سید عمران
محفلین
یہ دلیل ، دلیل نہیں۔۔۔بھائی آپ نے دلیل رد کر دی تو میں نے اس کے بعد سے کوئی حوالہ نہیں دیا۔جب آپ تسلیم ہی نہیں کر رہے تو بلا وجہ کی بحث میں پڑھنا مناسب نہیں۔
یہ تو آپ کا اپنا ذاتی قول ہے!!!
یہ دلیل ، دلیل نہیں۔۔۔بھائی آپ نے دلیل رد کر دی تو میں نے اس کے بعد سے کوئی حوالہ نہیں دیا۔جب آپ تسلیم ہی نہیں کر رہے تو بلا وجہ کی بحث میں پڑھنا مناسب نہیں۔
آپ جو بھی سمجھیں۔میرا قول یا دلیل سند نہیں اور نہ آپ پابند ہیں۔یہ دلیل ، دلیل نہیں۔۔۔
یہ تو آپ کا اپنا ذاتی قول ہے!!!
جی میں بالکل ایسا ہی کرتا ہوں، یعنی نظر انداز، کوئی بھی دن ہو حتیٰ کہ عیدین کا دن بھی سو کر ہی گزارتا ہوں۔ مسئلہ "بھیڑ چال" کا ہے اور مذہبی سطح سے ہٹ کر ہے۔ ایسے دنوں کا مذہبی جواز ہو نہ ہو، اپنے اپنے معاشرے کی تناظر میں اس میں ضروری ترامیم یا تبدیلیاں لازم ہونی چاہئیں یا اس کو قبول یا رد کرنے کی اجازت ہر کسی کو ہونی چاہیے مثال کے طور پر اوپر انڈیا کی مثال گزری تھی، انہوں نے اس دن کو اپنے ایک "سپوت" کے دن سے منسلک کر لیا ہے، جسے آپ "عالمی قوانین" کی خلاف ورزی فرما رہے تھے۔سر میں کوئی اس دن کو سختی سے منوانے کے حق میں نہیں ۔آپ آزاد ہیں آپ کا دل چاہیے تو منائے اور اگر آپ کو یہ معملات ٹھیک نہیں لگتے تو نظر انداز کر دیں۔
الحمدللہ مجھے مہینے میں 3 دفعہ یہ سعادت نصیب ہوتی ہے،سب میرے پیرومرشد کی نظر کرم اور نظر عنایت ہے۔پتا نہیں آپ نے کبھی کسی بزرگ کے عرس پر دھمال ڈالی ہے یا نہیں لیکن یہ خاکسار یہ کام بھی کرتا رہا ہے۔
وہ کیا کہتے ہیں، گھر کی مرغی دال برابر، یا مشرقی پنجاب میں کہتے ہیں، "گھر دا جوگی جوگڑا"۔ارے بھائی میں خود مفتی ہوں۔۔۔
بیس سال ہوگئے قرآن حدیث پڑھتے، تحقیق کرتے!!!
ارے بھائی میں خود مفتی ہوں۔۔۔
بیس سال ہوگئے قرآن حدیث پڑھتے، تحقیق کرتے!!!
ایک ہی صفحے میں عام آدمی سے مفتی ہو گئے!مختلف مناصب اور رشتوں کا دن منانا اس قدر عام ہوگیا ہے کہ لازم ہے اب ہم عام لوگوں کا بھی کوئی دن منانا چاہیے!!!
الحمدللہ محمد وارث بھائی !سلسلہ عالیہ اکبریہ نقیبیہ میں ماہانہ اسلامی 5 تاریخ کو حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کی محفل ہوتی ہے ۔اسلامی 10 تاریخ کو ماہانہ گیارہویں شریف اور میرے پیر ومرشدحضرت خواجہ صوفی رانا محمد اکبر شاہ نقیبی ؒ کی ماہانہ فاتحہ کی محفل ہوتی ہے۔اسلامی 26 تاریخ کو حضرت خواجہ و خواجگان صوفی فقیر محمد نقیب اللہ شاہ ؒ کی ماہانہ فاتحہ کی محفل ہوتی ہے۔یہ سب ان تمام بزرگوں کا فیض ہے ورنہ میں کیا اور میری حقیقت کیا۔میری اوقات تو کچھ بھی نہیں۔الحمدللہ مجھے مہینے میں 3 دفعہ یہ سعادت نصیب ہوتی ہے،سب میرے پیرومرشد کی نظر کرم اور نظر عنایت ہے۔
گیارہویں شریف 11 تاریخ کو کیوں نہیں ہوتی؟اسلامی 10 تاریخ کو ماہانہ گیارہویں شریف
زیک بھائی دن 10 کا ہوتا ہے اور شب 11 کی ہوتی ہے۔محفل بعد مغرب ہوتی ہے۔گیارہویں شریف 11 تاریخ کو کیوں نہیں ہوتی؟
بہنا اپنی اپنی گنگا ہے جس کا جیسا دل چاہ رہا ہے ہاتھ دھو رہا ہے۔آپ پاکستان میں رہنے والے اپنے کسی استاد کو مبارک باد دے کر اس دن کو منالیں۔بہت شکریہ محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب!!
