شمشاد
لائبریرین
اسکول کے کتب خانے
صفحہ 114
1) سائنس بچوں کے لئے
2) کھلونا
3) پھلواری
1) School Librarian2) Child Development Abstract
3) Fellowship, Karachi
4) Illustrated Weekly of Pakistan
5) Dogar’s General Knowledge Digest
6) Pakistan Quarterly
7) Criterion
8 ) Readers’ Digest
9) Book Review Digest
سمعی و بصری مواد
سمع و بصری مواد آجکل تعلیم میں بیحد مفید اور معاون ہوتا ہے۔ کلاس میں محض بولنے اور سُننے سے بہت سے موضوع واضح نہیں ہوتے۔ بعض موضوعات ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو اگر تصویروں، نقشوں، فلم یا سلائیڈ کی مدد سے سمجھایا جائے تو بچوں کو اچھی طرح ذہن نشین ہو جاتے ہیں۔ مثلاً اگر ہم بچوں کو یہ بتانا چاہیں کہ کپڑے کے کارخانوں میں کپڑا کس طرح تیار ہوتا ہے تو اس پر انہیں ایسی فلم دکھائی جائے جس میں کارخانہ میں کپڑا بننے کے تمام مراحل سلسلہ وار دکھائے گئے ہوں۔ اس طرح سمجھ میں آ جائے گا کہ کپڑا کس طرح تیار ہوتا ہے اور وہ بغیر کارخانہ دیکھے تمام مراحل ازخود سمجھ سکیں گے۔ اگر اسکول میں سمعی و بصری مواد مہیا کیا جائے تو بچوں کی علمی صلاحیت کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔ یہ مواد خاصا قیمتی ہوتا ہے۔ ہر اسکول کے لئے ان کا مہیا کرنا دقت طلب ہو گا اس کے لئے مناسب طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ ایک شہر کے تمام اسکول تعاون باہمی کے تحت آپس میں طے کر کے مختلف موضوعات پر الگ الگ مواد خریدیں اور جب ضرورت ہو آپس میں تبادلہ کریں۔ یا اگر محکمہ تعلیم "مرکز وسائل کتب خانہ جات" قائم کر دے تو اس سے مختلف موضوعات پر مختلف قسم کا مواد مستعار لیا جا سکتا ہے۔ اس کی تفصیل متعلقہ باب میں ملاحظہ فرمائیں۔