اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کئی دفعہ اللہٰ کی طرف سے کوئی چیز انسان پر اجاگر ہو جاتی ہے اور اللہٰ ہمیں معلوم دنیا سے ہٹا کر لامعلوم کی دنیا سے علم عطا کرتا ہے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے انہیں اپنا نصیب بنا نے کی لیے ،میرے اور آپ کے پاس ایک جھولی ضرور ہونی چاهیے جب تک ھمارے پاس جھولی نہیں ہو گی تب تک وہ نعمت جو اترے والی ہے وہ نہیں اترے گی.رحمت ہمیشہ وہیں اترتی ہے جہاں جھولی ہو اور بڑی جھولی ہو گی اتنی بارے نعمت کا نزول ہو گا .

اقتباس زاویہ سوم
 

نیلم

محفلین
الله سے جب بھی مانگو بھروسے کے ساتھ مانگو کیوں کہ وہ تب بھی دیتا ہے جب تم نہیں مانگتے، پھر یہ کیسے ممکن ہے کے تم مانگو اور وہ عطا نہ کرے
 

پپو

محفلین
صرف اﷲ تعالیٰ ہی سے امیدیں اور آرزوئیں وابستہ رکھو۔
(۲) عالم وہی ہے جس کا اپنے علم پر عمل ہے۔
(۳) بے عقلی سب سے بڑی غریبی ہے۔
(۴) ذلت اٹھانے سے بہتر ہے کہ تکلیف اٹھاؤ
(۵) کسی کے ایمان کا اندازہ اس کے وعدوں سے لگاؤ
 

نیلم

محفلین
حضرت علی(رضي اللہ تعالی عنہ) سے پوچھا گیا کے آدمی برا کب بنتا ہے ؟ آپ نے جواب دیا کے جب وہ اپنے آپ کو سب سے اچھا سمجھنے لگے.
 

نیلم

محفلین
انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

(دین میں) آسانی کرو اور سختی نہ کرو،
...
لوگوں کو خوشخبری سناؤ اور (زیادہ تر ڈرا کر انہیں) متنفر نہ کرو۔

صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 70 حدیث مرفوع مکررات 3 متفق علیہ 3 بدون مکرر۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے سوال کیا گیا ۔"اگر کسی انسان کی قیمت طے کرنا چاہیں تو اس کو معیار کیا ہوسکتا ہے ؟"
باب العلم نے نہایت مختصر جواب دیا ۔
"احساسِ ذمہ داری ۔"
" یعنی جس انسان میں جتنا زیادہ احساسِ ذمہ داری ہے وہ اتنا ہی قیمتی ہے ۔"
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے سوال کیا گیا ۔"اگر کسی انسان کی قیمت طے کرنا چاہیں تو اس کو معیار کیا ہوسکتا ہے ؟"
باب العلم نے نہایت مختصر جواب دیا ۔
"احساسِ ذمہ داری ۔"
" یعنی جس انسان میں جتنا زیادہ احساسِ ذمہ داری ہے وہ اتنا ہی قیمتی ہے ۔"

بہت ہی عمدہ ! بہترین !
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
”اللہ کی بارگاہ میں وہ بدی جو تمہیں رنجیدہ کر دے اس نیکی سے بہتر ہے جس پر تمہیں ناز ہو۔“ حضرت علی کرم اللہ وجہہ
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں نے کہا کے تمہاری عمر کافی ہے بال بھی سفید ہو چکے ہیں مگر میں دیکھ رہا ہوں تم کافی لوگوں کی نسبت خوش خوش ہو تمہارے کھڑے سے نہیں لگتا کے تم مایوس ہو کیا یہ مسنووئئ ہے . وہ بولا صاحب جی ! ہنس کر یا رو کر زندگی تو گزارنی ہے ، اگر روئیں گے تب بھی گزرے گے اگر ہنسیں گے تب بھی اگر اسس نے گزرنا ہی ہے تو رونا کس بات کا

از اشفاق احمد زاویہ ٣ بابا قطبہ پیج ١٨
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہ جسم اور دل بارے بیری ہیں اک دوسرے کے سر جی . جسم روندا جاتے تو یہ دل کو بسنے نہیں دیتا دل مٹھی بند رہے تو یہ جسم کی نگری تباہ کر دیتا ہے ____ ان دونوں کو کبھی آزادی نصیب نہیں ہوتی ،اللہٰ جانے کیوں میرے مولا نے ان کو اک ہی ہتھکڑی پہنا دی ہے.
راجہ گدھ بانوقدسیہ
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کہا کرتے ہیں کہ، "دعاوں کے دائرے سے کبھی نہ نکلا کرو۔ اگر اپنے لیے دعا نہیں کر رہے اور آپ پر خدا کی بڑی مہربانیاں ہیں، تو دوسروں کے یے دعا کرتے رہا کریں۔
__________
اشفاق احمد
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top