اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

چاند بابو

محفلین
نا یہ سارے ہڈ حرام ہی بھرتی ہوگئے ہیں‌ پلس میں۔ سارا دن ادھر ادھر کی مارتے ہیں‌اور تھانے میں الو بول رہے ہیں۔ نہ کیا علاقے میں جرائم ختم ہو گئے ہیں‌یا تم لوگ ہڈ حرام ہو گئے ہو۔ کوئی سائل کیوں نہیں آ رہا ہے کیا مک مکا باہر باہر تو نہیں ہو رہا۔
چھیدے یار چھوڑو بلال کو وہ ہمیں تنگ ہی نہ کرے اس کے ہاتھ قنون سے بھی لمبے لگ رہے ہیں تم کوئی اور آسامی ڈھونڈو۔
پتہ کرو آجکل گندم کون کون ذخیرہ کر رہا ہے اور کہاں کہاں‌رکھ رہا ہے۔اور پوچھو ہمارا حصہ الگ نکالا ہے کہ نہیں۔
اور شمشاد صاحب آپ بھی کوئی خیر خبر لایئے نہ باہر کی کیا ہو رہا ہے بازار میں آجکل۔
مغل صاحب مغلیہ دور سے نکلئے اور اپنے پیٹ کی سوچیئے اگر ایسا ہی رہا تو بھوکے مرنا پڑے گا۔
اور وجی کاکا تم سناو کون ہو کہاں رہتے ہو کیا کرتے ہو تھانے کیسے آمد ہوئی۔ اپنے اردگرد کی سناو علاقے میں امن ہی ہے نہ۔
چلو اب سارے کھٹرے کھڑے میرا منہ کیوں تک رہے ہو اپنے اپنے کاموں پر نکل جاو اور کل مجھے رپورٹ چاہئے۔ تھانے سے اوئے مر گیا اوئے لٹیا گیا کی آوازیں آنی چاہیں۔ چلو شاباش نکلو اب۔
اور سنو شمشاد صاحب یہ گھر میں راشن پانی ختم ہو گیا ہے وہاں کچھ سودا سلف پہنچا آو۔ دیکھو کون کون گوشت کو پانی لگا کر بیچتا ہے اس سے اپنا حصہ وصول کرو اور دیکھو کون سے جو مرچ میں اینٹیں پیس رہا ہے اس سے بھی کچھ وصول کرو کچھ دالیں بھی لے جانا۔چلو شاباش جلدی واپس آنا۔
 
پپو

محفلین
دیکھا میں نہ کہتا تھا سب اپنی اپنی میں پڑے ہیں اور یہ جو جیب کترے ہیں سب کی پشت پناہی میں جو آدمی ہے میں نے س کا پتہ کرلیا ہے اگر کہیں تو کل لے آؤں اسے مجھے پتہ ہے شمشاد بھائی گوشت اور دیگر سامان لے لیکر اپنے گھر دے آئیں‌ ہیں‌ اور ان سب دوکانداروں کہہ رہے تھے یہ نیا تھانیدار اپنا یا ر ہے
 
شمشاد

لائبریرین
ایسی کوئی بات نہیں ہے جی، وہ اصل میں میں دوسرے تھانے کی حدود میں اپنی جیب کٹوا بیٹھا ہوں۔ آپ بیشک ادھر سے معلومات لے لیں۔
 
چاند بابو

محفلین
میں گیا تھا جی آج یہ سب کچھ لینے لیکن میری جیب ہی کٹ گئی۔

اوئے ہوے پتہ نہیں کب سمجھ آئے گی تمہیں کاکا۔ او یار تمہیں پیسے جیب میں رکھنے اور ان پیسوں سے سودا خریدنے کے لئے کس نے کہا تھا۔ نا مجھے بتاو کہ تم نے دنیا میں کون سا تھانیدار دیکھا ہے جو پیسے دے کر سودا خریدتا ہے۔ یار مجھے لگتا ہے کہ آپ سٹھیا گئے ہو اور قنون کی باتیں بھول گئے ہو۔
جا یار دوبارہ جا اور سودا جلدی سے گھر پہنچا کر آ۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب کیا فیدا جی سودا لے کر گھر جا کر دینے کا، وہ تو تھانیدارنی صاحبہ نے نزدیکی ہوٹل سے منگوا کھانا بھی کھا لیا۔ اور پیپسی بھی پی لی۔
 
