اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

" تمہارے پاس اللہ تعالٰی کی یہ کتاب (قرآن مجید) ہے جس کے عجائبات غیر فانی ہیں، جس کا نور بجھنے والا نہیں۔ اللہ تعالٰی کے قول کی تصدیق کرو اور اللہ تعالٰی کی کتاب سے نصیحت پکڑو اور تاریکی کے دن کے لیے اس کتاب سے بصیرت حاصل کرو۔"

(حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ)
 

سارہ خان

محفلین
تین چیزوں کو حاصل کرو۔۔۔۔۔۔۔علم،اخلاق،شرافت
تین چیزوں کو پاک رکھو۔۔۔۔۔۔۔جسم،لباس،خیالات
تین چیزوں کو ایمان رکھو۔۔۔۔۔۔۔توحید،رسالت،آخرت
تین چیزوں سے کام لو۔۔۔۔۔۔۔عقل،ہمت،نرمی
تین چیزوں کے لئے تیار رہو۔۔۔۔۔۔۔موت،زوال،علم


میں پانچ دن کا ہوم ورک کر کے آئی ہوں ۔۔ اس لئے میری پانچ دن کی حاضری لگائی جائے ۔۔:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
او ہاں یاد آیا، اصل میں مس صاحبہ رجسٹر سمیت گُم تھیں،

ویسے کہاں رہیں آپ گزشتہ پانچ دن؟
 

زینب

محفلین
مس جی یہ طالبہ ایک ماہ کی چھٹی مانگ رہی ہے، دے ہی دیں۔ دعائیں دے گی۔


ان کی چھٹی منظور کی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

مس صاحبہ بھی 5 دن کی چھٹی پے جا رہی ہیں وجہ ہیڈ ماسٹر صاحب(ششماد) کو عید کے دن بتائی جا چکی ہے اسی لیے اللہ حافظ
 

شمشاد

لائبریرین
ارے وہ کام ابھی باقی ہے، میں تو سمجھ رہا تھا کہ ہو چکا ہو گا۔

خیر آپ کے لیے نیک تمنائیں۔
 

سارہ خان

محفلین
او ہاں یاد آیا، اصل میں مس صاحبہ رجسٹر سمیت گُم تھیں،

ویسے کہاں رہیں آپ گزشتہ پانچ دن؟

میرے کمپیوٹر کے موٹے تازے چلتے پھرتے ماؤس کی اچانک روح فنا ہو گئی تھی ۔۔۔:( اور یہاں بازار بند اتنے دن تک ۔۔ بس اس لئے محفل پڑھ تو سکتی تھی ۔۔ پوسٹ نہیں کرسکتی تھی ۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
آپ سکول میں داخل(enter) ہو گئے بس یہی ہمارا طریقہ کار ہے سکول میں داخل کرنے کا۔۔۔روزانہ آ کر حاضری لگائیں اور اچھی اچھی باتیں پوسٹ کریں۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top