اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
ہاہاہا۔۔۔نہیں سارا۔۔۔میں ماسٹر جی سے ناراض ہوں۔۔بھابھی میری تعریف کر رہی تھیں تو ماسٹر جی کہتے ہیں کہ ماوراء سیانی نہیں ہے۔ اب جب تک ماسٹر جی یہ نہیں مان جاتے کہ میں سیانی ہون تب تک ہوم ورک نہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
وہ سر جی ۔۔ چھٹی بس اچانک ہی ہو گئی ۔۔ درخواست نہیں دے پائی تھی ۔۔ :( ۔۔ اگلی بار خیال رکھوں گی ۔۔۔:cool:
 

حسن علوی

محفلین
ارے آج تو سارہ بھی آیئں ہیں اسکول میں ڈھیر ساری چھٹیوں کے بعد اور غیر حاضری کی وجہ تسمیہ بھی بیان نہیں کی:rolleyes:۔ بس ایک دو دن اور نہ آتی تو آپکے وارنٹ تو جاری ہو چکے تھے تقریباً:)
 

سارا

محفلین
آج کا ہوم ورک نہیں نصیحت ہے۔۔9 ذی الحج کا روزہ رکھنے کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔۔۔ایک صحیح حدیث کے مطابق ایک روزہ رکھنے سے 2 سال کے گناہ معاف ہوتے ہیں ایک گزشتہ سال کے اور ایک آنے والے سال کے انشا اللہ۔۔۔ تو سب کو ضرور کوشش کرنی چاہیے کہ وہ یہ روزہ رکھیں۔۔باقی کی تفصیل ماسٹر جی بتائیں گے انشا اللہ۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

اوکے، سارا میں رکھنے کی کوشش کروں گی، آجکل دن صرف چھ، سات گھنٹوں کا ہے۔ اس لیے چھوٹا روزہ ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب اور کیا تفصیل بتانی ہے، سارا آپ نے خود ہی اتنی تفصیل سے لکھ تو دیا ہے۔ بہت شکریہ۔ جزاک اللہ۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم،

اوکے، سارا میں رکھنے کی کوشش کروں گی، آجکل دن صرف چھ، سات گھنٹوں کا ہے۔ اس لیے چھوٹا روزہ ہو گا۔

وعلیکم السلام۔۔۔ماوراء یقین کرو روزہ رکھنے کا بالکل پتا نہیں چلتا کہ روزہ رکھا ہوا ہے نہ بھوک لگتی ہے اور نہ ہی پیاس۔۔۔کل میری گھڑی کا الارم نہیں بجا تو میں نے ایسے ہی کچھ بھی کھائے پیے بغیر روزہ رکھ لیا لیکن پورے دن نہ پیاس لگی اور نہ ہی بھوک۔۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
سارہ، مجھے تو اچھا بھلا پتہ چلتا ہے، :( لیکن آجکل واقعی دن بہت چھوٹے ہیں۔ ان کو پتہ ہی نہیں چلے گا۔ کہ صبح ناشتہ کروں تو گھر واپس آؤں تو مغرب کا وقت ہوتا ہے۔ آج میری ایک کولیگ بھی یہی کہہ رہی تھی کہ روزہ رکھنا چاہیے اور تم نے بھی کہہ دیا۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

آج کا ہوم ورک۔۔

'انسان کی ہلاکت'
انسان کی ہلاکت تین چیزوں میں ہے۔۔غرور' ،حرص، حسد۔۔
”غرور سے دین کی ہلاکت ہے۔۔اسی وجہ سے ابلیس پر پھٹکار پڑی۔۔

'حرص،نفس کی دشمن ہے، اسی وجہ سے حضرت آدم جنت سے زمین پر آئے۔۔

،حسد ،بدی کا پیش خیمہ ہے، اسی وجہ سے قابیل نے اپنے بھائی ہابیل کو قتل کیا۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top