اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
السلام علیکم۔

سارا تمھارا ہوم ورک بہت اچھا تھا۔۔۔یہ والا۔۔۔اور اب یہی میرا ہوم ورک بھی سمجھا جائے۔:p

''ساری خلقت یا تو ماضی کے لیے روتی دھوتی ہے یا پھر مستقبل کے خوابوں کے لیے پریشان رہتی ہے۔۔اصلی اللہ کا بندہ وہ ہے جو حال میں زندہ رہے۔۔آج کی نعمتوں کا شکر ادا کرے' نہ مستقبل کے لیے پریشان ہو نہ ماضی کا احتساب کرے۔۔''
 

حسن علوی

محفلین
آج کا ہوم ورک:

- فقیر وہ ھے جس کے پاس نہ دنیا کی کوئی چیز ہو، نہ اسے کسی چیز کے ملنے کی خوشی ہو اور نہ کسی چیز کے تلف ہونے سے رنج ہو۔

- دل کی آنکھ عبادت سے کھلتی ھے، اسکی رسائی لامکاں تک ھے اور کائنات کا کوئی راز اس سے پنہاں نہیں۔

- انسان کے پاس عقل اور علم بھی کسی چیز کو جاننے اور اسکی معرفت حاصل کرنے کے ذرائع ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

آج کا ہوم ورک۔۔

''محنت لائق بننے کا ایک شرطی ذریعہ ہے اور قسمت دل کو تسلی دینے کا ایک موہوم خیال۔۔''

''قسمت انسان کو خوشحالی کے وعدوں پر رکھتی ہے مگر محنت اسے آسودہ حال کر دکھاتی ہے۔۔''

''بدقسمتی ایک بہتان ہے جو کاہلوں کی طرف سے اللہ پر لگایا جاتا ہے۔۔''

''تمہارے دشمن کا قاصد بھی تمہارے پاس آئیں تو ان کی بھی عزت کرو۔۔''

''بلند حوصلہ انسان کے ہاتھ میں آکر مٹی بھی سونا بن جاتی ہے۔۔''

''صبر کی دو صورتیں ہیں جو ناپسند ہو،اسے برداشت کرنا اور جو پسند ہو اس کا انتظار کرنا۔۔''

''کتابوں کو زمین پر نہیں گرنے دینا چاہیے کیونکہ کتابیں انسان کو آسمان پر لے جاتی ہیں۔۔''

''کہنے والا یقین سے محروم ہو تو سننے والا تاثیر سے محروم رہتا ہے۔۔''

زبردست سارا ۔۔ تم تو اپنے ساتھ ہم سب کا بھی ہوم ورک کر لائی ہو۔۔۔ ;)۔۔ بہت شکریہ ہمیں آج کے ہوم ورک سے بچا لیا ۔۔۔:tounge: جیتی رہو ۔۔۔ :grin:

سر جی دیکھیں سارا نے میرے حصے کا ہوم ورک بھی کر دیا ہے ۔۔ اس لئے جلدی سے میری حاضری لگا دیں ۔۔۔;)
 

حسن علوی

محفلین
:eek:یہ تو دھاندلی ھے اور وہ بھی الیکشن سے پہلے;)

ایک تو ماشاءاللہ آتی کبھی کبھی ہیں اور پھر ہوم ورک میں بھی ڈنڈی؟:confused:
 

بنتِ حوا

محفلین
ترجمعہ
آیا کون ہے جو مصیبت زدہ کی پکار کو سنتا ہے،جس وقت وہ اسے پکارتا ہے اور مصیبت کو دور کرتا ہے۔۔(کیا اب بھی یہی کہو گے کہ)اللہ کے علاوہ کوئی اور الٰہ ہے،تم بہت کم نصیحت پکڑتے ہو۔۔”
 

ماوراء

محفلین
السلام علیکم،
حاضر۔آج کا ہوم ورک۔

''کتابوں کو زمین پر نہیں گرنے دینا چاہیے کیونکہ کتابیں انسان کو آسمان پر لے جاتی ہیں۔۔''
بشکریہ سارا۔
 

شمشاد

لائبریرین
کمال ہے تمہیں ابھی تک سازش کا علم ہی نہیں ہو رہا، ذرا سکاٹ لینڈ یارڈ کا چکر لگا آؤ۔
 

سارا

محفلین
سر جی یہ سازش کیا ہوتی ہے۔۔اور کیسے کی جاتی ہے۔۔اور اس سے کیا کیا مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں؟۔۔۔:? ;)
 

ماوراء

محفلین
سارا کی بات کو آگے میں بڑھاتی ہوں۔ :grin:

ہم تو معصوم ہیں۔۔۔ہمیں تو اس بارے میں تو کچھ معلوم نہیں، کچھ آپ ہی ہمیں بتائیں۔۔۔:confused::dontknow:
 

حسن علوی

محفلین
ماوراء میں نے تو کوشش کر لی ھے شمشاد بھائی سے سازش کے بارے میں پوچھنے کی، ککھ پلے نہیں‌پڑی۔ اب آپ کوشش کر کے دیکھو کہ شاید اس راز سے پردہ اٹھے۔:rolleyes:
 

سارا

محفلین
یہ تو سر جی ہی آ کر 'ٹیوب لائٹ' کی روشنی ڈالیں گے کہ ان کا 'سازش ' سے کیا مطلب تھا۔۔۔:rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top