اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


"حساس اور صاحبِ شعور افراد پر چاپلوسی کار گر ثابت نہیں ہوتی کیونکہ چاپلوسی کھوکھلی
اور لغو باتوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے خوشامد کرنے والے کی غرض مندی کو ظاہر کر دیتی ہے
اور قدرتی طور پر خوشامد سننے والے کو یہ باتیں بُری محسوس ہونے لگتی ہیں ۔"


خیال : ڈیل کارنیگی


 

زینب

محفلین
ہیں ہیں۔۔۔۔۔۔کیا ھو گیا ہے سب کو اس عید کی صرف 3 چھٹیاں ہوتی ہیں۔۔۔۔ سب کو ایک ہفتے کی کس نے دیں۔۔۔۔۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
وہ شخص جنت میں نہیں جائے گا جس کا ہمسایہ اسکی آفتوں سے محفوظ نہ ہو۔ (مسلم شریف)

وہ مومن نہیں جو خود پیٹ بھر کر کھانا کھائے اور اس کا پڑوسی اس کے پہلو میں بھوکا رہے۔ (مشکوہ شریف)
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
مجھے چھٹیاں تو دی گئی تھی لیکن یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ چھٹیاں کتنے دنوں کی ہیں :(

'کردار وہ مالا ہے اگر اس کا ایک موتی بھی ٹوٹ جائے تو ساری مالا بکھر جاتی ہے۔۔

''ہر چیز کی زکٰوتہ ہے اور گھر کی زکٰوتہ مہمان خانہ ہے۔۔''
 

شمشاد

لائبریرین
"اس دنیا میں ہر شخص بطور مہمان ہے اور یہاں کی ہر چیز مستعار ہے۔ مہمان آخر کوچ کر جاتا ہے اور مستعار چیز واپس کرنی پڑتی ہے۔"
(حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 

زینب

محفلین
جس نے احسان کرنے والے کا شکریہ ادا نہیں کیا اس نے اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کیا

میں حاضر ہوں سررررررررررر جی
 

حسن علوی

محفلین
اے مسلمان عورتو! کوئی پڑوسی اپنی پڑوسن کو ہدیہ دینے کو حقیر نہ سمجھے اگرچہ وہ ایک بکری کی کھال ہی کیوں نہ ہو۔ (بخاری شریف)
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ طالبعلم اسکول سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔ جلد واپس آ جائیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔
بصورتِ دیگر ان کے نام نوٹس بورڈ پر لکھ دیئے جائیں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top