ہم تو اسے اساتذہ کا قومی دن کہیں گے۔ آج صبح سویرے جب ہم نے اپنے ایک استادِ محترم، جو بیرونِ ملک مقیم ہیں، کو اساتذہ کے عالمی دن پر مبارکباد پیش کی تو معلوم ہوا کہ ان کے یہاں تو مئی میں منایا جاتا ہے۔ اب فہد اشرف کہہ رہے ہیں کہ ان کے یہاں ستمبر میں تھا۔ یہ کیسا عالمی دن ہے بھئی؟؟
اللہ!! یہ تو زیادتی ہے۔ کارڈز ہمارے اسکول میں بھی بنتے ہیں لیکن اس طرح بچوں پر بوجھ ڈال کے نہیں۔ ہم لوگ بچوں کو منع کرتے ہیں کہ گھر سے کچھ بھی بنا کے نہیں لانا۔ اسکول میں ہی بچوں کو سارا سامان مہیا کر دیا جاتا ہے اور وہ آرٹ ٹیچر کی نگرانی میں ایک سرگرمی کی طرح اپنی کلاس ٹیچر کے لیے اپنی مرضی کے مطابق کارڈز بنا لیتے ہیں۔دخل در معقولات کے لیے معذرت! کوئی حرج نہیں، لیکن اگر اس کو ایک ritual بنا کر، ایک رسم یا رواج بنا کر سختی سے اس پر عمل کروایا جائے تو پھر واقعی حرج ہے۔ میری بیٹی کلاس میں "پری فیکٹ" ہے، اُسے حکم ملا کہ اس دن کے لیے چار اچھے سے کارڈ بنا کر لاؤ بلکہ ہر کلاس کی ہر پری فیکٹ کو یہی حکم ملا تھا، بیچاری گھر میں بیٹھی رو رہی تھی کہ پیپرز بھی ہیں، تیاری بھی کرنی ہے، ہوم ورک بھی کرنا ہے، اور یہ بھی بنانے ہیں۔ ایک رات دیر تک بیٹھ کر اُس نے کارڈز بنائے جو اُس کی ٹیچر کو پسند نہیں آئے اور اگلے دن پھر وہی رام کہانی، اللہ اللہ!
سلام برادر محترمکیا یہ "گھاس پھونس" کے الفاظ بھی حدیث میں تھے؟
عدنان بھائی!! شاید آپ کو علم نہیں ہے کہ ہم بھی اردو محفل میں مبارکباد - اساتذہ کا عالمی دن منا چکے ہیں۔ اس وقت ہمیں بھی معلوم نہ تھا کہ یہ دراصل قومی دن ہے۔ ہم نے باقاعدہ درخواست کی تھی کہ ہماری لڑی کو لڑائی جھگڑوں سے پاک رکھا جائے۔ ہمیں معلوم تھا کہ اس موضوع پر بات نکلی تو بہت دور تلک جائے گی۔بہنا اپنی اپنی گنگا ہے جس کا جیسا دل چاہ رہا ہے ہاتھ دھو رہا ہے۔آپ پاکستان میں رہنے والے اپنے کسی استاد کو مبارک باد دے کر اس دن کو منالیں۔
بہنا ہم محفلین کی آپس کی نوک جھوک ہی دراصل محفل کا اصل حسن ہے ۔اگر ہم ایک دوسرے کے پیچھے ڈانڈا لے کر نہ پڑے گے تو محفل کا ماحول خشک اور بے مزاح ہو جائے گا۔دراصل یہ لڑائی جھگڑے ہماری محبتوں کا ثبوت ہے جو ہمارے دلوں میں گھر کر ہوئے ہے۔عدنان بھائی!! شاید آپ کو علم نہیں ہے کہ ہم بھی اردو محفل میں مبارکباد - اساتذہ کا عالمی دن منا چکے ہیں۔ اس وقت ہمیں بھی معلوم نہ تھا کہ یہ دراصل قومی دن ہے۔ ہم نے باقاعدہ درخواست کی تھی کہ ہماری لڑی کو لڑائی جھگڑوں سے پاک رکھا جائے۔ ہمیں معلوم تھا کہ اس موضوع پر بات نکلی تو بہت دور تلک جائے گی۔
بہت اچھا جمع کیا...ایک ہی صفحے میں عام آدمی سے مفتی ہو گئے!