اردو محفل کے تمام محفلینز کے نام ۔۔۔ :)

ماہی احمد

لائبریرین
بہت اچھا لکھا ہے۔ عقلمند کو اشارہ کافی ہوتا ہے۔
اب کسی کو مجبور تو نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست کی جا سکتی ہے سو سب کے ساتھ میں درخواست کرنے والوں میں شامل ہوں۔
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------
نوٹ : مینگو پارٹی اتوار کو نہیں ہفتے والے دن کر لو کہ اتوار کو میرا دفتر ہوتا ہے۔
:) واقعی عقلمند کے لئیے اشارہ کافی ہونا چاہیے، جو اپنے ہوں انہیں مجبور بھی کیا جاسکتا ہے۔
اور
اگر گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو پھر انگلی ٹیڑھی کرنے کی دقت کی بجائے سیدھا ڈوئی اٹھا کر لے آنی چاہئیے:p
(سمجھ تے تُسی گئے ہوؤں گے:p)
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------
جواب نوٹ: شام کو تو فری ہوں گے نا!
سب لوگ تو ہفتے کو فری نہیں ہوتے ، خیر دیکھتے ہیں۔
ہم مینگو ویک سیلیبریٹ کر لیں گے :)
 
ماہی احمد

لائبریرین
ایک عظیم اردو فورم کے زوال پر دکھ ہے لیکن افسوس کہ زوال کے اسباب دور کرنے کی کوشش نہیں کی جا رہی بلکہ نشان دہی کرنے والوں کو "دور" کرنے کا راستہ اپنایا گیا ۔ اراکین و قارئین جیسے بھی ہوں اس سے فورم کو کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ اردو محفل کا یہ اعجاز ہے کہ اس نے مجھ جیسوں کو برداشت اور تحمل سے روشناس کروایا اور ما فی الضمیر کے مؤثر اظہار کا سلیقہ عطا کیا ، ہاں فرق تب ضرور پڑتا ہے جب بگڑتے معاملات کو وقت پر سدھارا نہ جائے یا پھر سدھارنے کی کوشش کرنے والوں کو یوٹیلٹی سٹورز کے کسٹمرز سمجھ لیا جائے ۔
نو کمنٹس :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
ماہی احمد بہنا آپ کا شکریہ کہ آپ نے اردو محفل میں موجود رنجشوں کو دور کرنے کی طرف توجہ دلانے کیلئے اتنی خوبصورت کوشش کی۔ جزاک اللہ
اردو محفل کو ایک ہی زبان کا کلچرل ملغوبہ سمجھ لیں گو کہ اس میں زیادہ کلچر پاکستانی ہے لیکن پاکستانی کلچر میں بھی مختلف النوع کے نظریات موجود ہیں۔ ایسے میں نظریات کی ٹکر تو لا محالہ ہے اور تلخی بھی پیدا ہو سکتی ہے لیکن کسی بھی رکن کا تلخی کو اتنا بڑھانا کہ ایک دوسرے کی ذات پر حملے شروع ہو جائیں تو عجیب لگتا ہے کہ کس مچھلی منڈی میں آ گئے ہیں۔ حتی الوسع کوشش کرنی چاہئے کہ ایسی نوبت نہ آئے اور گر آ جائے تو سیدھا سادا انتظامیہ کو رپورٹ کر دیں۔

باقی میں اردو محفل میں محبتوں کی نشوونما اور نفرتوں ،کدورتوں کے خاتمے کے لئے دعا گو ہوں۔۔ دلی طور پر بھی اور عملی طور پر بھی۔ :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
زاویہ سے اقتباس سے بالخصوص، اور بیچ میں کچھ باتوں سے یوں ہی طبیعتاً غیر متفق ہوں، مجموعی طور پر، اچھا لکھا ہے اور چونکہ انما الاعمال بالنیات، سو اس کاوش، اس خط اور اس پیار کے پیک کی حوصلہ افزائی اور عزم کی ستائش کی جاتی ہے! :)
اب صبح ہو چلی ہے تو السلام علیکم صاحب ! صبح بخیر :)
مہدی بھائی ، میرا خیال یہ ہے اگر زاویہ کے اس اقتباس کو از سالم پرکھا جائے تو بہت سے سوال جنم لے لیتے ہیں ، بہت سے نقطے مرکز سے ہٹ جاتے ہیں ،،، مگر اس کو باقی کے تمام متن ، یعنی جس مضمون کے تحت اس ٹکڑے کو لکھا گیا ، اس کے ساتھ ملا کر تجزیہ کریں تو بات کسی حد تک طبیعت میں اتر جاتی ہے :)
( محض ذاتی خیال ہے )
 