چاند بابو

محفلین
دیکھا میں نہ کہتا تھا سب اپنی اپنی میں پڑے ہیں اور یہ جو جیب کترے ہیں سب کی پشت پناہی میں جو آدمی ہے میں نے س کا پتہ کرلیا ہے اگر کہیں تو کل لے آؤں اسے مجھے پتہ ہے شمشاد بھائی گوشت اور دیگر سامان لے لیکر اپنے گھر دے آئیں‌ ہیں‌ اور ان سب دوکانداروں کہہ رہے تھے یہ نیا تھانیدار اپنا یا ر ہے

چھیدے بہت اچھے جا رہے ہو۔ لیکن کچھ باتیں سب کے سامنے کرنے والی نہیں ہوتیں۔ وہ جو بندہ ہے وہ اپنا ہی بندہ ہے اس پر ہاتھ نہیں ڈالنا۔ اور یہ پتہ کرو شمشاد صاحب کیا واقعی ہمیں ڈبل کراس تو نہیں کر رہے۔ باقی دوکانداروں کو جو بھی کہتے ہیں کہنے دو آخر ہم نے ہی ان کی ٹور شور بھی تو بنانی ہے۔ پاگل ایسا ہو گا تو ہی لوگ اپنے کام اسے کہیں گے نہ۔
 
چاند بابو

محفلین
اب کیا فیدا جی سودا لے کر گھر جا کر دینے کا، وہ تو تھانیدارنی صاحبہ نے نزدیکی ہوٹل سے منگوا کھانا بھی کھا لیا۔ اور پیپسی بھی پی لی۔

اوئے کاکا اوئے کاکا ۔ کیا کروں اب میں تمھارا یار مجھے سمجھ نہیں آ رہی ہے او یار کیوں مجھے بھوکا مارنے کا ارادہ ہے۔ او بھائی صاحب تھانیدارنی تو پہلے بھی ہوٹل سے ہی منگوا کر کھاتی ہے یہ سودا تو تھانیدار کے کھانے کے لئے جاتا ہے اور سن اگر تو سامان لے کر نہ گیا تو مجھے آج بھوکا سونا پڑے گا۔ او یار تمہیں اتنا بھی پتہ نہیں ہے کہاں کی ہے ساری عمر تھانیداری تم نے مجھے تو لگتا ہے کہ ساری سروس میں کھڈے لائن ہی لگے رہے ہو تم یار۔
او جا بھائی جلدی کر سودا دے آ ورنہ اپنے گھر میں جو کچھ بھی پکا ہے وہ ادھر تھانے لے آ دونوں مل کر کھائیں گے۔
اور دوسری بات کیا خیال ہے آج یا کل سارے علاقے کا ایک دورہ نہ کر لیں لوگوں کو بھی پتہ چلے کہ ایک اتھرا تھانیدار آیا ہوا ہے تھانے میں؟
 
