اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
حسن صاحب ،
بھائی جی ، مانچسٹر کیسا لگا آپ کو۔ ویسے اپنے فیصل آباد اور برطانیہ کے مانچسٹر میں سوائے موسم کے فرق کے بہت ساری چیزیں مشترک بھی ہیں۔
استانی جی کل سے غیر حاضر ہیں۔ چھٹی کی درخواست بھی نہیں بھیجی۔ کل کا خانہ تو ہم نے خالی چھوڑ دیا تھا آج بھی نہ آئیں تو دونوں دن کی غیر حاضری لگانا پڑے گی۔:)
آداب ساجد بھیا!!!!
ابھی تک تو ٹھیک ہی ھے، شہر اچھا ھے مگر موسم کافی سرد اور کسی حد تک اداس بھی ھے بہر حال دل کے بہلانے کو بہت سے طریقے موجود ہیں یہاں پر مگر پھر بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
علم مال سے بہتر ہے اس لیے کہ صاحبِ مال کبھی بخیل بھی کہلاتا ہے لیکن صاحبِ علم کریم ہی کہلاتا ہے۔
(حضرت علی رضی اللہ عنہ)
 

سارا

محفلین
حضرت عبداللہ بن مسعود رضہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
''کیا میں تمہیں نہ بتاؤں وہ شخص کون ہو گا جو آگ پر حرام ہو گا اور آگ جس پر حرام ہو گی۔۔(سنو میں بتاتا ہوں) دوزخ کی آگ حرام ہے ہر ایسے شخص پر جو لوگوں سے قریب ہونے والا ' نہایت نرم مزاج اور نرم طبیعت ہو۔۔''

(ترمذی‌)
 

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ سارا جی۔

اور ایک مزے کی بات بتاؤں میرا گھر جس سڑک پر ہے یہ عبد اللہ بن مسعود کے نام سے موسوم ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چھٹیوں پر منحصر ہے، اگر رمضان کے آخر میں زیادہ چھٹیاں مل گئیں تو ہو سکتا ہے چلے جائیں۔ مکہ یہاں سے ایک ہزار کیلومیڑ کے فاصلے پر ہے۔ پھر وہاں سے مدینہ شریف ساڑھے چار سو کیلومیٹر اور پھر مدینہ شریف سے یہاں ساڑھے آٹھ سو کیلومیڑ بنتا ہے۔
 

سارا

محفلین
ماشا اللہ۔۔۔اگر جانے کا موقع ملا تو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔۔جزاک اللہ خیرا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
"سن لو اسلام ایک محفوظ دیوار ہے اور مضبوط دروازہ ہے۔ جب دیوار توڑ دی جائے اور دروازہ توڑ دیا جائے تو اسلام مدد چاہنے لگے گا جب تک کہ سلطان سختی رکھے گا اور سلطان کی سختی نہ تو تلوار سے قتل کرنا ہے اور نہ کوڑے سے مارنا ہے لیکن حق کے ساتھ فیصلہ دینا ہے اور انصاف کو پکڑنا ہے۔
(حضرت عمیر بن سعد رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 

شمشاد

لائبریرین
بے شک متقی لوگوں کے لیے کچھ نشانیاں ہیں جن کی وجہ سے وہ پہچانے جاتے ہیں اور ان نشانیوں کو وہ اپنے نفسوں میں جان لیتے ہیں۔ (اہل تقوی وہ ہے) جس نے مصیبت پر صبر کیا، تقدیر پر راضی رہا، نعمتوں کا شکر ادا کیا اور قرآن کریم کے احکام کے تابع ہو گیا۔
(حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ)
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔۔

اعتدال بہترین راہ ہے کیونکہ پاؤں آگ کے‌آلاؤ میں ہوں یا برف کی سِل پر، دونوں صورتوں میں تپش ہی آپ کا مقدر بنے گی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج ہم سکھاتے ہیں کہ السلام علیکم کیسے لکھتے ہیں۔

بہت سے اراکین مندرجہ ذیل ہجوں کے ساتھ لکھتے ہیں :

السلام علیکم ا س ل ا م ۔۔۔۔۔
اسلام و علیکم ا س ل ا م و ۔۔۔۔۔۔۔
السلام و علیکم ا ل س ل ا م و ۔۔۔۔۔۔۔

جبکہ اس کے صحیح ہجے مندرجہ ذیل ہیں :

السلامُ علیکم ا ل س ل ا م اور م کے اوپر پیش ۔۔۔۔۔۔۔
 

سارا

محفلین
ماشا اللہ بہت اچھا سبق دیا ہے۔۔۔اکثر تو صرف سلام بھی لکھ دیتے ہیں۔۔۔
انشا اللہ آئندہ سے السلامُ علیکم ہی لکھا کریں گے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
"جب کسی احسان کا بدلہ ادا کرنے سے تیرے ہاتھ قاصر ہوں تو زبان سے اس کا شکریہ ضرور ادا کر۔"
(حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 

حسن علوی

محفلین
سبھان اللہ

شمشاد بھائی کیا سکول میں اسلامیات کا پیریڈ بھی الگ سے ہو سکتا ھے جس میں صرف دینی مسائل سے متعلق سوال پوچھے جا سکیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
لگ سکتا ہے لگ کیوں نہیں سکتا، ویسے "ذہانت آزمائیں" میں آجکل ایسے ہی سوال جواب ہو رہے ہیں۔

آپ پوچھیں کیا پوچھنا چاہتے ہیں؟ کوئی نہ کوئی تو جواب دے ہی دے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top