اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
مجھے اس مکتب میں درجہ اوّل میں داخلہ دیا جائے ۔۔
جس مکتب کا میں تھا وہاں سے راندہ درگاہ و درگور ہوچکا ہوں۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جناب موجودہ دور ایک مادی دور ہے۔ سانسوں کی اس نفسا نفسی کے دور نے کوئی قیمت ہی نہیں رہنے دی۔
 

نیلم

محفلین
5 خوبصورت باتیں
1۔کسی کو دکھ دینےوالا کبھی خود خوش نہیں رہتا
2۔کسی کی بےبسی پہ مت ہنسو کل کویہ وقت تم پے بھی آسکتا یے۔
3۔کسی کی آنکھ تمھاری وجہ سے نم نہ ہو۔کیونکہ تمہیں اُس کے ہر آنسو کی ایک ایک بوند کا حساب دیناہوگا۔
4۔مظلوم اور نمازی کی آ سے ڈرو کیونکہ آ کسی کی بھی ہو عرش چیر کر خدا تک جاتی ہیں
5۔دوسرں کو اس طرح معاف کرو جس طرح اللہ پاک تمہیں معاف کرتاہے۔
 

مغزل

محفلین
1۔کسی کو دکھ دینےوالا کبھی خود خوش نہیں رہتا
مگر میں تو ’’ خوش رہتا ہوں ‘‘ ۔۔۔
2۔کسی کی بےبسی پہ مت ہنسو کل کویہ وقت تم پے بھی آسکتا ہے۔
یہ فن بھی مجھ میں بدرجہ اتم موجود ہے ۔۔
3۔کسی کی آنکھ تمھاری وجہ سے نم نہ ہو۔کیونکہ تمہیں اُس کے ہر آنسو کی ایک ایک بوند کا حساب دیناہوگا۔
ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہے
جس سے ملیے اسے خفا کیجے !!!
یعنی اس پر بھی عمل نہیں میرا ۔۔۔
4۔مظلوم اور نمازی کی آہ سے ڈرو کیونکہ آ کسی کی بھی ہو عرش چیر کر خدا تک جاتی ہیں
نمازی کا تو پتہ نہیں مظلوم کی آہیں خوب سمیٹی ہیں میں نے ۔۔
5۔دوسرں کو اس طرح معاف کرو جس طرح اللہ پاک تمہیں معاف کرتاہے۔
میں تو معاف ؟؟ میں نے ہمیشہ معافی مانگی ہے دی کبھی نہیں ۔۔

نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ میں خوبصورت باتوں کا متحمل نہیں ہوں ۔۔ ہممم۔۔۔
 

تبسم

محفلین
5 خوبصورت باتیں
1۔کسی کو دکھ دینےوالا کبھی خود خوش نہیں رہتا
2۔کسی کی بےبسی پہ مت ہنسو کل کویہ وقت تم پے بھی آسکتا یے۔
3۔کسی کی آنکھ تمھاری وجہ سے نم نہ ہو۔کیونکہ تمہیں اُس کے ہر آنسو کی ایک ایک بوند کا حساب دیناہوگا۔
4۔مظلوم اور نمازی کی آ سے ڈرو کیونکہ آ کسی کی بھی ہو عرش چیر کر خدا تک جاتی ہیں
5۔دوسرں کو اس طرح معاف کرو جس طرح اللہ پاک تمہیں معاف کرتاہے۔

آپ نے تو سچ میں بہت خوبصورت باتیں شیر کی ہیں
آپ کا شکریہ
 

مغزل

محفلین

ناعمہ عزیز

لائبریرین
مذہب کے بر عکس کلچر جھگڑالو مزاج رکھتا ہے ، جس طرح اناج ، دلیے، چاول ، اور دالوں کے اندر سسری لگ جاتی ہے - اسی طرح مذہب کے اندر کلچر کی تفریق جنم لے کر مذہب میں تفرقے ڈالتی ہے - مثلن مسلمان نہیں لڑتے ، ان کا اسلام نہیں لڑتا ، مذہب نہیں لڑتا ان کے اندر پیدا ہونے والے اختلافات جن کا وجود کلچر ہی ہوتا ہے وہ لڑائی شروع کراتے ہیں -
مصلاً اسلام میں اسلام کے ماننے والوں میں کوئی تفرقہ نہیں - سب مسلمان ایک الله کو ایک قرآن کو ایک رسول کو پانچ نمازوں کو اور نمازوں میں طے شدہ رکعتوں کو مانتے ہیں لیکن ایک گروہ ان ساری باتوں کو تسلیم کر کے کہتا ہے ہم تو ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھتے ہیں تم ہاتھ باندھ کر پڑھتے ہو - کیا نالائق لوگ ہو - ہم تو زور سے آمین کہتے ہیں تم خاموش رہتے ہو کیا نالائق لوگ ہو -

از اشفاق احمد زاویہ ٣ کلچر اور پیوند کاری
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انھوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ انسان کے وجود کے اندر ایک ایسا عضو ہے ، جو اگر خراب ہو جائے تو سارے کا سارا بندہ خراب ہو جاتا ہے ، اور وہ عضو دل ہے - اس طرح سے ہم اور آپ لوگوں کے دل خراب ہو گئے ہیں ، اور ان کے اوپر راکھ جم گئی ہے - جیسے پرانی دیگچی جس میں چائے پکاتے ہیں وہ اندر اور باہر سے ہو جاتی ہے بالکل اس طرح سے ہمارے دل ہو گئے ہیں - اور ہم الله کے ذکر سے اس کو صاف کرتے ہیں ، اور اس کو مانجا لگاتے ہیں اور" اللہ ہو " کے ذکر سے اس زنگ اور کائی لگے دل کو صاف کرتے ہیں - اور یہ خرابی بے شمار گناہ کرنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے -

میں نے دل میں سوچا کہ میں ایک اچھا نیک سا نوجوان ہوں اور میں نے کوئی خاص گناہ نہیں کیا تو میرا دل کیسے کالا ہو گیا - محفل ذکر سے قبل وہ بابا جی کہنے لگے ، پیشتر اس کے کہ ہم محفل شروع کریں شاید بہت سارے اصحاب یہ سوچتے ہیں کہ وہ تو اچھے ہیں ، انھوں نے کوئی گناہ نہیں کیا - تو پھر کیسے ہمارا دل کالا ہو گیا - کوئی بڑا گناہ نہیں کیا کوئی چوری چاری نہیں کی ، کسی کے گھر پر قبضہ نہیں کیا -
بابا جی کہنے لگے کہ ایسا سوچنے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ بہت بڑے گناہوں میں سے ایک بہت بڑا گناہ غیبت ہے -

از اشفاق احمد زاویہ ٣ تھری پیس میں ملبوس بابے اور چغلی میٹنگ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top