چاند بابو

محفلین
اچھا ہوا
کب سے تنخواہ نہیں دی تھی میری

ادھر آ بھئی کون کےیہ تنخواہ مانگنے والا۔ سن کاکا اب یہ تمہیں تنخواہ دے بھی نہیں سکتے کیونکہ اب تو یہ خود کمیشن پر گزارہ کر رہے ہیں۔ میں ہو یہاں کا نیا تھانیدار اگر تنخواہ کی بات کرنی ہے تو مجھ سے بات کر اور یہ بتا کہ تم اتنے دنوں سے تھے کدھر۔ کتنے دن ہو گئے مجھے چارج سنبھالے لیکن تمہاری شکل میں آج دیکھ رہا ہوں۔تمہیں نہیں پتہ تھا کہ بڑے ساب کو سلام کرنا ہے۔
چل اپنا تعارف کروا اور بتا کہ تمہارے ذمے پچھلے تھانیدار نے کون سا علاقہ لگایا تھا اور اس علاقے کی آمدن کہاں ہے۔جلدی کر جلدی کوئی بہانہ نہیں چلے گا مجھے پورا حساب چاہئے۔
 
پپو

محفلین
تو جناب ایسے کہیں نا وہ جیب تراش ٹولے کے سرغنہ سے کہہ کر شمشاد بھائی کے پیسے تو واپس دلوا دیں ابھی پوار مہینہ پڑا ہے کہاں سے خرچ کریں گے
 
وجی

لائبریرین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]چاند بابو آپ کو شمشاد بھائی کو سمجھا کر بھیجنا تھا کہ آپ لوگوں سے وصولیاں کرو اور اس میں کچھ حصہ ان جیب کتروں‌کا بھی رکھتے تو کیا آپ کی جیب کتتی خیر اب سبق سیکھ گئے ہونگے شمشاد بھائی اب احتیاط کریں گئے امید جس کی نہیں ہے:rolleyes:
اور میں کہا سے آیا ہوں اس کی فکر نہ کرہں چاند بابو آپ کو پہلے ہی بتادیا تھا آپ نہ گھبرائیں ہم آپ کی مدد کے لیے ہیں
[/FONT]
 
اچھا تو یہ بات ہے پھرتو آپ اپنے ہی بندے ہو۔ تو چلو ایسا کرو گامے کنٹٹے کے پاس چلے جاو اور بولنا کہ ساب نے سلام بھیجا ہے اور کہا ہے کہ کل تھانے حاضر ہو اور آج کی تمام جیب کتری کی تفصیل اور حساب کے ساتھ آئے۔ اور سنو اپنا حصہ الگ سے نہ نکال لینا تمام لوگوں کا حصہ ہم خود بانٹیں گے۔
 
چاند بابو

محفلین
تو جناب ایسے کہیں نا وہ جیب تراش ٹولے کے سرغنہ سے کہہ کر شمشاد بھائی کے پیسے تو واپس دلوا دیں ابھی پوار مہینہ پڑا ہے کہاں سے خرچ کریں گے
اوے چھیدے اتنا عرصہ ہو گیا ہمارے ساتھ کام کرتے ہوئے اور ابھی تک یہ بھی نہیں سمجھے کہ پولیس والے تنخواہ پر گزارہ نہیں کرتے ہیں اگر وہ تنخواہ پر ہی بیٹھے رہیں تو ان کے گھروں میں تو روز فاقے ہوں پاگل یہ تنخواہ تو ہم لوگوں کا وظیفہ ہے جو ہم خیرخریت کے لئے الگ نکالتے ہیں۔
اور شمشاد صاحب نے ابھی تک خود کیوں نہیں کہا اپنے پیسوں کی واپسی کا اس کی یہیں‌وجہ ہے کہ انہیں‌پتہ ہے کہ ان کی خیر خریت کے پیسے مناسب جگہ تک پہنچ چکے ہیں۔
 
چاند بابو

محفلین
کہاں چلے گئے یہ سارے کام چور؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کہاں ہو بھئی سارے لوگ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
وجی

