مبارکباد اساتذہ کا عالمی دن

لاریب مرزا

محفلین
آج اساتذہ کا عالمی دن ہے۔ آج سکول میں طالبات نے یہ دن بہت جوش و خروش کے ساتھ منایا.. تمام اساتذہ کو کارڈز، چاکلیٹس، غبارے، اور بہت سی نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ کچھ سرپرائزز بھی دئیے گئے۔ :daydreaming: ہم طلبہ کی محنت، لگن اور بے تحاشا پیار کو محفلین کے ساتھ شریک کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اس موقع پر سب سے پہلے ہم اردو محفل کے استادِ محترم الف عین انکل کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیں گے جو ہم سب محفلین کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور اردو محفل کے لیے ان کی بہت سی خدمات ہیں۔ :)

اس کے بعد ہم محمد وارث کو خراج تحسین پیش کریں گے جو اب ناظم تو نہیں ہیں لیکن جہاں ضرورت ہو وہ سب کی رہنمائی کرتے ہیں۔ ان کی موجودگی کے بغیر اردو محفل ادھوری سی لگتی ہے۔ اور ہاں!! ہم چپکے چپکے ان سے بہت کچھ سیکھتے رہتے ہیں۔ جس میں سرِ فہرست تحمل مزاجی ہے۔ :) ہم غصے میں ہوں تو گولہ باری تک نوبت آ جاتی ہے۔ :p ان کی طرح انتہائی تحمل سے جواب دینا کبھی ہم سیکھ ہی جائیں گے۔ :)

اور آخر میں ہم محفل کے ناظم ابن سعید کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیں گے جو پسِ پردہ رہتے ہوئے سب کے رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ہم اچھے سے جانتے ہیں کہ نظامت بہت بڑا دردِ سر ہے۔ لیکن انہوں نے جس احسن طریقے سے اردو محفل کے تمام معاملات کو سنبھالا ہوا ہے، حقیقتاً قابلِ تحسین ہے۔ ان سے بھی ہم چپکے چپکے بہت کچھ سیکھتے رہتے ہیں جس میں سرِ فہرست ہے گہری سی مسکراہٹ :):):) لیکن ہم ان کی طرح مسکرا نہیں سکتے کیونکہ ایسی مسکراہٹ بس انہی کا خاصہ ہے۔ :) ہم نے کبھی کبھی غصے میں بھی بات کرنی ہوتی ہے۔ :p

اس کے علاوہ اردو محفل میں موجود تمام اساتذہ اور اس کے علاوہ تمام سینئر اور قابل محفلین جن سے ہم کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے ہیں اور جو ہمارے لیے استاد کا درجہ ہی رکھتے ہیں، سب کو اس عالمی دن کے موقع پر بہت مبارکباد!! :)

اب ہم طالبات کی محنت یہاں شریک کرتے ہیں۔ :daydreaming:
20161005_105145_zpsa3oh4yee.jpg

FB_IMG_1475667104137_zpsyvfogy0y.jpg

20161005_105311_zpsis4paauz.jpg

FB_IMG_1475667119837_zpshokvt1zu.jpg

20161005_102707_zpsmdti4ild.jpg

20161005_103208_zpsqhsvxlwv_edit_1475669553327_zpsqagwtgjh.jpg


FB_IMG_1475667214342_zpsmabgwb41.jpg

FB_IMG_1475667111915_zps2rnx49du.jpg

FB_IMG_1475667167387_zpsiimy5k4p.jpg

FB_IMG_1475667152926_zpscajzmy7p.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ لا ریب۔ اور صحیح معنوں میں تو یہ دن آپ کو مبارک ہو کہ آپ ہی استاد ہیں، نونہالوں کی آبیاری کر رہی ہیں، حزاک اللہ۔

بائے دا وے، جب ہم اسکول میں تھے تو ایسی کوئی روایت نہیں تھی، ورنہ اپنی کسی "مِس" کو کوئی پھول کوئی چاکلیٹ ہم بھی دے دیتے۔ :)
 
آخری تدوین:
محفل پر موجود تمام اساتذہ کو مبارک ہو۔
میری طرف سے میرے نرسری سے لے کر بیچلر تک کے تمام اساتذہ بشمول قاری صاحب کے لئے بہت سی دعائیں اور مبارک باد۔
 

اے خان

محفلین
طلباء کا پیار قابل دید ہے۔ہماری طرف سے آپ کو مبارک باد۔۔۔۔۔اور ہاں محفل میں جتنے بھی اساتذہ ہے ان کو میری طرف سے ڈھیر سارے مبارک باد
 

