اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تبسم

محفلین
وہی جو پہلے کر رہی تھی البتہ اب یہ بھی خیال رکھنا ہے کہ

پہلے اور اب کی مصروفیات میں فرق بھی بتانا ہے.
دودن مصروفیت کچھ زیادہ ہو گئے تھے اس لئے نہیں آپائی اب آگئی ہوں نا تو یہ سبق بھی کر دیتی ہوں پر آج نہیں ہو پائے گا انشاءاللہ کل سے کرؤں گی
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
مذھب مسئلوں کو نہیں جانتا اور نہ ہی اس کے جوابوں کو جانتا ہے - مذہب بلکل ایک بچے کی طرح زندگی بسر کرتا ہے - ایک حیرت کے عالم میں ، بچہ جب چند گھنٹوں کا ہوتا ہے تو وہ چند دنوں تک دنیا کو یا زندگی کو بلیک اینڈ وائٹ میں دیکھتا ہے پھر کہیں جا کر اسے دنیا کی رنگینی اور کلر دیکھنے کا ازن ہوتا ہے اور وہ ان نئے نئے واقعات سے مبہوت اور حیرت زدہ ہی رہتا ہے - تحیر میں ، ادب میں کسی سے کوئی سوال کرنا بے ادبی ہے -

عالم تحیر کو قتل کرنے کا پہلا قدم سوال کرنا ہے - سوال بے کیفی و بے تصوفی کی ابتدا ہے - سائنس کئی سال سے بے کیفی اور بے تصوفی کی کیفیت پیدا کرنے میں مصروف ہے - لیکن یہ کامیاب نہیں ہو سکتی چاہے جتنی بھی کوشش کر لے - یہ اپنی منزل کو نہ پہنچ سکے گی - سائنس اس ضمن میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ، لیکن پھر بھی کوشش کیے جاتی ہے بڑی ڈھٹائی سے ، باز نہیں آتی ہے - جس قدر ناکام ہوتی ہے اسی قدر اور کوشش میں مصروف ہو جاتی ہے

از اشفاق احمد سائنس مذہب اور نفس کی کھوج
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اگر تمہارے پاس کچھ نہیں ہے تو اپنے وجود کو اپنے آپ کو ہی شئیر کر لو - یہ چیز تو کم از کم ہر ایک کے پاس ہوتی ہے - یہ تو کہیں سے جا کر نہیں لانی پڑتی - اسی میں حصہ بٹا لو - اپنا ہاتھ لمبا کرو ، آگے بڑھاؤ اور ہاتھ ملاؤ - یہ مت سوچو کہ وہ اجنبی ہے ، نا شناسا ہے - جونہی تم اس سے حصہ بٹاتے ہو ہاتھ ملاتے ہو - وہ اجنبی نہیں رہتا

از اشفاق احمد بابا صاحبا
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہم جو اپنے آبا و اجداد سے ، بزرگوں سے ، اپنے بڑوں سے سنتے آئے ہیں، کتابوں میں بھی کبھی کبھی پڑھنے کو مل جاتا ہے - ہم اپنی اس ثقافت کو کہیں رکھ کے بھول گئے ہیں، یا ہم نے دانستہ ان سے نظر بچا لی ہے ، ہٹا لی ہے، کسی نئی ترقی کی جانب-
میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ ہم رکھ کے بھولے نہیں ہیں، اور نہ ہی دانستہ نظر بچا ئی ہے ، ہماری مصروفیت کا عا لم کچھ اس طرح سے ہو گیا ہے کہ آپ اپنے آپ کو گروی رکھ چکے ہیں- ہر طرح کی مصروفیات کے ہاتھوں ضروری بھی غیر ضروری بھی- آپ جانچنے اور آنکنے بیٹھے ہوں گے تو آپ دیکھیں گے کہ غیر ضروری مصروفیات ضروری مصروفیات سے کہیں زیادہ ہیں-

از اشفاق احمد زاویہ ١" دیے سے دیا "
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
سچ بڑا تلخ ہوتا ہے اور سچی تاریخ، اپنی بےغیریتیوں، سیاہ کاریوں کی سچی تاریخ زہر آلود ہوتی ہے۔ اس کے قریب پھٹکنے کو بھی دل نہیں کرتا، اور جو اسے پڑھتے ہیں ان کی حال سانپ سے ڈسوا کر نشہ کرنے اور کوڑے کھا کر لذت بھری سسسکاریاں بھرنے والوں جیسا ہوتا ہے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہ تو آپ پہ ڈیپنڈ کرتا ہے نا کہ آپ ان پر عمل کرتی ہو کہ نہیں:)
ویسے ایک بات میں کہہ سکتی ہوں کہ اشفاق صاحب کی باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ انسان کو عمل کرنے پر مجبور کر دیتیں ہیں :)
 
تبسم

محفلین
یہ تو آپ پہ ڈیپنڈ کرتا ہے نا کہ آپ ان پر عمل کرتی ہو کہ نہیں:)
ویسے ایک بات میں کہہ سکتی ہوں کہ اشفاق صاحب کی باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ انسان کو عمل کرنے پر مجبور کر دیتیں ہیں :)
میں جب بھی کسی کے بھی بارے میں پڑتھی ہوں تو اُس پر عمل کر تی ہوں نہیں تو میں پڑھتی ہی نہیں ہو میرا سوچنا ہے کے عمل کر نا ہی نہیں ہے تو پڑھنے کا کیا فائدہ
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں جب بھی کسی کے بھی بارے میں پڑتھی ہوں تو اُس پر عمل کر تی ہوں نہیں تو میں پڑھتی ہی نہیں ہو میرا سوچنا ہے کے عمل کر نا ہی نہیں ہے تو پڑھنے کا کیا فائدہ
جب آپ سوچ ہی یہ لیتی ہے تب واقع ہی عمل نہیں کر سکتیں ، لیکن میرا کہنا یہ ہے کہ جب انسان کسی بات کا مضمم ارادہ کر لیتا ہے تو وہ اُس کے مشکل نہیں ہوتی اور اگر آپ کسی بات کو پڑھیں گی ہی نہیں تو عمل کیسے کر پائیں گی ؟؟؟
 
میں جو بھی پڑھتی ہو اُس پر عمل کر تی ہوں نہیں تو اُس کے پڑھنے کا کیا فائدہ ہو گا میں جوبھی کام کر نے کاعرادہ کر تی ہوں اُس کو پائے تکمیل تک پوچھا کر ہی چھوڑ تی ہوں ۔ بہن کیوں کے آپ جب کسی کام کے کر نے کا سوچیے تو اُس پر عمل کرئیں نہیں تو اُس بارے میں سوچنے کا کیا فائدہ ۔
 
اچھا جی آپ کی مرضی ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top