اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
ویسے اسکول کے سب اسٹوڈنٹس کو چاہیئے کہ اب کی بار پرنسپل صاحب سے عیدی وصول کریں، کیا خیال ھے سارا؟:grin:
 

سارا

محفلین
بہت اچھا خیال ہے بچے بھی بہت کم ہیں۔۔پرنسپل صاحب کو کچھ نہ کچھ تو دینا ہی چاہیے۔۔;)
 

سارا

محفلین
اللہ۔۔۔۔:( پتا نہیں مجھ سے اتنی غلطیاں کیسے ہو جاتی ہیں اور فوراً ہی‌آپ کی نظر میں آ جاتی ہیں۔۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
ہمیں پہنچائیں گے کیسے۔۔۔؟ ہمیں تو ہمارے گھر تک پہنچا کر دینا چاہیے۔۔۔یہاں ویسے بھی کوئی قربانی نہیں کرتا۔۔۔اسی بہانے ہم بھی قربانی کا گوشت ہی کھا لیں گے۔۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
چلیں آپ خود ہی کھا لیں۔۔کیا پتا اس دفعہ ہمیں بھی کہیں سے آ ہی جائے۔۔:rolleyes:
آپ بس دعا کر دیجئے گا ہم سب کے لیے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کے ہاں قربانی کیوں نہیں کرتے؟ حکومت کی طرف سے کوئی پابندی ہوتی ہے یا کوئی سماجی مجبوری ہے؟
پھر آپ ایسا کیوں نہیں کرتے کہ قربانی کے پیسے پاکستان میں کسی کو بھیج دیا کریں کہ آپ کی طرف سے قربانی کر دیں؟
 

سارا

محفلین
جس جگہ ہم رہتے ہیں وہاں ذبحہ کرنے کی اجازت نہیں۔۔۔تھوڑا دور جانا پڑتا ہے لیکن بہت خواری ہوتی ہے ۔۔خود ہی ذبحہ کرو اور پھر کاٹنا وغیرہ بانٹنے کا مسئلہ الگ۔۔۔۔
جی ہم ایسا ہی کرتے ہیں پاکستان ہی پیسے بھیج دیتے ہیں ماموں کو۔۔۔ وہ ہماری طرف سے ادھر قربانی کر دیتے ہیں۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی آ کر کنفرم کریں گے انشا اللہ کہ 20 کو ہی ہے یا نہیں۔۔پہلے میں سمجھی تم اپنے امی ابو کے لیے پوچھ رہی ہو پھر میں نے وہ مٹا دیا۔۔۔کرسمس پارٹی کرسمس سے بھی پہلے۔۔:confused: تم اپنے حساب سے دیکھو کہ تمہارے پاس چاند کی کتنی تاریخ ہے اس طرح اپنا حساب لگاؤ۔۔کرسمس پارٹی تو آگے پیچھے بھی ہو جائے گی لیکن عید تو اسی دن ہو گی جس دن اسے ہونا ہے۔۔۔;)


سارا، دعا کرنے کا شکریہ۔ ٹیسٹ میں 90% اور سب سے زیادہ مارکس آئے ہیں۔ آئندہ بھی تم سے ہی دعا کروانی ہے۔ ٹوٹل سات ٹیسٹ ہیں، دو ہو گئے ہیں۔

کرسمس کی چھٹیاں ہونی ہیں نا۔ تو چھٹیوں سے پہلے ایک پارٹی ہے۔ اس میں میرا جانا اس لیے ضروری ہے کہ میں پارٹی ارینج کرنے کی انچارج میں بھی ہوں۔ اب عید 20 کو ہو یا انیس ہو۔۔۔میں نے اپنی عید 20 کو ہی منانی ہے، تاکہ 21 کو کرسمس کی پارٹی میں بھی شامل ہو سکوں۔:grin:

ویسے ہماری طرف تو جمعرات، 20 تاریخ کو ہی بن رہی ہے۔
 

سارا

محفلین
ہمیں ابھی تھوڑی دیر میں پتا چلے گا کہ کس دن عید ہے۔۔۔
دعا کا بھی کچھ دخل ہو گا لیکن ٹیسٹ میں نمبر تم اپنی محنت سے لیتی ہو۔۔۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

آج کا ہوم ورک۔۔۔

غنیمت ہے صحت علالت سے پہلے
فراغت مشاغل کی کثرت سے پہلے
جوانی بڑھاپے کی زحمت سے پہلے
اقامت مسافر کی رحلت سے پہلے
فقیری سے پہلے غنیمت ہے دولت
جو کرنا ہے کر لو کہ تھوڑی ہے مہلت

(مولانا حالی رحمتہ اللہ علیہ)
 

سارا

محفلین
جی میں نے وہاں آپ کا صحیح جواب دیکھا ہے بعد میں جب چکر لگاؤں گی تو ادھر بھی آؤں گی انشا اللہ۔۔
 

ماوراء

محفلین
ماسٹر جی، میں نے ہوم ورک نہیں کرنا۔۔۔مجھے پتہ چلا ہے کہ بھابھی آپ کے سامنے میری تعریف کر رہی تھیں تو آپ نے ان کو کہا کہ نہیں، ماوراء سیانی نہیں ہے۔:hmm:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top