لاریب مرزا
محفلین
آج اساتذہ کا عالمی دن ہے۔ آج سکول میں طالبات نے یہ دن بہت جوش و خروش کے ساتھ منایا.. تمام اساتذہ کو کارڈز، چاکلیٹس، غبارے، اور بہت سی نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ کچھ سرپرائزز بھی دئیے گئے۔ ہم طلبہ کی محنت، لگن اور بے تحاشا پیار کو محفلین کے ساتھ شریک کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اس موقع پر سب سے پہلے ہم اردو محفل کے استادِ محترم الف عین انکل کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیں گے جو ہم سب محفلین کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور اردو محفل کے لیے ان کی بہت سی خدمات ہیں۔
اس کے بعد ہم محمد وارث کو خراج تحسین پیش کریں گے جو اب ناظم تو نہیں ہیں لیکن جہاں ضرورت ہو وہ سب کی رہنمائی کرتے ہیں۔ ان کی موجودگی کے بغیر اردو محفل ادھوری سی لگتی ہے۔ اور ہاں!! ہم چپکے چپکے ان سے بہت کچھ سیکھتے رہتے ہیں۔ جس میں سرِ فہرست تحمل مزاجی ہے۔ ہم غصے میں ہوں تو گولہ باری تک نوبت آ جاتی ہے۔ ان کی طرح انتہائی تحمل سے جواب دینا کبھی ہم سیکھ ہی جائیں گے۔
اور آخر میں ہم محفل کے ناظم ابن سعید کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیں گے جو پسِ پردہ رہتے ہوئے سب کے رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ہم اچھے سے جانتے ہیں کہ نظامت بہت بڑا دردِ سر ہے۔ لیکن انہوں نے جس احسن طریقے سے اردو محفل کے تمام معاملات کو سنبھالا ہوا ہے، حقیقتاً قابلِ تحسین ہے۔ ان سے بھی ہم چپکے چپکے بہت کچھ سیکھتے رہتے ہیں جس میں سرِ فہرست ہے گہری سی مسکراہٹ لیکن ہم ان کی طرح مسکرا نہیں سکتے کیونکہ ایسی مسکراہٹ بس انہی کا خاصہ ہے۔ ہم نے کبھی کبھی غصے میں بھی بات کرنی ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ اردو محفل میں موجود تمام اساتذہ اور اس کے علاوہ تمام سینئر اور قابل محفلین جن سے ہم کچھ نہ کچھ سیکھتے رہتے ہیں اور جو ہمارے لیے استاد کا درجہ ہی رکھتے ہیں، سب کو اس عالمی دن کے موقع پر بہت مبارکباد!!
اب ہم طالبات کی محنت یہاں شریک کرتے ہیں۔