اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
نبی کریم کی رحلت کے بعد صحابہ اکرام میں ایک مشہور جنگ ہوئی تھی۔ اسکی وجہ اور بیک گراؤنڈ کے بارے میں کسی کو علم ھے؟
 

شمشاد

لائبریرین
"جس شخص کو سال بھر تک کوئی تکلیف یا رنج نہ پہنچے پس و جان لے کہ میرا اللہ مجھ سے ناراض ہے۔"
(حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔جو آدمی سفر وغیرہ کی شریعی رخصت کے اور بیماری کے عذر کے بغیر رمضان کا ایک روزہ بھی چھوڑ دے وہ اگر اس کے بجائے عمر بھر بھی روزے رکھے تو جو چیز فوت ہو گئی وہ پوری ادا نہیں ہو سکتی۔۔
(احمد'ترمذی'ابو داؤد، ابن ماجہ)
 

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ سارا۔

ارشادِ خداوندی ہے :

"اے ایمان والو! تم پر اسی طرح روزے فرض کئے گئے ہیں جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔"
(سورۃ بقرہ آیت 183)
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
''سب سے بہتر عمل یہ ہے کہ تم غرباء اور مساکین کو کھانا کھلاؤ اور ہر شخص کوخواہ شناسا ہو یا اجنبی سلام کرو۔۔

(بخاری)
 

سارا

محفلین
آسانی پیدا کرو اور سختی میں مبتلا نہ کرو ' لوگوں کو خوشخبری دو اور ایسی باتیں نہ کرو جن سے نفرت پیدا ہو۔۔۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
حضرت انس رضہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔۔تو ہم میں سے بعض روزے رکھتے تھے اور بعض روزے قضا کرتے تھے۔۔ایک دن جب کہ سخت گرمی تھی تو ہم ایک منزل پر اترے تھے تو روزہ رکھنے والے تو گر گئے اور پڑ گئے اور جو روزہ قضا کرنے والے تھے وہ اٹھے۔۔انہوں نے سب کے خیمے لگائے اور سب کی سواریوں(اونٹوں) کو پانی پلایا۔۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔'' آج روزے قضا کرنے والے ثواب مار لے گئے۔۔''

(بخاری' مسلم)
 

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ سارا۔

بہت ہی پیاری حدیث ہے۔ ثابت ہوا کہ اسلام میں سختی بالکل بھی نہیں ہے۔ سفر میں روزہ نہیں رکھ سکتے تو نہ رکھیں۔
 

زینب

محفلین
آیئے آیئے خیر سے وقت مل گیا آپکو سکول آنے کا:mad::mad: اتنی چھٹیاں کیوں کیں؟


میں نے سوچا کچھ دن منظر سے آوٹ ہو جاوں تو ہو سکتا ہے۔۔۔۔سب لوگ مجھے لڑکے سے لڑکی ماننے ہی لگیں ۔۔۔۔۔پر یہاں تو اور ہی معاملہ نظر آرہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔نا لڑکا نا لڑکی ۔۔۔۔۔۔۔۔ٹارزن:grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top