے۔۔۔ جس کو کچھ مل جائے، اچھا یا برا، اس کی یاد داشت کمزور ہونے لگتی ہے۔اور جن کو سب کچھ کھو کر اس کا ٹوٹا پھوٹا نعم البدل بھی نہ ملے، ان کا حافظہ بہت تیز ہو جاتا ہے۔۔۔ اور ہر یاد بھالے کی طرح اترتی ہے۔۔۔۔"

راجہ گدھ، بانو قدسیہ کے ناول سے اقتباس
 

پپو

محفلین
زندگی کسی میدانِ کار زار کا نام نہیں ۔ یہ جلوہ گاہ ہے حُسن کی جلوہ گاہ۔ یہ ایک بارونق بازار ہے جس میں سے خریدار گذرتا ہے۔ وہ خریداری کرتا ہے ، اس کا سرمایہ ختم ہو جاتا ہے اور پھر تعجب ہے کہ اس کی خریداری بھی دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔ وہ خالی ہاتھ واپس لوٹتا ہے ، رونقِ بازار قائم رہتی ہے اور خریدار ختم ہوتے رہتے ہیں۔ زندگی کسی اُلجھے ہوئے سوال کا نام نہیں ، یہ ایک پُر لطف منظر ہے ، ایسا لطیف منظر کہ تبصرے اور تنقید کے بوجھ کو بھی برداشت نہیں کرتا ۔ یہ ایک دیکھنے والا منظر ہے ، ایک نغمہ سُننے والا منظر ہے ، ایک سوچنے والا منصوبہ نہیں ، ایک مشکل معمہ نہیں ، زندگی تو بس زندگی ہی ہے ، کسی کا احسان ہے ، کسی کی دین ہے ، کسی اور کا عمل ہے ۔

واصف علی واصف
 

مقدس

لائبریرین
ہم کمزور لوگ ہیں جو ہماری دوستی اللہ کے ساتھ ہو نہیں سکتی۔ جب میں کوئی ایسی بات محسوس کرتا ہوں یا سُنتا ہوں تو پھر اپنے "بابوں" کے پاس بھاگتا ہوں_
میں نے اپنے بابا جی سے کہا کہ جی ! میں اللہ کا دوست بننا چاہتا ہوں۔ اس کا کوئی ذریعہ چاہتا ہوں۔ اُس تک پہنچنا چاہتا ہوں۔ یعنی میں اللہ والے لوگوں کی بات نہیں کرتا۔ ایک ایسی دوستی چاہتا ہوں، جیسے میری آپ کی اپنے اپنے دوستوں کے ساتھ ہے، تو اُنہوں نے کہا "اپنی شکل دیکھ اور اپنی حیثیت پہچان، تو کس طرح سے اُس کے پاس جا سکتا ہے، اُس کے دربار تک رسائی حاصل کر سکتا ہے اور اُس کے گھر میں داخل ہو سکتا ہے، یہ ناممکن ہے۔"
میں نے کہا، جی! میں پھر کیا کروں؟ کوئی ایسا طریقہ تو ہونا چاہئے کہ میں اُس کے پاس جا سکوں؟ بابا جی نے کہا، اس کا آسان طریقہ یہی ہے کہ خود نہیں جاتے اللہ کو آواز دیتے ہیں کہ "اے اللہ! تو آ جا میرے گھر میں" کیونکہ اللہ تو کہیں بھی جا سکتا ہے، بندے کا جانا مشکل ہے۔
بابا جی نے کہا کہ جب تم اُس کو بُلاؤ گے تو وہ ضرور آئے گا۔
اتنے سال زندگی گزر جانے کے بعد میں نے سوچا کہ واقعی میں نے کبھی اُسے بلایا ہی نہیں، کبھی اس بات کی زحمت ہی نہیں کی۔ میری زندگی ایسے ہی رہی ہے، جیسے بڑی دیر کے بعد کالج کے زمانے کا ایک کلاس فیلو مل جائے بازار میں تو پھر ہم کہتے ہیں کہ بڑا اچھا ہوا آپ مل گئے۔ کبھی آنا۔ اب وہ کہاں آئے، کیسے آئے اس بےچارے کو تو پتا ہی نہیں۔


اشفاق احمد کی کتاب "زاویہ" سے اقتباس
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top