شمشاد
لائبریرین
اسکول کے کتب خانے
صفحہ 92
اس قسم کے کارڈ چھپوا لئے جائیں اس سے کتابوں کے انتخاب اور خریداری میں سہولت ہو جاتی ہے۔ اگر کتاب خانہ کے حالات اس کی اجازت نہ دیتے ہوں کہ مجوزہ کارڈ چھپوایا جائے تو پھر اس صورت میں بڑے سائز کے کاغذ کو چار برابر حصوں میں تقسیم کر کے ہر حصہ پر مجوزہ کارڈ پر دیئے گئے مواد کو ٹائپ کر لیا جائے۔ بہتر صورت تو یہ ہو گی کہ اس کا اسٹینسل اس طرح کاٹ لیا جائے کہ ہر کاغذ پر چار پرچیاں چھپ سکیں۔ یہ پرچیاں منتخبہ کارڈ کا کام دے سکتی ہیں۔ ان پرچیوں پر تمام ضروری اندراجات کر کے ترتیب سے یکجا کر لیا جائے اور دائیں طرف یا بائیں طرف پرچی پر پنچ سے دو (2) سوراخ کر کے مضبوط ڈوری سے باندھ لیا جائے۔ اس طرح سو (100) سو (100) پرچیوں کے بنڈل بنا لئے جائیں۔
تمام منتخبہ کتب کے کارڈز بنانے اور ترتیب دینے سے آئندہ جب کبھی کسی کتاب کی سفارش وصول ہو تو اس کو اس فائل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر اس فائل میں پہلے کا کارڈ یا مطلوبہ کتب کی پرچی موجود ہو تو پھر اس پر صرف مطلوبہ نسخے دیکھ لئے جائیں۔ اگر زائد نسخے طلب کئے گئے ہیں تو مطلوبہ نسخوں کی تعداد سابقہ پرچی پر ہی بڑھا دی جائے گی۔ ہر کتاب کا منتخبہ کارڈ یا پرچی اس فائل میں اس وقت تک رہنا چاہیے جب تک مطلوبہ کتاب کا آڈر کتب فروش کو نہ بھیج دیا جائے۔ اگر کتابوں کے آڈر کے لئے الگ مجوزہ آڈر پرچیاں کتب خانہ نے چھپوائی ہیں تو پھر اس منتخبہ کارڈ یا پرچی کو کتاب کا آرڈر دینے کے بعد تلف کیا جا سکتا ہے۔ ورنہ پھر اس کارڈ یا پرچی کو ایک دوسری فائل "آرڈر فائل" یا خریداری فائل میں منتقل کر دیا جائے اور اس کارڈ کی پُشت پر کتب فروش کا نام، آرڈر کی تاریخ اور آرڈر نمبر مزید لکھ دیا جائے۔ اب یہ کارڈ منتخبہ فائل سے آرڈر فائل میں منتقل ہو جائے گا۔
منتخبہ فائل میں لائبریرین کو اساتذہ، طلباء اور والدین کی تجویز کردہ کتب کے کارڈ تیار کر کے ترتیب سے رکھنا چاہیے اور جب کتب خانہ کو خریداری کے لئے رقم مہیا کی جائے تب اس منتخبہ فائل سے اتنی کتابوں کے کارڈ/پرچیاں نکال لی جائیں جن کو مہیا کردہ رقم سے خریدا جا سکتا ہو۔
کتابوں کی خریداری کے لئے ترقی یافتہ ملکوں میں تو مخصوص قسم کی آرڈر پرچیاں چھپوائی جاتی ہیں۔ بعض ادارے معمولی قیمت پر پرچیاں چھپی چھپائی مہیا کر دیتے ہیں۔ پاکستان میں اکثر کتب خانے یہ پرچیاں نہ ہی چھپوا سکتے ہیں اور نہ ہی باہر سے چھپی ہوئی حاصل کر سکتے ہیں۔ لہذا ایسے کتب خانے جو آرڈر پرچیاں نہیں چھپوا سکتے وہ تمام منتخبہ کارڈ یا پرچیاں جن پر درج کتابیں خریدنی ہیں مصنف یا عنوان کے اعتبار