اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
آج تو نئے شاگرد بھی سکول میں آئے ہیں ماشا اللہ۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا ہوم ورک
''زندگی ایک انمول موتی ہے جس کی قیمت آج تک کوئی ادا نہیں کر سکا۔۔''

''ساری خلقت یا تو ماضی کے لیے روتی دھوتی ہے یا پھر مستقبل کے خوابوں کے لیے پریشان رہتی ہے۔۔اصلی اللہ کا بندہ وہ ہے جو حال میں زندہ رہے۔۔آج کی نعمتوں کا شکر ادا کرے' نہ مستقبل کے لیے پریشان ہو نہ ماضی کا احتساب کرے۔۔''
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

آج کا ہوم ورک۔۔

''محنت لائق بننے کا ایک شرطی ذریعہ ہے اور قسمت دل کو تسلی دینے کا ایک موہوم خیال۔۔''

''قسمت انسان کو خوشحالی کے وعدوں پر رکھتی ہے مگر محنت اسے آسودہ حال کر دکھاتی ہے۔۔''

''بدقسمتی ایک بہتان ہے جو کاہلوں کی طرف سے اللہ پر لگایا جاتا ہے۔۔''

''تمہارے دشمن کا قاصد بھی تمہارے پاس آئیں تو ان کی بھی عزت کرو۔۔''

''بلند حوصلہ انسان کے ہاتھ میں آکر مٹی بھی سونا بن جاتی ہے۔۔''

''صبر کی دو صورتیں ہیں جو ناپسند ہو،اسے برداشت کرنا اور جو پسند ہو اس کا انتظار کرنا۔۔''

''کتابوں کو زمین پر نہیں گرنے دینا چاہیے کیونکہ کتابیں انسان کو آسمان پر لے جاتی ہیں۔۔''

''کہنے والا یقین سے محروم ہو تو سننے والا تاثیر سے محروم رہتا ہے۔۔''
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب سارا۔ لگتا ہے آپ نے پورے ہفتے کا ہوم ورک ایک ہی دن میں کر لیا ہے۔

بلال آپ بھی اسکول آیا کریں۔
 

سارا

محفلین
نہیں سر جی اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ایک ہفتہ اسکول سے غائب ہونے لگی ہوں۔۔میں تو روزانہ آیا کروں گی ہوم ورک کے ساتھ انشا اللہ۔۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
سارا مجھے معلوم ہے کہ آپ کہیں نہیں جا رہیں، وہ تو میں نے ایسے ہی لکھا تھا۔

یہ کینٹین والی مائی کہاں رہ گئی؟
 

حسن علوی

محفلین
حسن آپ اتنے دن اسکول نہیں آئے، آپ کا طبعی عذر کہاں ہے؟

جی وہ ماسٹر جی مجھے نا زکام تھا، پھر گلا خراب ہوا اور پھر بخار چڑھ گیا تھا ڈاکٹر نے بتایا 109 تھا پھر نا اس نے دوائی دی اور میں ٹھیک ہو گیا اور میں پہنچ گیا سیدھا اسکول۔ اب برائے مہربانی میرا غیر حاضر ہونے پر جو جرمانہ ہوا وہ معاف فرمایئے، فدوی ممنون ہوگا:)
 

سارا

محفلین
سر جی حسن نے کھلے عام 'چٹا' جھوٹ بولا ہے اس کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔۔ایک ہفتے پابندی سے ہوم ورک سمیت اسکول میں حاضر ہونے کی۔۔۔۔;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top