اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
وہ تو میں لائی تھی سوغات ۔تھانیدار نہیں تھا تو میں واپس لے جارہی تھی کہ اچانک اسے میرے ہاتھ سے کسی سپاہی نے اچک لیا۔ کوئی صاحب اس کو شاہ صاحب کہہ کہ بلارہے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
جویریہ مسعود نے کہا:
لکھانا تو کچھ نہیں۔ میں تو سوغات لائی تھی تھانیدار جی کے لئے۔ خیر۔۔۔ لے جاتی ہوں واپس

(مجھے پتہ ہے کیا سوغات لائی ہوگی، ککڑی تو ہو نہیں سکتی، بینگن پکا کر لائی ہو گی اور کہے گی روٹیاں بازار سے منگوا لیں۔ کوئی بات نہیں میں بھی شاہ جی کے لیے رکھ چھوڑوں گا)
 

تیلے شاہ

محفلین
جویریہ مسعود نے کہا:
وہ تو میں لائی تھی سوغات ۔تھانیدار نہیں تھا تو میں واپس لے جارہی تھی کہ اچانک اسے میرے ہاتھ سے کسی سپاہی نے اچک لیا۔ کوئی صاحب اس کو شاہ صاحب کہہ کہ بلارہے تھے
اس نام کا تو ایک ہی بندہ ہے اور وہ سپاہی نہیں ہے
ضرور اس کو بدنام کرنے کی سازش ہے
اوئے شیدے پکڑ مائی کو ذرا آج اس کو بھی آٹے ڈال کا بھاؤ بتا دیں
ایں ویں سرکاری کارندوں کا بدنام کرتی پھرتی ہے
 
ایک رپٹ درج کروانی ہے جی ایک بے بی ہاتھی گم ہو گیا ہے اور اس کا پتہ نہیں لگ رہا ہے۔ مجھے غلام نامی ایک شخص پر شک ہے ویسے آپ نے صرف کاغذی کاروائی کرنی ہے ، سنگتروں کی ایک پیٹی ظفری نے پہنچا دی ہے ۔

کام پکا کرنا ہے ، کہیں وائلڈ لائف والوں کو بھنک نہ پڑ جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیس تو پہلے ہی دوسرے تھانے میں زیرِ تفتیش ہے اور غلام نامی ملزم سے تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔
(سیبوں کی بھی ایک پیٹی بھجوا دیں)
 

تیلے شاہ

محفلین
ہاں بھئ شیدے سنا کیا نئی تازہ ہے
تھانیدار صاب تشریف لائے کے نہیں
اور وہ کل جو ماسی کو میں بند کر گیا تھا وہ کیسی ہے اور کہاں
اس کو ذرا پیش کر
 

شمشاد

لائبریرین
شاہ جی اس کو چھوڑیں اور ایک بے بی ہاتھی گم ہو گیا ہے اور اس کا پتہ نہیں لگ رہا ہے۔ مجھے غلام نامی ایک شخص پر شک ہے اس پر کاروائی کا آغاز کریں۔
 

تیشہ

محفلین
:( :cry: میری بھی اک رپورٹ درج کریں ، مجھے ربش ِ پھینکوانا ہے دو دن سے پتے کر رہی ہوں ہیں خبیث ذرا سے ربشِ ِ کے لئے پچاس پاونڈ لیتے ہیں ، :oops:
کوئی سستا والا نہیں مل رہا مجھے :? :cry:
 

شمشاد

لائبریرین
اٹیچی کیس میں بھر کے باہر رکھ دیں، بغیر پیسوں کے کام ہو جائے گا۔
بے شک کوئی پرانا اٹیچی کیس استعمال کر لیں :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
سیدھے سیدھے کہیں ناں کہ میچ دیکھنا ہے، زکام کا بہانہ کیوں لگا رہے ہیں۔
(رزلٹ مجھے SMS کر دیجیئے گا)
 

تیلے شاہ

محفلین
رات کو 9:30 پر ہوگا
فرانس اور پرتگال کا
کل والا میچ بہت زبردست تھا
بھوک کے مارے برا حال تھا مگر کس کی مجال جو ہوٹل سے جا کر کچھ لے آئے رات تقریبا ایک بجے جا کر کھانا کھایا
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
یہ کیس تو پہلے ہی دوسرے تھانے میں زیرِ تفتیش ہے اور غلام نامی ملزم سے تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔
(سیبوں کی بھی ایک پیٹی بھجوا دیں)
ارے یہ کیا بات ہوئی کہ کیس ۔۔ کسی اور تھانے میں زیرِ تفتیش ہے اور سیبوں کی ٹوکری آپ کے اسٹیشن پر بھجوائی جائے ۔ پہلے والے سنگتروں کوچھلکوں سمیت اور ٹوکری کیساتھ آپ سب تو پہلے ہی کھا گئے ۔ سیبوں پر تو رحم کریں ۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
رحم اور تھانے میں، بڑے بھولے ہو جی آپ، شاہ جی یہ کس جہان اور کس ملک کی بات کر رہے ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top