اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین



"ہو سکتا ہے کسی غریب و مسکین کے منہ پر آپ کی ایک مسکراہٹ اللہ تعالٰی کے نزدیک آپ کا مرتبہ بلند کر دے۔"
 

شمشاد

لائبریرین



"انسانوں سے اچھا سلوک ان کے انسان ہونے کے ناتے کیجیے، نہ کہ اُن کی صورتوں، ان کے مال و متاع یا اُن کے مناصب کی بنیاد پر۔"
 

نیلم

محفلین
اپنے دشمن سے زیادہ اپنے گناہوں سے ڈرو کیوں کہ تمھارے گناہ، تمھارے دشمن سے زیادہ خطرناک ہیں.
حضرت عمر - رضی الله تعالیٰ عنہ
.
 

نیلم

محفلین
یار یہ لڑکیاں بہت میسنی ہوتی ہیں، عشق بھی فل سائز کرتی ہیں اور پڑھائی بھی فل ٹاس کرتی ہیں۔
تم غافل نہ رہنا، ماریں گی یہ ساری بدبختیں۔۔۔۔
پڑھتے تم رہو گے، اور اول یہ آئیں گی، باجماعت۔
بانو قدسیہ کے ناول راجہ گدھ صفحہ تینتالیس سے اقتباس
:)
 

ساجد تاج

محفلین
آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :

“ مال میں اپنے سے کمتر لوگوں کو دیکھو اور نیکیوں میں اپنے سے برتر لوگوں کو دیکھو۔ تاکہ تم اللہ کی اُن نعمتوں کو حقیر نہ سمجھو جو اُس نے تمہیں دی ہیں۔“


بھائی حوالہ ضرور دیں پلیز
 

شمشاد

لائبریرین


عجوبہ

جانور کی زبان لمبی ہوتی ہے لیکن وہ باتیں نہیں کرتا۔
انسان کی زبان چھوٹی ہوتی ہے اور وہ خاموش نہیں ہوتا۔
 

شمشاد

لائبریرین


"آج عربی زبان کا ایک شعر نظر سے گزرا، ساتھ ہی اس کا اردو میں ترجمہ بھی لکھا ہوا تھا۔

"تیری آنکھ سو گئی اور مظلوم جاگ کر تیرے لیے بددعا کرتا رہا۔
یاد رکھ، اللہ کی آنکھ نہیں سوتی۔"
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top