آخری تدوین:

علیک السلام! صبح شاد۔
بات کا محض دل میں اتر جانا کفایت نہیں کرتا، درست ہونا بھی شرط ہے۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
اب صبح ہو چلی ہے تو السلام علیکم صاحب ! صبح بخیر :)
مہدی بھائی ، میرا خیال یہ ہے اگر زاویہ کے اس اقتباس کو از سالم پرکھا جائے تو بہت سے سوال جنم لے لیتے ہیں ، بہت سے نقطے مرکز سے ہٹ جاتے ہیں ،،، مگر اس کو باقی کے تمام متن ، یعنی جس مضمون کے تحت اس ٹکڑے کو لکھا گیا ، اس کے ساتھ ملا کر تجزیہ کریں تو بات کسی حد تک طبیعت میں اتر جاتی ہے :)
( محض ذاتی خیال ہے )
زاویہ سے اقتباس سے بالخصوص، اور بیچ میں کچھ باتوں سے یوں ہی طبیعتاً غیر متفق ہوں، مجموعی طور پر، اچھا لکھا ہے اور چونکہ انما الاعمال بالنیات، سو اس کاوش، اس خط اور اس پیار کے پیک کی حوصلہ افزائی اور عزم کی ستائش کی جاتی ہے! :)
دراصل یہ زاویہ کے چیپٹر "ناشکرا انسان " کا آخری حصہ ہے۔ اگر آپ لوگوں نے نہیں پڑھا ہوا تو میں پورا چیپٹر دکھاؤں آپ لوگوں کو؟ :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
دراصل یہ زاویہ کے چیپٹر "ناشکرا انسان " کا آخری حصہ ہے۔ اگر آپ لوگوں نے نہیں پڑھا ہوا تو میں پورا چیپٹر دکھاؤں آپ لوگوں کو؟ :)
ہم (رعب جھاڑتے ہوئے) :cool: : اے لڑکی بات سُن !! ۔۔۔۔ ہم بڑے گھگ ہوتے ہیں ، یہ سب کا سب خان صاحب کی زبان سے سنا تھا ، ابھی تک بھولے ناہیں۔ :sneaky:
لڑکی (ماتھے پر ہاتھ رکھے): ستیاناس!! :cautious: ایک تو یہ سیاپا بابا جان لے کر چھوڑے گا o_O ۔۔۔ بات کیا کہو ، جواب کیا آتا ہے !! :noxxx:
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہم (رعب جھاڑتے ہوئے) :cool: : اے لڑکی بات سُن !! ۔۔۔ ۔ ہم بڑے گھگ ہوتے ہیں ، یہ سب کا سب خان صاحب کی زبان سے سنا تھا ، ابھی تک بھولے ناہیں۔ :sneaky:
لڑکی (ماتھے پر ہاتھ رکھے): ستیاناس!! :cautious: ایک تو یہ سیاپا بابا جان لے کر چھوڑے گا o_O ۔۔۔ بات کیا کہو ، جواب کیا آتا ہے !! :noxxx:
بہت بہتر بابے :p
 
حجاز ایسا بھی تو ہو سکتا ہے جو آپ کے زاویے سے درست ہو وہ میرے سے غلط۔ :)
ایسے میں۔۔۔ ؟؟؟
ایسے میں ہم کہہ چکے ہیں کہ ہم اس سے اپنے تئیں غیر متفق ہیں! :)
ایک وضاحت یہ کر دی جائے کہ صحیح اور غلط کا تعلق منطقی اعتبار سے انفاس سے نہیں ہوتا، حق حق اور باطل باطل ہوا کرتا ہے، (البتہ اس بات کو ہمارے پڑھے لکھے معاشرے میں بھی نہیں سمجھا جاتا تو میں کاٹے کے لیے تیار ہوں) :)
 
شکراْ
یہ صرف رمضان سے پہلے تک اور ورلڈ کپ کے میچوں تک محدود ہے۔ کرکٹ سے اب توبہ کرلی ہے
اجائیں ورلڈ کپ کے دھاگےمیں۔ میری پسندیدہ کوریا ہے اور فیورٹ ارجنٹائن

ویسے ایک مرتبہ پیلے سے ملنے ک اتفاق ہوا۔ ایک مرتبہ سئیول کے ہوٹل میں جارہا تھا کہ لفٹ سے پیلے برامد ہو۔ پہچان کر میں نے اس سے ہاتھ ملایا۔ اس نے بھی بہت گرم جوشی سے۔ اچھا ادمی تھا
 
Top