محب علوی
مدیر
ماوراء نے کہا:محب علوی نے کہا:قرال تم ہی ناظم بن جاؤ اور لیڈ کرو اسے۔
یہ وطن تمہارے حوالے ساتھیو
تم؟؟ ادب سے بات کرو۔ بزرگ ہیں وہ۔ “آپ“ کہہ کر پکارتے ہیں۔
بس محب۔۔۔اتنا ہی کام کرنا تھا تم نے؟مجھے پتہ تھا۔باتیں باتیں باتیں۔۔۔میں تو حیران ہوں کہ تم نے یہ لسٹ کیسے بنا لی تھی۔
ادب سے بات کروں اور ‘آپ‘ کہوں ، کہہ کون رہا ہے یہ تو دیکھے ذرا کوئی۔ میں تم سے بڑا ہوں کبھی تم نے اتنے ادب آداب سے بات کی ہے مجھ سے
قرال کی عمر کا میں نے حساب لگایا ہے تو کچھ سال مجھ سے کم ہی بنتی ہے اور ویسے بھی قرال ماڈرن بزرگ ہے سمجھی تم
تھوڑا کام ہے جو کر دیا ، ذرا اس لسٹ میں سے آدھوں کے لیے بندوں کے نام ہی لکھ دو تو لگ پتہ جائے تمہیں۔ ہر وقت کام کام کام کا رونا روتی رہتی ہو اور کام کم اور باتیں زیادہ اور اس سے بھی زیادہ آرام۔
اب حیران ہونا چھوڑو اور کام کرنا شروع کرو۔ اب تو قرال اور فرذوق بھی تیار ہیں۔ شگفتہ اور شمشاد کو بھی تیار کر لیتے ہیں مگر کام کرنے والی تو بنو