اردو محفل کا پولیس اسٹیشن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

چاند بابو

محفلین
شمشاد بھائی آجکل کون انچارج ہے؟
میں کافی عرصے سے اس تھانے کی جیل سے غائب ہوں کوئی پکڑ نے نہیں آیا؟:mad:


جی میں ہوں انچارج۔
ارے صاحب آپ کو کون پکڑ سکتا ہے جناب آپ کے بھیجے ہوئے پیسے جو بڑی باقاعدگی سے آ رہے ہیں‌تو کس کی مجال ہے جو آپ کی طرف نظر اٹھا کر بھی دیکھے۔ دوسرا جناب آپ پر الزام ہی کیا ہے دو چار بم دھماکے ہی تو کئے ہیں اور باقی آپ کی سفارش ڈائریکٹ بڑے صاحب کی ہے تو جناب موجیں کریں آپ کو کوئی کچھ نہیں کہے گا۔
ویسے میں سوچ ہی رہا تھا کہ آپ کے پاس کوئی سپاہی بھیجوں وہ کیا ہے کہ پیٹرول، آٹا، دالیں سب کے نرخ بڑے بڑھ گئے ہیں تو جناب آپ کے بھیجے پیسوں سے تو دو من آٹا بھی نہیں ملتا آگے آپ خود ہی سمجھدار ہیں۔
 

چاند بابو

محفلین
تھانیدار جی آپ تھانے سے باہر بھی نکلا کریں اور دوسرے محلوں کی بھی سیر کیا کریں۔


ارے بھائی حیرت ہے کہ آپ کو بھی پتہ نہیں ہے کہ میں تو خفیہ خفیہ سارے شہر میں گھومتا رہتا ہوں بس اپنا آپ ظاہر وہیں کرتا ہوں جہاں‌ بہت ضرورت ہوتی ہے۔ باقی کہیں تو میں سارے محلوں میں اعلان کرتا پھروں گا لیکن پھر آپ کی ذمہ داری ہے کہ اگر کسی اجنسی والے سے پالا پڑ گیا تو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

چاند بابو

محفلین
مک مکا ہو سکتا ہے ۔۔ پیکیج کیوں نہیں ؟ شاباش ہے آپ پر ۔۔ بلکہ آفرین ہے ۔۔

آفرین تو آپ پر بھی ہے جناب نہ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ میری مرضی کے خلاف یہاں کوئی پیکج شیکج لے آئیں گے۔یار کیوں اپنی جان کے دشمن بنے ہوئے ہو تم سب لوگ مجھے لگتا ہے کہ میری دی ہوئی ڈھیل کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہو۔
سدھر جاو ورنہ بہت پچھتاو گے۔
 

پپو

محفلین
جی میں ہوں انچارج۔
ارے صاحب آپ کو کون پکڑ سکتا ہے جناب آپ کے بھیجے ہوئے پیسے جو بڑی باقاعدگی سے آ رہے ہیں‌تو کس کی مجال ہے جو آپ کی طرف نظر اٹھا کر بھی دیکھے۔ دوسرا جناب آپ پر الزام ہی کیا ہے دو چار بم دھماکے ہی تو کئے ہیں اور باقی آپ کی سفارش ڈائریکٹ بڑے صاحب کی ہے تو جناب موجیں کریں آپ کو کوئی کچھ نہیں کہے گا۔
ویسے میں سوچ ہی رہا تھا کہ آپ کے پاس کوئی سپاہی بھیجوں وہ کیا ہے کہ پیٹرول، آٹا، دالیں سب کے نرخ بڑے بڑھ گئے ہیں تو جناب آپ کے بھیجے پیسوں سے تو دو من آٹا بھی نہیں ملتا آگے آپ خود ہی سمجھدار ہیں۔
تھانیدارجی اگر کہیں‌تو میں کوئی کجھ کراں
 

شمشاد

لائبریرین
اندر لیان دی کوئی لوڑ نئیں، اونوں اوتھے ای کو کے، پکا کے نال آٹھ دس روٹیاں تے لسی دا بندوبست کر کے اطلاع دیو۔
 

تفسیر

محفلین
شمشاد بھائی۔ کیا یہ صحیح ترجمہ ہے

اندر لیان دی کوئی لوڑ نئیں، اونوں اوتھے ای کو کے، پکا کے نال آٹھ دس روٹیاں تے لسی دا بندوبست کر کے اطلاع دیو۔
اندر لانے کی کوئی ضرورت نہیں ان کو وہاں ہی ذبح کرکے پکا کے اس کے ساتھ آٹھ ، دس روٹیاں اور لسی کا بندوبست کرکے اطلاع دو;)
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے اب کھانے پینے کی باتیں اشاروں میں کرنا ہوں گی، یہاں تو اردگرد والے سب سمجھ جاتے ہیں اور بالکل ٹھیک ٹھیک سمجھ جاتے ہیں۔
 

تفسیر

محفلین
میرا خیال ہے کے پنجابی زبان کی ایک ننی منی کلاس میرے جیسے لوگوں کے لیے ہونی چاہیے جن کی زندگی ملک سے باہر گزری ہو اور اندون ملک سفر نہ کیا ہو۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
دو چار دن تھانے میں رہیں، ساری پنجابی آ جائے گی، ویسے " پنجابی فورم " کا الگ سے زمرہ ہے تو سہی۔
 

تفسیر

محفلین
کیا مطلب ۔۔۔ آپ نے سندھ ، بلوچستان اور صوبہ سرحد کے لوگ گرفتار نہیں کئے؟
تو اس کا مطلب آپ ملٹی لینگویج جیل خانہ نہیں چلا رہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top