اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

" مومن کے مال کی حرمت اس کے خون کی حرمت کے برابر ہے۔"

(حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ)
 

سارہ خان

محفلین
وہاں ہیں جہاں کلاس نہیں ہو رہی ۔۔۔:tounge:
مس صاحبہ بھی غائب ہیں ہمیں بنا اجازت چھٹی سے منع ۔۔۔ اور خود بنا یجازت غائب ۔۔:(
 

حسن علوی

محفلین
پرنسپل صاحب سے التماس ھے کہ اس مسئلے کی طرف سنجیدگی سے غور کریں تاکہ سکول کے انتظامی امور بطریق احسن چل سکیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں ناں اسکول کے انتظامی امور آپ کے حوالے کر دیں کہ آپ انہیں احسن طریقے سے چلا سکیں۔
 

حسن علوی

محفلین
پھر تو چل ہی پڑا یہ اسکول خیر سے، نہ بابا نہ میں یہ ذمہ داری قطعہً نہیں لے رہا۔ آپ ہی ٹھیک ہیں یا وہ اپنی پرانی والی میڈم کو ہی نوٹس جاری کریں ہو سکتا ھے کوئی بہتر صورت نکل آئے (وللہ عالم)
 

سارا

محفلین
زیادہ چھٹیاں کرنے والوں کے لیے کچھ سزا تجویز کر دیں ہو سکتا ہے اس سے فرق پڑ جائے ۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو وہ بالکل بھی نہیں آئیں گے۔

میرے خیال میں جو طالبعلم آتے ہیں ان کے لیے کوئی انعام وغیرہ ہونا چاہیے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


" کبھی کبھی خواہشاتِ نفسانی اس قدر طاقتور ہوتی ہیں کہ انسان سوچنے لگتا ہے کہ اپنے ضمیر کو دھوکا دے دے اور اس کی تاثیر آڑے آ جائے۔ لیکن یہ ضمیر کی حیرت انگیز خاصیت ہے کہ وہ طاقتور خواہشات کا بھی سختی کے ساتھ مقابلہ کر سکتا ہے اور جب تک خواہشات کا دباؤ ختم نہیں ہو جاتا وہ ان کے مقابل ڈٹا رہتا ہے اور اپنی ذمہ داری ادا کرتا ہے۔ "


خیال : سید مجتبیٰ موسوی لاری


 

جیہ

لائبریرین
میری آج کی حاضری (بغیر ہوم ورک کے) لگادیں اور ساتھ ہی ایک مہینے کی چھٹی عنایت کردیں:)
 

شمشاد

لائبریرین
ارے کوئی ہے جو کینٹین والی مائی کی حاضری لگائے بغیر ہوم ورک اور ساتھ ہی ایک ماہ کی چھٹی بھی منظور کرئے؟؟؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top