اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
دو ماہ کی نہیں صرف ایک مہینے کی۔۔۔
دراصل ماوراء نے ایک کام سے یہاں بلایا تھا تب سے مسلسل آ رہی ہوں۔۔تقریباً ایک مہینے سے اوپر ہو گیا ہے۔۔۔
غیر حاضر بھی بس کچھ مہینے ہی رہی تھی۔۔۔:p
ابھی تو مجبوری کے باعث چھٹی چاہیے۔۔۔:(
 

سارا

محفلین
جی الحمد للہ سب خیریت ہے۔۔۔
ہم پرسوں دوسری جگہ شفٹ ہو رہے ہیں انشا اللہ،ٹیلی فون اور نیٹ وہاں ٹرانسفر کرایا ہے کل فون تو لگ جائے گا لیکن وہاں ایک مہینے تک نیٹ کی سہولت نہیں ہو گی :(
 

ثناءاللہ

محفلین
بھائی آپ آیا تو کریں۔ آپ سے تو سب پیار کرتے ہیں۔
آپ کی بات تو بجا ہے
بخدمت جناب ماشٹر جی۔
دس پندرہ دن سے بیمار تھا جس کی وجہ سے سکول میں حاضر ہونے سے قاصر تھا اب پچھلیاں غیر حاضریاں چٹھیوں میں تبدیل کر دیں۔ شکریہ
آپ کی عین نوازش ہو گی۔
العارض
آپ کا تابعدار شاگرد
فدوی
محمد ثناءاللہ
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی ڈاکٹری یا کسی حکیم کا سرٹیفیکیٹ بھی لائے ہیں یا صرف سیانوں کی پھونکوں سے ہی علاج ہوتا رہا ہے؟
 
حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"گناہ وہ ہے جو تیرے دل میں کھٹکے۔"
 

تیلے شاہ

محفلین
دو ماہ کی نہیں صرف ایک مہینے کی۔۔۔
دراصل ماوراء نے ایک کام سے یہاں بلایا تھا تب سے مسلسل آ رہی ہوں۔۔تقریباً ایک مہینے سے اوپر ہو گیا ہے۔۔۔
غیر حاضر بھی بس کچھ مہینے ہی رہی تھی۔۔۔:p
ابھی تو مجبوری کے باعث چھٹی چاہیے۔۔۔:(

میرے اللہ یہ میری گنہگار آنکھیں کسی کی پوسٹ دیکھ رہی ہیں
مجھے تو یقین نہیں آرہا اپنی آنکھوں پر۔
:eek:
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ یہی صورتحال شاہ جی میرے ساتھ بھی ہے۔
مجھے بھی یقین نہیں آ رہا۔ آج آپ کیسے بھول پڑے؟
 

شمشاد

لائبریرین
شاہ جی میں نے آپ کی حاضری لگا دی ہے لیکن یہ تو بتائیں آپ اتنا عرصہ رہے کہاں؟
 

شمشاد

لائبریرین
کیوں جی نیک بندوں کی پوسٹیں پیاز کے عرق سے لکھی ہوئی ہوتی ہیں کیا جو نظر نہیں آتیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
بہت بڑا راز ہے یہ۔

تھوڑا سا پیاز کا عرق (پانی) لیں اور اس سے سفید کاغذ پر قلم کی مدد سے کچھ بھی لکھیں اور اسے خشک ہونے دیں۔ تو کچھ بھی لکھا ہوا نظر نہیں آئے گا۔ لکھا ہوا دیکھنے کے لیے اس کاغذ کو چولہے پر ذرا سا گرم کریں۔ خیال رہے کہ آنچ کاغذ کو ہی نہ جلا دے۔ جیسے ہی کاغذ آنچ سے گرم ہو گا، لکھا ہوا نیلے رنگ میں ظاہر ہو جائے گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی بہت دلچسپ کھیل ہے یہ ۔

البتہ اس راز سے پیری فقیری میں سادہ لوح افراد کو متاثر کر کے ان کی کمائی اور رقوم بھی بٹوری جاتی ہیں !
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top