اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
حسن آپ کو بھی مبارک ہو ۔۔۔

سر جی ترقی دیتے ہوئے میرا بھی خیال رکھنا ۔۔۔:tounge:۔۔ کیا ہوا جو اب چھٹیاں کچھ زیادہ ہیں ۔۔۔ :(۔۔ کبھی ہم بھی تھے ریگیولر یہاں ۔۔ آپ کو یاد ہو کہ نہ یاد ہو ۔۔۔۔;)

مجھے یاد ہے وہ سب ذرا ذرا

ترقی دیتے وقت سب باتوں کو مدِنظر رکھا جائے گا۔ چاہے کسی نے بہانے ہی بنائے ہوں۔
 
ماوراء

محفلین
سر جی یہ کچھ عجیب ہی اسکول نہیں ہے۔۔۔میرے خیال میں ہماری تین چھٹیاں ہونی چاہیے تھی۔۔جیسا کہ حکومت نے اعلان کیا تھا۔۔۔:rolleyes:

نیو ائیر کی تو چھٹی ہونی چاہیے تھی نا سر جی۔۔۔:confused:
سارہ، پوچھ کے چھٹی لینے کی کیا ضرورت ہے۔ میری طرح بنا بتائے ہی غیر حاضر ہو جایا کرو۔:grin:

ماسٹر جی، میری چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں۔ اس لیے میری غیر حاضریان متوقع ہیں۔ :Aaina:
 
سارا

محفلین
ماوراء۔۔۔ بات دراصل یہ ہے کہ مجھے امی بچپن سے کبھی چھٹی نہیں کرنے دیتی تھی۔۔تو اب چھٹی نہ کرنا میری پختہ عادت بن گئی ہے۔۔;)
 
ماوراء

محفلین
السلام علیکم،

حاضر۔۔۔۔ ماسٹر جی۔۔۔میرے خالی ذہن میں ایک خیال آیا ہے۔ کیوں نہ ہفتے کے ہر دن میں ایک الگ الگ مضمون رکھ لیا جائے۔ جس کا سب ہوم ورک کیا کریں۔ اب یہاں سارے دانائی کی باتیں کرتے ہیں جو میری سمجھ میں نہیں آتیں۔ یہاں تک کے اپنی لکھی ہوئی بھی نہیں۔ :(
 
سارہ خان

محفلین
ھمم اچھا تو ہے ۔۔ لیکن ابھی سب ڈنڈی مارتے ہیں آسان سے ہوم ورک کرنے میں ۔۔ پھر تو کہیں بھاگ ہی نہ جائیں ۔۔:tounge:
دیکھیں سر جی کی کیا رائے ہے ۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم،

حاضر۔۔۔۔ ماسٹر جی۔۔۔میرے خالی ذہن میں ایک خیال آیا ہے۔ کیوں نہ ہفتے کے ہر دن میں ایک الگ الگ مضمون رکھ لیا جائے۔ جس کا سب ہوم ورک کیا کریں۔ اب یہاں سارے دانائی کی باتیں کرتے ہیں جو میری سمجھ میں نہیں آتیں۔ یہاں تک کے اپنی لکھی ہوئی بھی نہیں۔ :(

میرے ساتھ تین پانچ مت کرو نہیں تو نو دو گیارہ کر دوں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہفتے کے ہر دن الگ الگ مضمون کی پڑھائی نہیں ہو سکتی۔ طالبعلم پہلے ہی روزانہ نہیں آتے۔
اب ماوراء نے حساب کے مضمون کی تیاری کی اور آئی جغرافیہ والے دن تو کیا ہو گا۔
ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ ہر ایک طالبعلم ایک ایک مضمون لے لے اور اسی کے مطابق ہوم ورک کیا کرے، اسطرح نقل کرنے سے بھی بچت ہو جائے گی۔
 
ماوراء

محفلین
میرے ساتھ تین پانچ مت کرو نہیں تو نو دو گیارہ کر دوں گا۔
میں خود ہی چلی جاتی ہوں۔:leaving::leaving::leaving::leaving:

ہفتے کے ہر دن الگ الگ مضمون کی پڑھائی نہیں ہو سکتی۔ طالبعلم پہلے ہی روزانہ نہیں آتے۔
اب ماوراء نے حساب کے مضمون کی تیاری کی اور آئی جغرافیہ والے دن تو کیا ہو گا۔
ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ ہر ایک طالبعلم ایک ایک مضمون لے لے اور اسی کے مطابق ہوم ورک کیا کرے، اسطرح نقل کرنے سے بھی بچت ہو جائے گی۔

ارے نہیں نہیں۔۔۔حساب اور جغرافیہ کا کس نے کہا ہے۔ یہاں بس ایک ہی مضمون پڑھایا جاتا ہے تو سوچا کچھ اور بھی ہونے چاہیں، ذرا ماحول میں تبدیلی ہو جائے گی۔:p
چلیں، ایک مضمون کے لیے ایک ہفتہ رکھ لیتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ارے وہ تو میں نے حساب کے ہوم ورک کا طریقہ بتایا تھا، تم کیا سمجھی؟

ایک ہفتہ ایک مضمون کے لیے، چلو تجربہ کرنے میں کیا حرج ہے، تو پہلا ہفتہ کون سا مضمون چلے گا؟
 
سارا

محفلین
مجھے تو ایک ہی مضمون اچھا لگتا ہے اس لیے روزانہ اسی کا ہوم ورک کر کے آتی ہوں۔۔۔:rolleyes:
 
سارا

محفلین
اعلا تعلیم،

اعلا تعلیم کے موضوع پر ایک مذاکرہ ہو رہا تھا۔۔مقرر نے تقریر شروع کی۔۔
''خواتین و حضرات ! میں اعلا تعلیم کا زبردست حامی ہوں۔۔کیونکہ کہ میں جب اسکول کے ابتدائی درجے میں تھا تو مجھے کہا گیا کہ اچھی ملازمت کے لیے ہائی اسکول میں پڑھو۔۔جب میں ہائی اسکول میں پہنچا تو مجھے کہا گیا کہ اعلا تعلیم کے لیے گریجویشن پاس کرو پھر جب میں گریجویٹ ہو گیا تو ہر شخص نے کہا کہ اچھی ملازمت کے لیے ماسٹر ڈگری حاصل کرنا ضروری ہے۔۔میں نے ماسٹر ڈگری حاصل کر لی۔۔اس کے بعد مجھے بتایا گیا کہ کوئی بھی میری ماسٹر ڈگری اس وقت تک قبول نہیں کرے گا جب تک میں اپنے مضمون میں ماہر نہ ہو جاوں چنانچہ میں اپنے مضمون میں ماہر بھی ہو گیا اور پھر ملازمت کی تلاش میں نکلا تو پتا چلا ملازمت دینے والے ادارے کسی نوجوان کی تلاش میں ہیں۔۔۔۔
 
سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
میرا ہوم ورک۔۔۔

''ہر شے کی زکٰوتہ ہے اور عقل کی زکوتہ نادانوں کی گفتگو پر تحمل کرنا ہے۔۔

''وہ گناہ سب سے بڑا ہے جو کرنے والے کے نزدیک چھوٹا ہو۔۔

''شکرِ نعمت حصولِ نعمت کا باعث ہے۔۔۔

(حضرت علی رضہ)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top