اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
جی گڑیا رانی۔۔۔ ( تبسم م م م م م م م م م ۔۔۔۔)
چڑیلیں بھوت جنّات پریاں اور دیو ایک ساتھ رہتے ہیں
وہ انسانوں کی طرح لڑتے جھگڑتے نہیں ہیں ۔۔۔ ہم سے تو اچھے ہوتے ہیں ۔۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
باطن کے اس سفر میں آپ شور و غوغا کر کے کسی کو ٹیلیفون کر کےکسی کو میسیج بھیج کر یا کسی کو اپنے کمپیوٹر کے ذریعے ہوشیار کر کے نہ کوئی پیغام دے سکتے ہیں نہ لے سکتے ہیں - یہ خاموشی کی ایک دنیا ہے اس میں اگر آپ کبھی داخل ہو سکتے ہیں تو پھر ہی آپ اس کا مزہ لے سکتے ہیں - مت پوچھیں کہ ہمیں کسی بابا کا بتائیں ، آپ خود بابا ہیں - جب آپ دیوار سے ڈھو (ٹیک) لگا کر آرام سے بیٹھنا آگیا اور دنیا کی سب سے بڑی عبادت یعنی آپ خاموشی میں داخل ہو گئے تو آپ کے اوپر انوار و برکات کی بارش بھی ہونے لگے گی اور انواع و اقسام کا رزق آپ کا مقدر بنتا چلا جائے گا

از اشفاق احمد زاویہ ٢ بابے کی تلاش
 

شمشاد

لائبریرین
شاباش، یہ ہوئی ناں بات۔

بے فکر ہو کر جاؤ، مزے کی بات یہ ہے کہ وہاں جانے کا کرایہ بھی نہیں لگتا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top