اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
خبردار! یہ بلا کس کو کہا

کس نے کہا مجھے بلا
کیوں کہا مجھے بلا
کب کہا مجھے بلا







خیر کوئی بات نہیں :lol:
 

تیلے شاہ

محفلین
بلا کس کافر نے کہا جناب
میں نے تو - - - - کہا تھا
آپ ذرا یہ بندوق کا مین تو دوسری طرف کریں
یہ نہ ہو کے کسی بے قصور کا نقصان ہو جائے
 

شمشاد

لائبریرین
وہی ہوا جس کا مجھے خطرہ تھا، یہ بینگن ہے ہی بُری بلا۔

شاہ جی اب پلے سے کچھ دے دلا کے اس سے پنڈ چھڑا لو اور اس کو رام کر لو۔
 

جیہ

لائبریرین
یا اللہ یہ تھانہ ہے یا۔۔۔۔۔
آنا تو ادھر۔۔۔۔

اے ہے ۔ ہے ہے ہے ارے میرا چشمہ
کہاں گیا میرا چشمہ۔ کس نے اتارا میرا چشمہ

ارے بھایئو خدا کے لئے مجھ بیچاری پر ترس کھاؤ میرا چشمہ واپس کردو۔


میری توبہ جا آئی پھر اس تھانے میں

بھاڑ میں جائے میری عرضی۔۔۔۔


:cry:
 

تیلے شاہ

محفلین
ارے یہ کیا اتنی جلدی بدل گئی
ابھی تو آپ کے ہاتھ میں بندوق تھی اور ابھی عینک آگئی
یااللہ تو ہی بچا ہمیں
 

شمشاد

لائبریرین
او شیدے چل اس کا چشمہ واپس کر دے لیکن گنڈاسہ نہیں دینا۔ اور ہاں یہ لے پیسے اور مائی صاحبہ کو رکشے میں گھر چھوڑ کے آ۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاہ جی آئیندہ بھی اس کا خیال رکھیے گا،

یہ جب بھی ادھر آئے اس کا کام جلد از جلد کر دیں تاکہ یہ زیادہ دیر ادھر ٹھہرنے نہ پائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سالگرہ پر حاضر ہونا تھا، نہیں ہوئے، کتنے فون کیے، SMS، کتنے پیغام، ان سب کا خرچہ اور دفعات، جو جو بھی بنتا ہے، سب لگا دیں۔
 

تیلے شاہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
سالگرہ پر حاضر ہونا تھا، نہیں ہوئے، کتنے فون کیے، SMS، کتنے پیغام، ان سب کا خرچہ اور دفعات، جو جو بھی بنتا ہے، سب لگا دیں۔
بحکم عدالت عالیہ
رضوان ولد (رضوان بھائی خود آکر بتائیں گے) کو تعزیرات پاکستان 1947 زیر دفعہ نو دو گیارہ(عدم حاضری)
تین سو اکتیس اور چار سو پچس کے تحت مفرور قرار دیا جاتا
جس کو جہاں بھی ملیں فورا اطلاع فراہم کریں
 

تیلے شاہ

محفلین
وا لیکم
او مائی جو بھی کہنا ہے جلدی جلدی لکھ کر دے دو
صاب آئیں گے تو دے دونگا
اوئے شیدی جلدی سے مائی کو کاغذ پنسل دے
اور جان بچا میں تو چلا گشت پر
رب راکھا
 

جیہ

لائبریرین
لکھانا تو کچھ نہیں۔ میں تو سوغات لائی تھی تھانیدار جی کے لئے۔ خیر۔۔۔ لے جاتی ہوں واپس
 

شمشاد

لائبریرین
بڑے اچھے شاہ جی، مجھے پھنسا کر خود نکل لیے۔

ہاں جی بولیں کیا بات ہے؟ (اللہ ہی خیر کرئے)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top