اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
ارے بھئی اس دھاگے کا تو یاد ہی بھول گیا تھا، کیسا چل رہا ہے یہ اسکول اور کون انچارج ہے آجکل یہاں؟
بچوں کی حاضری پوری ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اسکول میں آجکل طلباء کی تعداد کم ہی ہے۔ تو جب تعداد کم ہے تو اسکول بھی کم ہی چل رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سارا نہیں سارہ، تو اس کی بھی شادی ہو چکی ہے لیکن وہ کبھی کبھی داؤ لگا کر چند ایک دوسرے دھاگوں میں آ جاتی ہے۔
 

مہ جبین

محفلین
آج میں بھی اسکول میں داخلہ لینے آگئی ہوں
غصہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے، جو پی گیا اس نے آگ بجھائی اور جو ضبط نہ کر سکا وہ پہلے خود اسمیں جل گیا

بدترین شخص وہ ہے جس کے ڈر سے لوگ اس کی عزت کریں

خاموشی بہت بڑی حکمت ہے

بے کار ہے وہ زندگی جس کا کوئی مقصد نہ ہو

بے کار ہے وہ دل جس میں تڑپ نہیں

مصیبت میں نہ گھبراؤ کیونکہ ستارے اندھیرے ہی میں چمکتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اسکول میں خوش آمدید۔

مارچ کے مہینے میں داخلہ لینے پر آپ کو چھ ماہ کی فیس کی خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
روزانہ آتی رہیے اور ہوم ورک کر کے لاتی رہیے تو فیس میں خصوصی رعایت کے علاوہ وظیفہ بھی مل سکتا ہے۔

کینٹین والی مائی نجانے کہاں چلی گئی، ورنہ آپ کو اسکول کی کینٹین کے پکوڑے ضرور پیش کرتا۔
 

مہ جبین

محفلین
روزانہ آتی رہیے اور ہوم ورک کر کے لاتی رہیے تو فیس میں خصوصی رعایت کے علاوہ وظیفہ بھی مل سکتا ہے۔

کینٹین والی مائی نجانے کہاں چلی گئی، ورنہ آپ کو اسکول کی کینٹین کے پکوڑے ضرور پیش کرتا۔

:):):):)
یہ تو بہت اچھا اسکول ہے جہاں ہیڈ ماسٹر اپنے خرچے پر بچوں کی خاطر تواضع کرتے ہیں
شکریہ ماسٹر صاحب:D
 

مہ جبین

محفلین
صبر ایسی سواری ہے جو کبھی ٹھوکر نہیں کھاتی

سکون چاہتے ہو تو اپنے گناہوں کو کم کرو

خاموشی بےہودہ گفتگو سے بہتر ہے

عقلمند سوچ کر بولتا ہے اور بے وقوف بول کر سوچتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کروں آجکل کے طالبعلوں کو علم کا شوق ہی نہیں رہا۔ تو اسی طرح انکو شوق دلاتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top