اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
کل کا سبق بھی ابھی سن لیں :

عمدہ لباس کے حریص کفن کو یاد رکھ
عمدہ مکان کے شیدائی قبر کا گڑھا مت بھول
عمدہ غذاؤں کے دلدادہ کیڑے مکوڑوں کی غذا بننا یاد رکھ

(حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ)

اللہ معافی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈرایئں تو مت نا
 

شمشاد

لائبریرین
یہ میں تھوڑا ہی ڈرا رہا ہوں۔ یہ تو میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ایک قول لکھا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
اپنی شکست کو خوش دلی سے قبول کرنے والے لوگ عظیم ہوتے ہیں۔
(حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و سلم)

استانی جی! آپ تو دو دن میں ہی حاضریاں لگا کر تھک گئیں اور دوبارہ صدر مدرس صاحب کو یہ ذمہ داری سنبھالنی پڑ رہی ہے۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
جب اللہ تعالٰی کسی بندہ کے ساتھ شر یا ہلاکت کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے حیا نکال لیتا ہے۔
(حضرت سلمان فارسی رحمۃ اللہ علیہ)
 

زینب

محفلین
اپنی شکست کو خوش دلی سے قبول کرنے والے لوگ عظیم ہوتے ہیں۔
(حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و سلم)

استانی جی! آپ تو دو دن میں ہی حاضریاں لگا کر تھک گئیں اور دوبارہ صدر مدرس صاحب کو یہ ذمہ داری سنبھالنی پڑ رہی ہے۔:grin:

میں یہاں ہی ہوں جناب اپ شرارتوں کا نا سوچیں۔۔۔۔۔۔۔۔اپ کی آج کی حاضری ہو گئی
 

سارہ خان

محفلین
اگر زندگی میں سکون چاہتے ہو تو کبھی کسی سے توقع مت رکھو۔ کیونکہ توقع پیالہ ہمیشہ ٹھوکروں کی زد میں رہتا ہے۔


(اشفاق احمد)

 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

''خوشی انسان کو اتنا نہیں سکھاتی جتنا غم سکھا دیتا ہے۔۔

''سچائی ایک ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی مگر تاثیر شہد سے بھی میٹھی ہے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
توبہ کرنے والوں کے پاس بیٹھا کرو اس لیے کہ ان کے دل ہر چیز سے نرم ہیں۔
(حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ)
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

''اللہ نے انسان کو عقل صرف اس لیے دی ہے کہ اس کی مدد سے نجات حاصل کر سکیں۔۔۔

''جس نے سخاوت کی اس نے برتری کو پا لیا۔۔۔
 

ساجد

محفلین
میری بھی حاضری لگا دیں:)
حسن صاحب ،
بھائی جی ، مانچسٹر کیسا لگا آپ کو۔ ویسے اپنے فیصل آباد اور برطانیہ کے مانچسٹر میں سوائے موسم کے فرق کے بہت ساری چیزیں مشترک بھی ہیں۔
استانی جی کل سے غیر حاضر ہیں۔ چھٹی کی درخواست بھی نہیں بھیجی۔ کل کا خانہ تو ہم نے خالی چھوڑ دیا تھا آج بھی نہ آئیں تو دونوں دن کی غیر حاضری لگانا پڑے گی۔:)
 

سارا

محفلین
سلمان بن عامر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو وہ کھجور سے افطار کرے'اگر کھجور نا پائے تو پھر پانی سے ہی افطار کرے اس لیے کہ اللہ تعالٰی نے پانی کو طہور بنایا ہے۔۔
(بخاری 'مسلم)
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب سارا جی

استانی جی رجسٹر ہی لے کر بھاگ گئی ہیں۔ میں ہی آپ کی حاضری لگا دیتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top