اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
:confused:
عید کے دن تو چھٹی ہونی چاہیے تھی نا۔

شمشاد بھائی، امی کے ٹیکسی والے نے گاڑی کا ایکسیڈنٹ کر دیا۔۔۔اور اس نے امی کو راستے میں ہی چھوڑ دیا۔ اب امی کو کچھ پتہ ہی نہ چلے کہ جانا کہاں ہے۔ اور ابو بھی ساتھ نہیں تھے۔ خیر پھر امی نے کمپلین کی۔۔اور انہوں نے پھر امی کو اپنے ٹھکانے پر پہنچایا۔ باقی سب ٹھیک ہے، کل شاید واپس مکہ چلے جانا ہے۔



01hmm.gif

تمھاری امی جب سے گئیں ہیں انکے ساتھ روز کوئی نا کوئی قصہ ہو رہا ہے :confused: ؟
 

تیشہ

محفلین
مجھے کیا معلوم شمشاد بھائی۔ اکیلی شاید نہ ہوں، کچھ اور عورتیں بھی ساتھ ہوں۔ اصل میں وہاں اتنا شور ہوتا ہے کہ ہماری ایک آواز بھی ان کو سنائی نہیں دیتی، صرف امی یا ابو ہی بولتے جاتے ہیں۔ اس لیے ہماری کسی بات کا آگے سے جواب نہیں ملتا۔:grin:


:lol:

مطلب وہ صرف اپنی سنانے کو فون کرتے ہیں :lol:
 

ماوراء

محفلین
:confused:



01hmm.gif

تمھاری امی جب سے گئیں ہیں انکے ساتھ روز کوئی نا کوئی قصہ ہو رہا ہے :confused: ؟
لیں، ان کے ساتھ کیا قصہ ہوا ہے۔ قصے تو ان بے چاروں کے ساتھ ہوئے ہیں جو حج کے لیے گئے تھے اور واپس آ گئے۔ اور وہ جو حج کے لیے گئے تھے اور وہیں اللہ کو پیارے ہو گئے۔ امی بتا رہی تھیں کہ جب کنکریاں مار رہے تھے تو وہاں سے لاشیں اٹھائی جا رہی تھیں، اور ہر نماز کے بعد جنازہ پڑھا جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جہاں تک جنازہ کا تعلق ہے تو وہ تو عام دنوں میں بھی تقریباً ہر نماز کے بعد کسی نہ کسی کا جنازہ پڑھا جاتا ہے۔ ان میں مقامی لوگ، مکہ اور گرد و نواح کے لوگ حتٰی کہ جدہ سے بھی میتیں مکہ لائی جاتی ہیں کہ جنازہ حرم میں پڑھا جائے، اس کے بعد میت کو جنت المعلٰی (قبرستان کا نام) میں دفن کرتے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

آج میں ریلیکس ہوں، اس لیے آج کا ہوم ورک۔
-----
خطرناک غلطیاں:

o اپنے آپ کو سب سے زیادہ لائق اور عقلمند سمجھنا۔

o ہر ایک سے بدی کرنا اور خود آرام سے رہنے کی توقع رکھنا۔

o اپنا راز کسی کو بتا کر اسکو پوشیدہ رکھنے کی ہدایت کرنا۔

o اپنی آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا اور کسی خدائی عطیہ کا امیدوار رہنا۔

o آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمانا اور ہر شیریں زبان اور قسم کھانے والے کو اپنا دوست سمجھ لینا۔

o اس نیت سے عیب کرنا کہ دو چار دفعہ کر کے چھوڑ دونگا۔

o ہر انسان کی ظاہری صورت دیکھ کر رائے قائم کرنا۔

o اپنے ماں باپ کی خدمت نہ کرنا اور اپنی اولاد سے خدمت کی امید رکھنا۔

o بغیر کافی اطمینان بخش ذریعہ کے محض کسی کی قسم پر اعتبار کرنا۔

o تمام نوجوانوں کو تجربہ کار اور عقل مند سمجھنا۔

o برا کام کرتے وقت اور برا کلام کہتے وقت ہر دیوار کو کان اور ہر دروازے کو آنکھ نہ سمجھنا۔

o خود ستائی، خود نمائی، خود غرضی، خود پرستی، خودبینی، خودرائی، خودآرائی، خودفریبی، خود سری، خودپسندی آدمی کے لیے نہایت مہلک مرض ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاباش، آج تو لگتا ہے پورے ہفتے کا ہی کام کر لیا ہے۔ خیر صرف دو غلطیاں ہیں۔

کافی اطمینان بخش ذریعہ کے محض کسی کی قسم پر اعتبار کرنا۔

o برا کام کرتے وقت اور برا کلام کہتے وقت ہر دیوار کو کام (کان) اور ہر دروازے کو آنکھ نہ سمجھنا۔
 

سارا

محفلین
وعلیکم السلام۔۔۔۔
واہ ماوراء لگتا ہے آج تو تم نے ہم سب کی طرف سے ہوم ورک کیا ہے۔۔اس لیے ہمیں ہوم ورک کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔۔۔;)
 

سارا

محفلین
سر جی وہ تو میں مذاق کر رہی تھی آپ تو مذاق بھی نہیں سمجھتے۔۔۔:rolleyes:
میں ابھی چائے بنا کر ہوم ورک کرتی ہوں انشا اللہ۔۔
 

سارا

محفلین
اگر آپ کہیں تو بندی ہوم ورک کر دیتی ہے لیکن سر جی سے پوچھ لیں وہ اس ہوم ورک کو مانیں گے یا نہیں۔۔۔:rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
ارے واہ واہ آپ کے منہ میں گھی شکر، خوش رہیئے۔
آپ ہوم ورک کر دیں پلیز سر جی کو میں منا لوں گا آج کے لیئے۔
 

سارا

محفلین
سر جی اب تو ہم نے چائے پی لی ہے ابھی مہمان آگئے ہیں تو ان کے لیے سبز چائے بنائی ہے۔۔۔
 

سارا

محفلین
میرا ہوم ورک۔۔۔

''ہمیشہ یاد رکھیں ان لوگوں کو جو آپ کی جیت کے راستے میں اپنا بہت کچھ ہار جاتے ہیں۔۔''

''یہ دنیا بھی ایک بینک کی طرح ہے یہ ہمیں وہی کچھ لوٹاتی ہے جو ہم نے جمع کر رکھا ہوتا ہے۔۔''



حسن کا ہوم ورک۔۔

'' تعلیم دو قسم کی ہے۔۔ایک ہمیں کمانا اور دوسری زندگی بسر کرنا سکھاتی ہے۔۔''

''اللہ تعالٰی خوشحالی بخشے تو اپنی آرزؤں کو بھی وسیع نہ کرتے جاؤ۔۔''
 

شمشاد

لائبریرین
سبز چائے میری بھی پسندیدہ ہے۔ خاص کر نمکین۔

یہاں ایک ہندوستانی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر صاحب ہیں۔ ان کی اہلیہ سبز چائے بہت ہی ذائقے والی بناتی ہیں۔ اس میں وہ باریک کٹا ہوا ناریل، الائچی اور باریک کٹے ہوئے بادام بھی ڈالتی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top