اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
جیسے کھانا ہوتا ہے ویسے ہی ہوم ورک بھی ۔۔ چلیں خرچے کے بجائے اپنے اپنے بل بوتے ہر کر دیتے ہیں ۔۔ اب ٹھیک ہے ؟
 

حسن علوی

محفلین
آج کا ہوم ورک

حضرت مجدد الف ثانی فرماتے ہیں:-

- عبادات ان اعمال کا نام ھے جو انسان کو خدا کا ہم آہنگ بنا دے۔

- ذکر سے مراد غفلت دور کرنا ھے۔

- ہم خدا کو نہ آنکھ سے دیکھتے ہیں نہ کشف سے، اس کے لیئے واحد ذریعہ علم الہام ھے۔

- ندامت بعد از گناہ بھی داخل توبہ ھے۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

''گناہ اس قدر کم کرو کہ اس کی عقوبت کی تاب نہ لا سکو۔۔''

''محبت کا سبق بارش سے سیکھو جو پھولوں کے ساتھ ساتھ کانٹوں پر بھی برستی ہے۔۔

''ہر مشکل انسان کی ہمت کا امتحان لیتی ہے۔۔''
 

سارہ خان

محفلین
سب سے بہترین سخاوت وہ ہے کہ انسان ایسے شخص کو دے جس سے کچھ ملنے کی توقع نہ ہو۔ (حضرت امام حسین علیہ السلام )
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے آج میں بھی ہوم ورک کر ہی لوں، بہت دن ہو گئے ہیں میں نے ہوم ورک نہیں کیا تھا۔

" تمام تعریف اس اللہ تعالٰی کے لیے ہے جو تمام عالم کا پروردگار ہے۔ میں اسی کی تعریف کرتا ہوں اور ہم اسی سے مدد کے طلب گار ہیں اور مرنے کے بعد اسی سے ہم کرامت کا سوال کرتے ہیں۔"
(حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


"امن وہ زمانہ ہے جب جوان بوڑھوں کی لاشوں کو کندھوں پر اٹھا کے قبرستان میں دفن کرتے ہیں اور جنگ وہ زمانہ ہے جب بوڑھے جوانوں کی لاشوں کو اپنے کمزور نحیف کندھوں پر اٹھا کر قبرستان میں پہنچاتے ہیں۔"


خیال : سقراط

 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top