لاریب مرزا

محفلین
شکریہ لا ریب۔ اور صحیح معنوں میں تو یہ دن آپ کو مبارک ہو کہ آپ ہی استاد ہیں، نونہالوں کی آبیاری کر رہی ہیں، حزاک اللہ۔
ہمیں تو مل چکی مبارکباد.. یہ تو ہم نے سوچا کہ ہم اردو محفل کے اساتذہ کو بھی شریک کریں۔ سو یہ ایک متعلم کی طرف سے مبارکباد سمجھیں :)
بائے دا وے، جب ہم اسکول میں تھے میں تو ایسی کوئی روایت نہیں تھی، ورنہ اپنی کسی "مِس" کو کوئی پھول کوئی چاکلیٹ ہم بھی دے دیتے۔ :)
یہ عالمی دن شاید اب متعارف ہوئے ہیں۔ لیکن خیر ہمارے لیے چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا باعث ہیں۔ :)
ہمیں افسوس ہے کہ آپ کے وقتوں میں ایسی روایت کی عدم موجودگی میں آپ کسی "مس" کو پھول یا چاکلیٹ دینے سے محروم رہ گئے۔ :p
 

لاریب مرزا

محفلین
تمام اساتذہ کرام کو دلی دعاؤں بھی مبارک باد
اس بار اک خرچہ اور بڑھا ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں شراکت پر
شکریہ!! :)
آپ کا خرچہ کیسے بڑھا نایاب بھائی؟؟ اور پلیز یہاں خرچوں کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ :unsure: پھر لڑی میں لڑائی شروع ہو جائے گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ہمیں افسوس ہے کہ آپ کے وقتوں میں ایسی روایت کی عدم موجودگی میں آپ کسی "مس" کو پھول یا چاکلیٹ دینے سے محروم رہ گئے۔ :p
ہاں یہ بہت بڑی محرومی ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ "مسوں" سے محروم نہیں رہے، چھٹی سے آٹھویں جماعت تک ہم استانیوں ہی سے پڑھتے رہے :)
 

لاریب مرزا

محفلین

نایاب

لائبریرین
آپ کا خرچہ کیسے بڑھا نایاب بھائی؟؟
پرسوں میری بٹیا رانی مجھے میسجنگ میں اپنے بنائے کارڈ وغیرہ دکھا کر مجھ سے تعریف کرواتی رہیں ۔
اور کہتی ہیں کہ پاپا " ٹیچرز ڈے " آ رہا ہے میں نے اپنی میم کو وش کرنا ہے ۔
اک اچھا سا کارڈ بنانا ہے نا ۔ اس لیئے کچھ چیزیں لینی ہیں ۔
آپ ماما سے کہہ دیں کہ مجھے منگوا دیں ۔ آج صبح علم ہوا کہ ہزار روپیہ وش کی نذر ہو گیا ۔
سو کہا کہ اک خرچہ اور بڑھا ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

لاریب مرزا

محفلین
پرسوں میری بٹیا رانی مجھے میسجنگ میں اپنے بنائے کارڈ وغیرہ دکھا کر مجھ سے تعریف کرواتی رہیں ۔
اور کہتی ہیں کہ پاپا " ٹیچرز ڈے " آ رہا ہے میں نے اپنی میم کو وش کرنا ہے ۔
اک اچھا سا کارڈ بنانا ہے نا ۔ اس لیئے کچھ چیزیں لینی ہیں ۔
آپ ماما سے کہہ دیں کہ مجھے منگوا دیں ۔ آج صبح علم ہوا کہ ہزار روپیہ وش کی نذر ہو گیا ۔
سو کہا کہ اک خرچہ اور بڑھا ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
جی اچھا!! لیکن یہ سب سکول کے سٹاک سے بنایا گیا ہے۔ طالبات سے کچھ نہیں منگوایا ہم نے، لیکن ظاہر ہے کہ ہر جگہ ایک جیسا اصول نہیں ہو گا۔ :)
 
ہاں یہ بہت بڑی محرومی ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ "مسوں" سے محروم نہیں رہے، چھٹی سے آٹھویں جماعت تک ہم استانیوں ہی سے پڑھتے رہے :)
آپ کی اس بات پر ہم نے اپنے تعلیمی سفر کا جائزہ لیا تو پایا کہ ہمیں پہلی دفعہ کسی استانی صاحبہ نے انجنئیرنگ کے دوسرے یا تیسرے سیمسٹر میں پڑھایا۔ :) :) :)
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک تو بڑے بوڑھے ہر وقت اپنے زمانے کا ذکر لے کر بیٹھ جاتے ہیں۔
ماشاءاللہ، آپ سے یہ لقب سننا باقی تھا، مرحبا :)

پہلی سے پانچویں کہاں پڑھیں کہ مسوں سے محروم رہے؟
پہلی سے پانچویں تک "ٹاٹ اسکول" میں جو تھا تو پانچویں تک لیکن اس میں کمرے صرف تین تھے جن میں سے ایک ماسٹروں کا تھا۔ اور ماسٹر بھی ایسے دہشتناک کہ اللہ اللہ :)
 
Top