اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
اسلامُ علیکم،
کیا سکول میں کوئی شاپ بھی ہے؟
اگر نہیں تو میں اپنی خدمات کو پیش کرتا ہوں، رمضان میں سحری اور افطاری کا بندوبست ہوا کرے گا، اور عید کے بعد دوپہر کو اسپیشل نان پکوڑے ملیں گے (اسکے علاوا بھی بہت کچھ)۔

تو کہیئے کنٹریکٹ کیلیئے کس سے بات کرنی ہو گی؟

اور ہاں اس سے آپکے اسٹوڈنٹس اور حاص کر ٹیچرز میں بہت اضافہ ہو جاوے گا۔

ویسے اب کتنی تعداد ہے "گاہکوں" کی؟


والسلام، نوید کینٹین والا
 

شمشاد

لائبریرین
سکول کی کینٹین کا ٹھیکہ پہلی ہی ایک مائی کے پاس ہے، ویسے وہ آجکل آ نہیں رہی۔

خیال اچھا ہے آپ کا، کیوں نہ آپ کو ہی دے دیا جائے ٹھیکہ۔

ویسے سیالکوٹ میں آپ کس محلے سے ہیں؟
 

میم نون

محفلین
چلیں جی ہم نے کینٹین میں سیٹ اپ کیلیئے کاریگر منگوا لیئے ہیں، ایک دو دن میں کینٹین چالو ہو جائے گی،

تمام خواتین و حضرات کیلیئے خوشحبری ہے کہ تمام رمضان کے مہینے میں افطاری فری میں ملے گی۔

شمشاد بھائی اور حسن بھائی، آپکو سحری بھی فری میں :grin: اور جو بھی آپکے ساتھ آنا چاہے اسے بھی ;)

والسلام، نوید کینٹین والا
 

میم نون

محفلین
تبھی تو ہماری دوکانداری بھی چلے گی ؛(

لیکن اگر زیادہ مسلاء ہوا تو کلاس روم کو کینٹین میں‌شفٹ کو لیجیئے گا :grin: (لیکن اگر واقعی ایسا ہو گیا تو ماری دوکانداری تو گئی :(:eek: (
 

میم نون

محفلین
تو لیں جانب آج کی افطاری کیلیئے اسپیشل انتظام:
دنیا کا سب سے بڑا پیزا۔۔۔​
la_pizza_piu_grande_del_mondo.jpg


Pizza_guinness_-ridotta.jpg

امید ہے پسند ائے گا اور سب کی لیئے کافی ہو گا :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
واقعی یہ پیزا سب کے لیے کافی ہو گا۔

لیکن یہ استانی کہاں رہ گئی رجسٹر بھی تو نہیں لوٹایا اس نے۔
 

میم نون

محفلین
ارے وہ تو میری کینٹین میں تھیں تھوڑی دیر قبل۔۔۔

جیسے ہی پیزا آیا اپنا حصہ لیکر نا جانے کہاں کو چل دیں :eek:
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کوئی اور ہوں گی، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ استانی جی آئیں اور حاضری لیے بغیر چلی گئیں؟
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
'' جو شخص اپنا راز چھپاتا ہے وہ اپنا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔۔

''توبہ کی تکلیف سے گناہ کا چھوڑ دینا زیادہ آسان ہے۔۔

(حضرت عمر رضی اللہ عنہ)
 

شمشاد

لائبریرین
" تین چیزیں محبت بڑھانے کا ذریعہ ہیں اول سلام کرنا، دوم دوسروں کے لئے مجلس میں جگہ خالی کرنا سوم مخاطب کو بہترین نام سے پکارنا۔"
(حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 

زینب

محفلین
سر جی میری حاضری لگایئں سب سے پہلے۔۔۔نیند سے برا حال ہے۔۔۔۔۔۔۔عید تک کلاس اپ کے حوالے
 

شمشاد

لائبریرین
میں دیکھ رہا ہوں کہ طالبعلم آتے ہیں اور اپنی حاضری کا کہہ کر چلے جاتے ہیں۔ ہوم ورک کوئی بھی کر کے نہیں لا رہا سوائے سارا کے۔

اس لیے باقی بھی کوئی نہ کوئی اچھی بات لیکر آیا کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
" اللہ تعالٰی نے اکثر مقامات پر رحمت اور عذاب کی آیات یکجا کر دی ہیں تاکہ بندے کو جہاں ذوق و شوق سے نیکی کی طرف قدم اٹھانے کی رغبت پیدا ہو، وہاں اُسے اللہ تعالٰی کے عذاب کو خوف بھی پیدا ہو اور وہ صرف حق کی پیروی کرئے اور اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالے۔"

(حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

''جب عمر رفتہ کاغبار جھریوں میں ڈھل جاتا ہے تو یہ معلوم کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ خوشیاں کہاں کہاں سجائی گئی۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top