اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کوئی تھانہ بغیر ڈرائنگ روم کے بھی ہوا ہے کبھی؟

اور نو، نو نمبر کے تو کئی ایک رکھے ہیں بوقتِ ضرورت استعمال کرنے کو۔
:wink:
 

ظفری

لائبریرین
ارے جلدی جلدی ۔۔۔۔ اسٹیشن صاف شاپ کرلو ۔۔۔ آئی - جی ظفری کسی بھی وقت چھاپہ مار سکتے ہیں ۔ :wink:
 

فریب

محفلین
شمشاد بھائی جلدی سے اپنے دراز صاف کر لیں کہیں‌ مک مکا نہ کرنا پڑ جائے آئی جی صاحب کے ساتھ
 

شمشاد

لائبریرین
مک مکا کیا کرنا ہے، وہ اپنی دھاڑی لینے آ رہے ہیں

اور ہاں پرچہ کٹوانا ہے تو ادھر محرر کے پاس جائیں ادھر میرے کمرے میں کیا کر رہے ہیں۔
 

فریب

محفلین
محرر صاحب تو 2 دن کی چھٹی پر تھے کل آئیں گے اس لیے آپ کے کمرے میں آیا ہوں اور مخالف پارٹی کو ذرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمجھا کریں ناں
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا ٹھیک ہے
ذرا بھاگ کے سامنے والے کھوکھے سے دو دستے کاغذ اور دو پیکٹ گولڈ لیف کے تو لانا، اور ہاں آتے آتے آدھ کلو دودھ پتی بھی کہتے آنا۔
میں لکھتا ہوں تمہاری رپورٹ۔
 

تیشہ

محفلین
:lol: :lol: سچ میں تھانوں میں کچھ ایسا ہی ہوتا ہے جو یہاں ہورہا ہے :lol: پاکستانی پولیس پاکستانی قوم ،۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں فریب آپ ہی کو یاد کر رہے تھے، اب آپ خود ہی اس سے پوچھ لیں کہ کیا بات ہے؟
 

فرذوق احمد

محفلین
ہاں جی میں پھر حاضر ہوا ہوں تھانہ محفل میں ۔۔کیا ظفری بھائی کے خلاف کاروائی کی گئی ہے یا نہیں انہوں نے شمشاد بھائی کے منہ کی بات چھینی تھی جو کہ بہت بڑا جرم ہے ۔۔

میں ایک پھر کہتا چلو۔۔انگریزی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر یہ کام نہ ہوا نہ تو آج تھانے کا آخری دن ہوگا :p
 

شمشاد

لائبریرین
حوالات میں تو پہلے ہی جگہ نہیں ہے، اب ظفری کو لا کر کہاں رکھنا ہے، فی الحال اس کا کیس سرد خانے میں ڈال دو کچھ مال پانی لے کر :wink:

اور کاکا تم بڑی باتیں کر رہے تھے، تمہارا وکیل ابھی تک نہیں آیا :cry: :(
 

قیصرانی

لائبریرین
لو جی، ظفری بھائی تو آئی جی کہ رہے ہیں‌اپنے حوالے سے۔ ویسے آیا جی کہ دیتے تو بہتر تھا۔ مگر شاید آیا جی سے بات کہیں اور چلی جاتی۔ کیسے پروفیسر صاحب :wink:
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے - ایسی کئی آئی جی ہیں، خود میری گھر والی، جب بھی اس کو بلاؤ، آگے سے “ آئی جی “‌ کہہ دیتی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
لو جی، ظفری بھائی تو آئی جی کہ رہے ہیں‌اپنے حوالے سے۔ ویسے آیا جی کہ دیتے تو بہتر تھا۔ مگر شاید آیا جی سے بات کہیں اور چلی جاتی۔ کیسے پروفیسر صاحب :wink:
بےبی ہاتھی
بلکل ۔۔۔ صیح کہا کہ بات کہیں اور چلی جاتی اور تمہاری باقی ماندہ پرورش بھی میرے گلے پڑ جاتی ۔
:wink: :lol:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top