اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
اوکے پھر آپ اپنی کرسی پر واپس قابض ہو جائیں۔۔اور جن کو پرنسپل بنایا تھا انہیں سزا کے طور پر دوبارہ طالبعلم بنا دیا جائے۔۔;)
 

سارا

محفلین
اب آپ ''گمشدہ'' گانے نہ لگ جائیے گا وہ آجائیں گی انشا اللہ۔۔
دراصل یہاں سب کو چھٹیوں کرنے کی عادت پڑ گئی ہے اس لیے پرنسیپل خود بھی اکثر غائب رہتی ہیں۔۔ہمیں تو ہماری امی انڈیا 'پاکستان کے میچ کے دوران بھی چھٹی نہیں کرنے دیتی تھی۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن ہم تو کالج جانے کا بہانہ کر کے کھسک جایا کرتے تھے میچ دیکھنے، بلکہ اور بھی بہت سارے میچ دیکھے۔
 

سارا

محفلین
ہم تو لڑکیاں ہیں نا سیدھا سکول جاتے تھے اور واپس گھر۔۔البتہ دعائیں بہت کرتے تھے کہ اس دن بیمار ہی ہو جائیں لیکن قبول نہیں ہوتی تھی۔۔مجبوراً ماموں کا ریڈیو ساتھ لے کر جانا پڑتا تھا اور دوستوں کے تعاون سے آخری بینچ پر بیٹھ کر میچ سنا کرتے تھے اور باقی کلاس کو ساتھ تفصیل بتایا کرتے تھے :rolleyes:
 

سارا

محفلین
نہیں۔۔کہا تو ہے سب ساتھ تعاون کرتی تھیں اور کلاس میں لڑکیوں کی تعداد بھی بہت ہوتی تھی (اردو محفل سکول کی طرح نہیں کہ سب چھٹیاں ہی کرتے رہیں)
البتہ ٹیچرز اردو محفل کی ٹیچرز کی طرح ہی تھی اکثر غائب:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ درپردہ اردو محفل کے اسکول کی بدنامی ہو رہی ہے۔
آنے دیں پرنسپل کو آپ کی شکایت لگاتا ہوں۔
 

سارا

محفلین
نہیں جی میں تو حقیقت بتا رہی تھی ۔۔پرنسپل صاحبہ نظر تو آرہی ہیں شاید کلاس میں بھی چکر لگا ہی لیں لیکن اس وقت میرے علاوہ کوئی طالبعلم کلاس میں موجود نہیں ہے :rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
اس اسکول کی پرنسپل کو جو رجسٹر سمیت غایب ہے،

ارے یہ تو پرنسپل خود ہی تو پوچھ رہی ہے۔ یہ تو مل گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب یہ تو نئی پرنسپل ہی بتائے گی کہ چھٹی منظور ہو گی کہ نہیں،
میں سفارش تو کر دیتا لیکن وہ کسی کی سفارش نہیں مانتی۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
آہستہ بولو، اگر اس نے سن لیا تو چھٹی نہیں ملے گی۔
رشوت نہیں چائے پانی کہتے ہیں یا پھر بچوں کے لیے مٹھائی، ہاہاہاہا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top