اردو محفل کی فضا اور آپکی رائے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
یہ بھی ٹھیک ہے ، مگر ان کی خوراک بندے ہیں ، میرا مطلب ہے کہ روزانہ کسی ایک ممبر کی ڈیوٹی لگا دیں کہ وہ ان سے ماحولیات پر گفتگو کیا کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرنی صرف گفتگو ہے ۔۔
وسلام
 
بار ش کی وجہ سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ۔ میں سوچا کہ اپنے ماحول کی ٹھنڈک کا احساس آپ کو بھی کروا دوں۔ مذاق تھا۔ ویسے کون نہیں جانتا کہ محفل کی فضا کیسی ہے۔ یہاں تو ہم کسی کو بلاجھجک کہہ سکتے ہیں کہ جاؤ بھی جاؤ محفل میں جاؤ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور تمہاری یہ بوریت میں کیسے دور کروں؟ خالہ کے گھر بھیج کر یا "اسی" کالج کے دروازے کے آگے بھیج کر؟؟؟
 

پاکستانی

محفلین
السلام علیکم، پہلے تو بتائے کہ یہ فضا محفل کی کوئی نئی ممبر ہے کیا۔ جس کے بارے میں اتنے اصرار کے ساتھ رائے مانگی جا رہی ہے؟:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
منیر بھائی السلام علیکم

آج عرصہ بعد آپ کو محفل میں دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ ایک دفعہ تو میں بھی چونک گیا اور ذرا قریب ہو کر سکرین پر دیکھا کہ یہ "پاکستانی" ہی لکھا ہے ناں۔

کہیے کیسے مزاج ہیں؟ کہاں ہیں؟ طہ اور سارہ کیسے ہی؟ مزید کوئی اضافہ ۔۔۔ میرا مطلب ہے ان کا کوئی اور بہن بھائی؟

جواب کا انتظار رہے گا۔
 

پاکستانی

محفلین
بہت شکریہ شمشاد بھائی، آپ کی یاداشت کمال کی ہے بہرحال اللہ کا بہت بڑا احسان ہے اس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔
بچے دو ہی اچھے ۔۔۔ محکمہ بہبود آبادی زندہ باد
باقی آپ سنائیں کیسے مزاج ہیں، بچے اور بھابی کیسی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
منیر بھائی بہت شکریہ آپ کا۔
الحمد للہ سب خیریت ہے۔
آپ نے ایسی کیا مصروفیات پال رکھی ہیں کہ اردو محفل کو کچھ وقت نہیں دے سکتے۔
آج تو آپ کے آنے کی وجہ سے محفل کی فضا بہت مسرور ہو گئی ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
روزی روٹی بہت اوکھی ہے شمشاد بھائی، اب انشاءاللہ روزانہ کی حاضری لگے گی۔ ابھی اجازت دیجیئے کل انشاءاللہ تفصیل کی بات ہو گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top