لائبریرین
جناب وہ گامے کنٹٹے نہیں وہ تو گامے کان کٹے ہے اس کو اتنا سمجھایا لیکن مجال ہے جو وہ سمجھا ہو میری بات پھر جب میں نے آپ کا ذکر کیا تو وہ گرم ہوگیا اور مجھا سے لڑنے لگا اور کہنے لگا کہ صاحب ہمارے لیے کسی کو چھوڑتے ہی نہیں اور سب کی جیب ہلکی کردیتے ہیں اور ہم ٹھہرے ذرا شریف جیب کترے تو اب جس کے پاس آٹے کے پیسے ہوں اس کی کیا کوئی جیب کاٹے اور جن کی جیب بھری ہوتی ہے اس پر ہاتھ صاف کرو تو صاحب پکڑ لیتے ہیں اب کریں تو کیا
 
پپو

محفلین
جناب میں ادھر ہی ہوں گھر میں آٹا نہیں تھا وہ لینے گیا تھا مجھے کیا پتہ تھا اس کام میں سارا دن لگ جاتا ہے تھانیدار جی کیا بتاؤں اتنا رش تو بالی وڈ کی ہٹ فلم کے پہلے شو کی ٹکٹیں لینے والوں کا نہیں ہوتا جی کیا منظر دیکھنے کو ملے جناب بوڑھے بوڑھے آدمی اور بوڑھی مائیاں بچاری لائن میں لگی ہوئیں تھیں جب تھک جاتی تو لائن سے باہر نکل کر ذرا سستانے کو بیٹھ جاتی اور تب تک لائن اور بڑھ جاتی اور وہ پھر پیھچے رہ جاتی نہ پوچھو جی میں تو خون کے آنسو روتا رہا جی تھانیدار جی یہ ہمارے ملک میں ہو کیا رہا ہے اور ہاں آٹا مجھے ابھی بھی نہیں ملا کل پھر جانا ہے اس لئے ذرا دیر سویر ہوجائے تو پریشان نہ ہو جانا
 
او جا اوے کاکا اس بندے کو اٹھا کے تھانے لے آ اور پانجا فٹ کر اس کو پھر اس کی عقل ذرا ٹھکانے آئے گی۔
 
چاند بابو

محفلین
جناب میں ادھر ہی ہوں گھر میں آٹا نہیں تھا وہ لینے گیا تھا مجھے کیا پتہ تھا اس کام میں سارا دن لگ جاتا ہے تھانیدار جی کیا بتاؤں اتنا رش تو بالی وڈ کی ہٹ فلم کے پہلے شو کی ٹکٹیں لینے والوں کا نہیں ہوتا جی کیا منظر دیکھنے کو ملے جناب بوڑھے بوڑھے آدمی اور بوڑھی مائیاں بچاری لائن میں لگی ہوئیں تھیں جب تھک جاتی تو لائن سے باہر نکل کر ذرا سستانے کو بیٹھ جاتی اور تب تک لائن اور بڑھ جاتی اور وہ پھر پیھچے رہ جاتی نہ پوچھو جی میں تو خون کے آنسو روتا رہا جی تھانیدار جی یہ ہمارے ملک میں ہو کیا رہا ہے اور ہاں آٹا مجھے ابھی بھی نہیں ملا کل پھر جانا ہے اس لئے ذرا دیر سویر ہوجائے تو پریشان نہ ہو جانا
ارے پاگل کہاں عام بندوں کی طرح خوار ہوتے پھر رہے ہو۔تم ایسا کرو کل پھر وہیں جانا اور دیکھنا کہ کونسا مشکوک بندا ہے جو آٹا لے جا رہا ہے بس اس کو گاڑی میں ڈالنا اور لے آنا تھانے آٹا تمھارا اور بندا ہمارا۔
 
وجی

لائبریرین
صاحب ہم تو سیدھے سادہ لوگ ہیں یم سے یہ اٹھنے ٹھانے کی کاروایئاں نہیں ہونگی یہ تو آپ کو یہ کرنی پڑے گی کیونکہ اگر یمیں اٹھاتے کسی نے رپوٹ کردی تو ہم تو پس گئے نا اور آپ نے آٹھایا تو کس میں مجال ہے جو آپ کو پکڑے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top