اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مہ جبین

محفلین
حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مخلوق خدا کا کنبہ ہےاس لئے خدا کا سب سے پیارا شخص وہ ہے جواسکی مخلوق کے ساتھ اچھا سلوک کرے

حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے فرمایا کہ اپنی لاعلمی کا احساس بھی علم کی ایک شکل ہے

حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جاہلوں کا طریقہ یہ ہے کہ جب ان کی کوئی بات دلیل سےثابت نہ ہو رہی ہو تو وہ جھگڑا شروع کردیتے ہیں

حضرت مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کی اچھی صورت دل کو متاثر کرتی ہے ، جب کہ اچھی سیرت روح جیت لیتی ہے
 
مہ جبین

محفلین
ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اصل کمال یہ ہے کہ علم اور عمل دونوں ہوں اور بلند مرتبہ وہ ہے جسے دونوں کی توفیق ہوئی

حقیقت جاننا ضروری ہے لیکن موقع محل کے لحاظ سے۔۔خلیل جبران

وقت کی قدر کرو ورنہ یہ ریت کی طرح ہاتھ سے پھسل جائے گا۔۔۔۔۔حکیم محمد سعید

لگن کے بغیر کسی بھی کام میں خوبصورتی پیدا نہیں ہوسکتی۔۔۔۔۔ارسطو

جس شخص کی فطرت میں شر ہوتا ہے وہ لوگوں کی اچھی باتوں کے بجائے برائیوں کو اپناتا ہے۔۔۔۔۔افلاطون

عالم کو سب سے زیادہ چکر میں ڈالنے والی چیز احمق کی ہنسی ہے۔۔۔۔بائرن
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
برداشت کرنے اور حوصلہ کرنےسے فائدے کی راہیں بھی پیدا ہو جاتی ہیں - پریشان ہونے کی اس لئے بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ تو ہو کر رہے گا جو ہو کر رہنے والا ہے -
بہتر ہے دل کے پاس رہے پاسبان عقل
لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے

اب میں آپ لوگوں کو پھنسے ہوئے نہیں دیکھ سکتا اور میری آرزو اور بڑی تمنا ہے کہ آپ ایک سہل زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں تا کہ بہت سے بڑے کام جو انتظار کر رہے ہیں اور بہت سی فتوحات جو آپ نے کرنی ہیں وہ آپ کر سکیں اور یہ اسی صورت ممکن ہوگا کہ آپ خدا وند تعالیٰ پر مکمل یقین رکھیں اور قلب کو بھی مانیں -
آپ ٩٩ فیصد مادہ پرستی کو تھامے رکھیں اور صرف ایک فیصد تو اپنی ذات کو آزادی کی اجازت دیں اور کہ دیں کہ اگر آج ١٠٠ روپے کا نقصان ہونا ہے تو ہو لے کوئی بات نہیں -

از اشفاق احمد زاویہ ٢ توکل
 
مہ جبین

محفلین
ایک بادشاہ نے اپنے ایک وزیر کو ایک انگوٹھی دی اور کہا : " اس پر ایک ایسا جملہ لکھو ، جسے میں خوشی کے موقع پر دیکھوں تو غمگین ہو جاؤں اور اگر غم کے موقع پر دیکھوں تو خوش ہو جاؤں ۔"
وزیر نے انگوٹھی پر لکھا :" یہ وقت بھی گزر جائے گا۔"
 
مہ جبین

محفلین
اخلاق۔۔۔!
اچھا اخلاق جسمانی حسن کی کمی کو پورا کردیتا ہے

حسن اخلاق وہ تلوار ہے جس سے بدترین دشمن کو بھی زیر کیا جاسکتا ہے

خوش اخلاقی پر کچھ خرچ نہیں آتا ، لیکن یہ آپ کا وقار بڑھا دیتی ہے

حسن اخلاق کی دولت حاصل کرنے والا کبھی مفلس نہیں رہتا

کسی کی بد اخلاقی سے مایوس ہوکر اپنے اخلاق کو نہیں گرانا چاہئے

حسن اخلاق سے اچھے اچھے دوست بنتے ہیں

کسی کے اخلاق پر اس وقت تک اعتماد نہ کرو جب تک اسے غصے کی حالت میں نہ دیکھ لو
 
ایک بادشاہ نے اپنے ایک وزیر کو ایک انگوٹھی دی اور کہا : " اس پر ایک ایسا جملہ لکھو ، جسے میں خوشی کے موقع پر دیکھوں تو غمگین ہو جاؤں اور اگر غم کے موقع پر دیکھوں تو خوش ہو جاؤں ۔"
وزیر نے انگوٹھی پر لکھا :" یہ وقت بھی گزر جائے گا۔"
اوپر سے گزر گیا ؟؟
اگر تہوڑا سمجہا دین تو؟؟؟
 
مہ جبین

محفلین
ایک بادشاہ نے اپنے ایک وزیر کو ایک انگوٹھی دی اور کہا : " اس پر ایک ایسا جملہ لکھو ، جسے میں خوشی کے موقع پر دیکھوں تو غمگین ہو جاؤں اور اگر غم کے موقع پر دیکھوں تو خوش ہو جاؤں ۔"
وزیر نے انگوٹھی پر لکھا :" یہ وقت بھی گزر جائے گا۔"
اسکا مطلب یہ ہے کہ جب ہم خوش ہونگے اور یہ لکھا دیکھیں گے کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا تو یہ سوچ کر غمگین ہو جائیں گے کہ خوشی کا وقت بھی گزر جائے گا
اور جب ہم غمگین ہونگے تو یہ لکھا ہوا دیکھ کر خوش ہو جائیں گے کہ یہ غم کا وقت بھی گزر جائے گا
اب آگئی ہوگی سمجھ؟
 
شمشاد

لائبریرین
ذوالقرنین بھائی اسکول میں کوشش کریں کہ روزانہ حاضری دیں اور ہوم ورک ضرور کریں اور وہ یہ کہ کم از کم ایک اچھی بات یا کسی کا اچھا قول یہاں لکھ کر اپنے ساتھیوں سے شیئر کریں۔
 
اسکا مطلب یہ ہے کہ جب ہم خوش ہونگے اور یہ لکھا دیکھیں گے کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا تو یہ سوچ کر غمگین ہو جائیں گے کہ خوشی کا وقت بھی گزر جائے گا
اور جب ہم غمگین ہونگے تو یہ لکھا ہوا دیکھ کر خوش ہو جائیں گے کہ یہ غم کا وقت بھی گزر جائے گا
اب آگئی ہوگی سمجھ؟
گہ بہت شکریہ ۔۔۔۔۔ :-P
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top