اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
:eek::eek: شمشاد بھائی اسکول میں رشوت کاری؟؟؟؟؟:confused::rolleyes:
ویسے میں نے بھی ہوم ورک نہیں کیا آج، تو بندہ ناچیز کو بھی خدمت کا موقع دیجیئے:grin:

اس میں رشوت کی کیا بات ہے، انہوں نے چائے گھر (ہوم) میں بنانی ہے جو کہ ایک کام (ورک) ہے۔ تو یہ بھی تو ہوم ورک ہی ہے ناں۔
 

سارا

محفلین
سبز چائے میری بھی پسندیدہ ہے۔ خاص کر نمکین۔

یہاں ایک ہندوستانی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر صاحب ہیں۔ ان کی اہلیہ سبز چائے بہت ہی ذائقے والی بناتی ہیں۔ اس میں وہ باریک کٹا ہوا ناریل، الائچی اور باریک کٹے ہوئے بادام بھی ڈالتی ہیں۔


ایسی چائے تو میں نے کبھی نہیں پی ہے۔۔ترکیب پوچھ کر بتا دیجئے گا۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
شاباش، آج تو لگتا ہے پورے ہفتے کا ہی کام کر لیا ہے۔ خیر صرف دو غلطیاں ہیں۔

کافی اطمینان بخش ذریعہ کے محض کسی کی قسم پر اعتبار کرنا۔

o برا کام کرتے وقت اور برا کلام کہتے وقت ہر دیوار کو کام (کان) اور ہر دروازے کو آنکھ نہ سمجھنا۔

شکریہ شمشاد بھائی، اب ٹھیک کر دیا ہے۔

وعلیکم السلام۔۔۔۔
واہ ماوراء لگتا ہے آج تو تم نے ہم سب کی طرف سے ہوم ورک کیا ہے۔۔اس لیے ہمیں ہوم ورک کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔۔۔;)

سارا تم بے شک نقل کر لیتی، لیکن میں نے اپنی طرف سے پورے ہفتے کی جان چھڑائی تھی۔:grin:

میرا ہوم ورک۔۔۔

''ہمیشہ یاد رکھیں ان لوگوں کو جو آپ کی جیت کے راستے میں اپنا بہت کچھ ہار جاتے ہیں۔۔''

''یہ دنیا بھی ایک بینک کی طرح ہے یہ ہمیں وہی کچھ لوٹاتی ہے جو ہم نے جمع کر رکھا ہوتا ہے۔۔''
زبردست سارا۔ پہلے جملے کے لیے میں یہی کہوں گی کہ شاید ایسا دنیا میں کوئی نہ ہو۔ شاید صرف ماں باپ ہی ہو سکتے ہیں۔

ایسی چائے تو میں نے کبھی نہیں پی ہے۔۔ترکیب پوچھ کر بتا دیجئے گا۔۔۔
سارا، ابو کو بنانی آتی ہے۔ آتے ہیں تو ان سے بھی پوچھ کر بتاؤں گی۔
 

حسن علوی

محفلین
- "اور یاد کرو جب (حضرت) موسٰی نے اپنے خادم سے کہا تھا کہ میں باز نہ رہوں گا جب تک وہاں نہ پہنچوں جہاں دو سمندر ملے ہیں یا قرنوں چلا جاؤں۔" (الکہف:60)

- حضرت علی:abt: فرماتے ہیں کہ رسول اللہ:pbuh: نے فرمایا: "جس کے سامنے میرا نام لیا جائے اور وہ درود شریف نہ پڑھے وہ بخیل ھے۔" (ترمذی)

- حضرت جابر:abt: سے روایت ھے حضور:pbuh: نے فرمایا کہ "گائے یا بیل کی قربانی سات آدمیوں کی طرف سے اور اسی طرح اونٹ کی قربانی سات آدمیوں کی طرف سے ہو سکتی ھے۔" (مسلم، ابو داؤد)

- خدا ہر طائر کو رزق دیتا ھے مگر اسکے گھونسلے میں نہیں ڈالتا۔ (افلاطون)
 

شمشاد

لائبریرین
تمہیں تو خوش ہونا چاہیئے کہ چھٹی نہ ہونے کی وجہ سے تمہارے سموسے پکوڑے زیادہ بکیں گے۔
 

سارا

محفلین
سر جی کل ہمیں دوسرے شہر ہیوسٹن جانا ہے شاپنگ کے لیے;)۔۔صبح نکلیں گے اور رات کو واپسی ہو گی اس لیے کل کی میری چھٹی ہو گی انشا اللہ۔۔۔
 

زینب

محفلین
ابھی ابھی تو عید کی چھٹیاں ختم ہوئی ہیں۔۔پھر سے کیوں چھٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top