سُنی سُنائی باتوں پر یقین نہیں کیا کرتے، کوئی ذاتی تجربہ بیان کریں۔
اگر آپ ان کے ہتھے چڑھی ہوتیں تو وہ آپ کا جلوس نکال چکے ہوتے۔
شمشاد بھائی! میںبتا دیتا ہوں ذاتی تجربہ۔
ہمارے ہاں تقریباً تمام اساتذہ کرام اپنے ساتھ بید کی چھڑیاں، جو چھڑیوں سے زیادہ ڈنڈے کہلائے جانے کے مستحق تھے، لایا کرتے تھے۔ خصوصاً دسویں جماعت میں حساب کے دو اساتذہ تو اس فن میں ید اولٰی رکھتے تھے اور کئی بار ہماری بھی خاطر تواضع ہوئی۔ انتہائی خوفناک عمل ہوا کرتا تھا وہ اور اب بھی اس زمانے کی سردیوں کی صبحیں یاد آتی ہیں تو جھرجھری آ جاتی ہے۔
اسی مار کا اثر تھا کہ ہم نے اپنے دور میں کبھی ڈنڈا استعمال نہیں کیا اور اپنی استطاعت کے مطابق ساتھی اساتذہ کو بھی جس قدر ممکن ہوا اس حرکت سے روکا کہ یہ بچوں کو سدھارنے کا نہیںبگاڑنے کا عمل ہے۔
آپ بھی ٹیچر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لگتے نہیں ہو۔۔۔۔۔۔۔ٹیچرز کے بارے میں میری ایل خصوصی رائے بھی ہے P Mمیں بتاوں گی
پی ایم میں ضرور بتانا ہے؟ یہیں سرِ محفل بتا دیں۔
پی ایم سے مراد اگر پرائم منسٹر ہے تو وہ آج کل صدر کے سوا کسی کی نہیں سنتے
ویسے یہ بھی بتا دیں کہ ٹیچر "لگنے" کے لیے کیا چیز ضروری ہے؟ سینگ یا دم؟
یہ اسکول میں اس استانی کے آنے سے گپ شپ کچھ زیادہ ہی نہیں ہو گئی