اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپ منہ میں روٹی کا ایک لقمہ رکھ کے تین دن گھومتے رہیں وہ آپ کی نشو نما کا باعث نہیں بن سکے گا - جب تک کہ وہ آپ کے معدے میں نہ اتر جائے ، اور معدے میں اتر کر آپ کے خون کا حصہ نہ بن جائے اور پھر آپ کو تقویت عطا ہوتی ہے - میں آپ اور ہم سب منہ کے اندر رہے علم کو ایک دوسرے کے اوپر اگلتے رہتے ہیں ،اور پھینکتے رہتے ہیں - اور پھر اس بات کی توقع کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہم کو اس سے خیر کیوں حاصل نہیں ہوتی

از اشفاق احمد زاویہ ٢ عالم اصغر سے عالم اکبر تک
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
جب چھوٹے نہ جھکیں تو بڑوں کو جھک جانا چاہیے، اس سے ان کی عزت میں کمی نہیں آئی گی بلکہ چھوٹوں کو جھکنا آئے گا۔
 
مہ جبین

محفلین
دشمن کتنا ہی میٹھا بولے، اسے دشمن ہی سمجھو

تمام بے وقوفیاں خود کو عقلمند سمجھ کر ہی کی جاتی ہیں

یہ شکست ہی ہے جو قوموں کو ناقابل شکست بناتی ہے

ذلت اٹھانے سے تکلیف اٹھانا زیادہ بہتر ہے

کسی سے اتنی دیر ناراض مت رہو کہ وہ تمہارے بغیر جینا سیکھ لے
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ۔
سب ہی اچھے اقوال ہیں، لیکن "کسی سے اتنی دیر ناراض مت رہو کہ وہ تمہارے بغیر جینا سیکھ لے" تو بہت ہی اچھا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اوئے چُپ کرو۔ شکر کرو کہ وہ اتنے دنوں بعد آ گئی ہیں۔

نیلم بہت دنوں بعد آنا ہوا، خیریت تو ہے ناں سب۔
 
نیلم

محفلین
اوئے چُپ کرو۔ شکر کرو کہ وہ اتنے دنوں بعد آ گئی ہیں۔

نیلم بہت دنوں بعد آنا ہوا، خیریت تو ہے ناں سب۔
جی آتو گئ ۔۔جی خیریت ہی ہے اللہ کا شکر ہیں ۔اور اگر خیریت نہ بھی ہو تو کیا فرق پڑتا ہے کسی کو ۔سب کو اپنے حصےکے دُکھ خود ہی اُٹھانے ہوتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
نیلم ایسا نہ کہیں، یہ صحیح کہ اپنے اپنے حصے کے دکھ خود ہی اٹھانے ہوتے ہیں۔ لیکن دکھ بانٹ لینے سے اس کی اذیت بہت حد تک کم ہو جاتی ہے۔ اور پھر یہاں سبھی اراکین ایک دوسرے کے لیے دعاگو رہتے ہیں۔ لیکن جب ہمیں کسی کی تکلیف کا علم ہی نہیں ہو گا تو کیسے کسی کے لیے دعا کریں گے۔
 
جی شکریہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top