اردو محفل کے اکیاون ہیرو

رحمن ملک

محفلین
میرا خیال ہے کہ آپ ذرا بات کو کہیں اور طرف لے گئے صاحب ؛حلا نکہ خوشی آپا یا اس فورم میں اور بھی جتنی ہستیاں ہیں ۔سب کی سب میرے لئے احترام کے قابل ہیں۔جہاں تک رہی بات والدہ صاحبہ کے نین کی۔تو بھائی ان کی آنکھوں کو دیکھنے کے لئے تو اب ساری عمر تڑپنا ہی لکھا ہے۔اللہ ان کو غریق رحمت کرے۔
 

فاتح

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ آپ ذرا بات کو کہیں اور طرف لے گئے صاحب ؛حلا نکہ خوشی آپا یا اس فورم میں اور بھی جتنی ہستیاں ہیں ۔سب کی سب میرے لئے احترام کے قابل ہیں۔جہاں تک رہی بات والدہ صاحبہ کے نین کی۔تو بھائی ان کی آنکھوں کو دیکھنے کے لئے تو اب ساری عمر تڑپنا ہی لکھا ہے۔اللہ ان کو غریق رحمت کرے۔
تب شاید آپ الفاظ کے درست استعمال سے نا واقف ہیں۔ والدہ صاحبہ کا حوالہ بھی اسی لیے دیا تھا کہ آپ کے لیے سمجھنے میں آسانی ہو سکے کہ جن کا ہم احترام کرتے ہوں کم از کم ان کے متعلق یہ نہیں کہتے کہ:
سراپا قہر ۔جنگجو ہتھیاروں سے لیس یہ تیرے دو نین ۔۔۔۔۔۔اب بھی آپ کہتی ہیں ،کہ آپ کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ھے ۔آپ چاہو تو ان ہی ہتھیا روں سے کشتوں کے پشتے لگا سکتی ہیں۔
برا لگا ہو تو معذرت لیکن سمجھانا ضروری تھی
 
آخری تدوین:

رحمن ملک

محفلین
آپ نے خوشی آپا کے "نین" دیکھے ہیں؟ یقیناً نہیں۔ کوئی بات نہیں، گھر میں اپنی والدہ صاحبہ کے نین دیکھ لیجیے کہ خوشی آپا کے نینوں کی عمر اور نقشہ بھی تقریباً وہی ہے جو آپ کی والدہ صاحبہ کا۔ :)
فاتح صاحب ؛یہ تو بات صحیح ہے کہ مجھے الفاظ کے چناو کا سلیقہ نہیں تھا ۔پر آپ تو ایک پڑھے لکھے باشعور ،باہوش،اور اعلی درجہ کے قلم دان تھے ۔پر میرے اقتباس کے جواب میں آپ نے جو مجھ ناچیز کو سمجھانے کا انداز اپنایا ۔اس سے کم ازکم آپ کی ذہنی سطح میرے اوپر روز روشن کی طرح عیاں ھو گئی۔ شائد اب مجھے دوبارہ اپنے فیصلے پر غور کرنا ھو گا کہ آیا میں اس فورم کا حصہ رہوں یا نہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہائے ہائے ہائے عنوان ہی کتنا نشیلا ہے گویا گَردے کی چلم دہک رہی ہو۔ چرس اور گانجے کا حسین امتزاج لگتا ہے "چرونجا" ۔۔۔۔
میں تو کہتا ہوں ہو جائے پھر ایک مضمون "اردو محفل کے "چرونجا" شاپر"
لگے دم مٹے غم تارا رم پم پم
:laugh::laugh:
ہو جائے پھر فاتح بھائی:devil3:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کی فرمائش ہم نے پہلی ترجیح میں رکھی ہے ۔۔اب ذرا ملاحظہ کیجئے
واہ سئیں واہ۔۔۔ دیکھتا ہوں۔۔۔ :)

یہ "ہونا" آپ کی جانب سے ہے کہ آپ کے قلم کی نیرنگیوں کے تو ہم اسیر ہیں۔
یہ آپ کا حسن ظن ہے۔۔۔ لیکن سوچ رہا ہوں کہ "تذکرۃ الچرونجا" کچھ مدت کے لیے اٹھا رکھا جائے۔۔۔ کہیں اہل قلم ہم کو اپنی تحاریر کے مد مقابل نہ سمجھ لیں۔۔۔ :)
 
اگر ہیرو 51 ہیں تو لکھاری کو ملا کر تاش کے پتوں کا ڈیل مکمل ہو جاتا ہے۔
کچھ انھیں خیالات کا اظہار وارث بھائی بھی کر چکے ہیں۔ :) :) :)
لیکن 'اکیاون ہیرو' والی بات غلط ہے، اردو محفل کے اس" گنجفے" کے باون پتے ہیں آپ نے "حکم کے اِکّے" یعنی اپنے آپ کو چھوڑ دیا، بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ یہ بازی آپ کے بغیر مکمل ہو جائے سو اس باونویں پتے کا کچھ ذکرِ خیر:
 
Top