ہرگز نہیں۔ اتنی بھاری ذمہ داری آپ پر کیسے ڈالی جاسکتی ہے۔ ابھی تو مسلمان عمل میں کمزور واقع ہوئے ہیں آپ کے حوالے کردیا تو ایمان سے بھی جائیں گے۔ البتہ آپ کے نازک کندھوں پر تو آپ کی اپنی ذمہ داری بھی نہیں ڈالی جاسکتی۔ کیونکہ ذمہ داری نبھانے کیلئے ایک اہلیت درکار ہوتی ہے۔ جو انسان اپنے خالقِ حقیقی سے ناآشنا ہو اسکی اہلیت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔
کھسیانی بلی ان لوگوں سے بہتر ہے جو اپنے آپ کو نوچنے، کھجانے میں مصروف ہیں۔ اور اس عمل میں ان کی تسکین ہونے کے بجائے خارش بڑھتی جارہی ہے اور ہل من مزید پکارہی ہے۔ آپ کی خواہش ہے کہ تمیز اور طریقے سے بات کی جائے۔ سو آپ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے ایک بار پھر تمیز سے یہ سمجھا رہا ہوں کہ میں نے انسان کی بے بسی اور لاچارگی ظاہر کرنے کے لیے ایک تمثیل دی تھی۔ ظاہر ہے اگر مثال آپکے سمجھ میں نہیں آرہی تو اسے اپنے اوپر فٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ میں نے آپ پر الزام نہیں لگایا تھا البتہ اس کا ڈھنڈورا پیٹ کر آپ کس احساسِ محرومی کی کی طرف نشاندہی کرانا چاہ رہے ہیں۔
۔ آپ کا کہنا ہے کہ آپ اتنے کمینے نہیں تو میں نے کب کہا کہ آپ اتنے کمینے ہیں۔میں نے یہ کہہ کر کوئی اپنی آئی ڈی پر پابندی تھوڑی لگوانی ہے۔ پہلے ہی آپکی غلط تفہیم کے ہاتھوں لاسٹ وارننگ مل چکی ہے۔
وراثت اور غلامی سے متعلق آپ کے اعتراضات جن کی تشنگی رہ گئی ہو ترتیب وار پوائنٹس کی صورت میں تحریر کردیں۔ یہ بات میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں۔ لیکن محسوس یہ ہوتا ہے کہ ہم سب مل کر ۔۔۔۔۔۔۔ کے آگے بین بجارہے ہیں۔
خالی جگہ خود ہی پر کرلیں مجھے پہلے ہی ایک نوٹس مل چکا ہے۔ ڈر لگتا ہے۔