شمشاد
لائبریرین
اسکول کے کتب خانے
صفحہ 99
مواد کتب خانہ
اسکول کے کتب خانے میں ایسا مواد فراہم کیا جاتا ہے جو طلباء، اساتذہ، والدیں اور دیگر حضرات کی علمی حاجات کو پورا کر سکے۔ بنیادی طور پر طلباء اور اساتذہ کی نصابی ضروریات کو پُورا کرنا کتب خانہ کی ذمہ داری ہے۔ لہذا لائبریرین اور اساتذہ باہمی صلاح و مشورے سے ایسی معیاری کتب مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو طلباء کو ان کے علمی اور تربیتی پروگرام میں معاون و مددگار ثابت ہوں۔ اس کے علاوہ کتب خانے میں ایسی کتب بھی جمع کی جاتی ہیں جو طلباء کے ذاتی ذوق و شوق اور معاشرتی تقاضوں کو بھی پورا کر سکیں۔ محترمہ نسیم فاطمہ کے خیال میں :
"اسکول کے کتب خانوں میں ایسی کتب مہیا کرنی چاہیں جن کی مدد سےبچوں میں خود آموزش کی عادت پیدا کی جا سکے اور وہ خود اپنے لئے علم کی وسعتوں کا انتخاب کر سکیں۔ اسکول کے کتب خانوں میں علوم و فنون کے ایسے خزانے جمع کئے جائیں کہ جن سے انسانی ذہن پر جِلا ہو اور ذوقِ مطالعہ فزوں تر ہو۔"
ان اغراض کے پیشِ نظر کتب خانے میں مختلف اقسام کا مطبوعہ اور غیر مطبوعہ، کتابی اور غیر کتابی مواد فراہم کیا جاتا ہے۔
1)مطبوعہ مواد
آج کل مطبوعہ مواد مختلف اشکال میں بچوں کے لئے ہر ملک میں اور ہر زبان میں کثرت سے شائع ہو رہا ہے جسے اسکولوں کے تمام کتب خانے اپنے محدود وسائل کے باعث اکٹھا نہیں کر سکتے۔ عام طور پر ہر کتب خانہ طبع شدہ مواد سے جو ملک میں آسانی سے مل سکتا ہے انتخاب کر کے خریدتا ہے۔ ہمارے ملک میں گو بچوں کے لئے بہت زیادہ مواد شائع نہیں ہو رہا ہے۔ تاہم جو بھی موادبازار میں دستیاب ہے اس کو اپنی ضروریات کے مطابق اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد خریدنا چاہیے۔
اسکول کے لیے مطبوعہ مواد خریدنے سے قبل اور کتب خانہ کا حاجات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے مواد کی درجہ بندی کرنی چاہیے تاکہ ہر قسم کا مفید مواد کتب خانہ کی زینت بن سکے۔ جو مواد کتب خانوں میں